DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta;Tehsil administration Kahuta cleaned the public toilets in the bus stand with the staff of RWMC Kahuta and opened them for public use.

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے بس اسٹینڈمیں موجود عوامی بیت الخلاء کو آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے سے صفائی کرائی اور عوام استعمال کے لیے کھول دیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اگست2022)
پوٹھوار ڈاٹ کوم میں عوامی بیت الخلاء کے بند کرنے کی خبر کے اشاعت کے بعد تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کا ایکشن۔تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے بس اسٹینڈمیں موجود عوامی بیت الخلاء کو آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے سے صفائی کرائی اور عوام استعمال کے لیے کھول دیے گے عوامی حلقوں، ٹرانسپورٹرز،بزرگ مسافروں کا چیئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور نمائندہ کبیر احمد جنجوعہ کا شکریہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پوٹھوار ڈاٹ کوم میں ایک خبر شائع کی گئی تھی کہ کہوٹہ انتظامیہ نے کہوٹہ بس اسٹینڈ میں موجود پبلک باتھ رومز میں تالے لگا دیے، ٹرانسپورٹرز،بزرگ مسافروں،خواتین کو شدید پر شانی کا سامنا، متعدد بار اطلا ع کے باجود بھی کہوٹہ انتظامیہ نے کہوٹہ بس اسٹینڈ میں موجود پبلک باتھ رومز میں لگائے گے تالے تاحا ل نا ں کھولے گے جس پر خبر کی اشاعت پر تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے نوٹس لیتے ہوئے بس اسٹینڈمیں موجود عوامی بیت الخلاء کو آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے سے صفائی کرائی اور عوام استعمال کے لیے کھول دیے گے عوامی حلقوں، ٹرانسپورٹرز،بزرگ مسافروں کا میڈیا کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 9 August 2022)
The action of Tehsil Administration Kahuta after the publication of the news of the closure of public toilets in Pothwar.com, The Tehsil Administration Kahuta cleaned the public toilets in the bus stand with the staff of RWMC Kahuta and reopened them for public use. Thank you to Chairman Pothwar.com Mohammad Naseer Raja and Representative Kabir Ahmad Janjua said the public, transporters, senior passengers, Locks have been removed in the bathrooms, On the publication of the news, Tehsil administration Kahuta took notice and cleaned the public toilets in the bus stand with the staff of RWMC Kahota and opened them for public use.

میرا الیکشن چورایا گیا ہے اوپر سے نیچے تک چوروں کا ٹولہ ہے, کرنل (ر) محمد شبیر اعوان

My election has been stolen by a gang of thieves from top to bottom, Col (Rtd) Muhammad Shabbir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اگست2022)
پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان، غلام مرتضیٰ ستی کا ہمراہ راجہ جاوید،راجہ طاہر کیانی بیور،حاجی ظیفور ستی،عنائت اللہ ستی اور عدیل افضل کے عوام علاقہ سے ملاقات، الیکشن میں ساتھ دینے پر شکر یہ ادا کیا اپنے خطاب میں پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے کہا کہ الیکشن ہرا نہیں ہوں بلکہ میرا الیکشن چورایا گیا ہے اوپر سے نیچے تک چوروں کا ٹولہ ہے میری یونین کونسل جس مرضی حلقے میں جائے میں الیکشن پی پی سیون سے ہی لڑوں گا میرے خلاف ایک پلان بنایا گیا جس کے تحت مجھے ہرایا گیا اس کے بارے میں حلقے کی عوام بلکل با خبر ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے ہمراہ غلام مرتضیٰ ستی، راجہ جاوید،راجہ طاہر کیانی بیور،حاجی ظیفور ستی،عنائت اللہ ستی اور عدیل افضل کے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے موقع پر حلقے کی عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حکومت نے ساری مشینری استعمال کی ہم امن پسند ہیں سمجھ نہیں آتی اتنی سیکورٹی کے انتظامات پورے ضلع کی فورس کو لگایا گیا، میرے خلاف بے تحاشہ پیسہ استعمال کیا گیا یہ لوگ چند پیسے لے کر اپنے ضمیر کا سودا کرتایہ آخرت میں اس کا حساب دیں گے میرے خلاف دو سابق وزیر اعظم نے بھر پور کمپین کی انشاء اللہ اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔

کربلا حق و باطل کی جنگ تھی, راجہ صغیر احمد بگہاروی

Karbala was a battle of right and wrong, Raja Sagheer Ahmed Bagharvi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اگست2022)
معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی کی رہائش گاہ پر امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کے یاد میں خوبصورت محفل نعت کا اہتمام، معروف ثنا خواں محمد فیاض عباسی سمیت دیگر ثنا خوانوں اور علمائے دین کی شر کت محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی نے کہا کہ امام حسین ؓ کی عظیم جدوجہد امت مسلمہ کیلئے ایک روشن مثال ہے، آج بھی کفر کا نظام ہر طرف بڑھتا جارہا ہے جس کے مقابلے کیلئے جذبہ حسینیت کی ضرورت ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ امام حسین ؓکسی ایک فرقہ کا نہیں بلکہ پوری امت کا امام ہے لہٰذا غم حسین ؓ میں پوری امت شامل ہے۔حق کے لیے جینا اور حق کی خاطرمرنا امام حسین ؓ سے محبت کا بہترین طریقہ ہے، کربلا حق و باطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی اور حق ہمیشہ کے لیے سربلند ہو گیا ہے اور باطل ہمیشہ کی طرح بینام و بے توقیر ہوا۔ صبر، جدوجہد اور ایثار و قربانی درس کربلا ہے جس ایک مومن کو اپنے کردار کے لازمی جز بنانا چاہیے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9اگست2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ سانحہ ہیلی کاپٹر،ہر آنکھ اشکبار،قوم سوگوارہے بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیا ہے اور انکی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور دعائے مغفرت کی دعا کی انہوں نے کہا یہ حادثہ بڑا قومی سانحہ ہے قوم ان بہادر سپوت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک و عوام کی جان مال کی حفاظت کیلیے اپنی جانوں کو قربان کردیا بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی گہرے دکھ اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانی و مال کا نقصان ہوا اور فصلوں، مکانوں وغیرہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ کی جانب توجہ دیں اور توبہ استغفار کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم کریں آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button