DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police did not take any action against the attack on the overseas Pakistani

سمندر پار پاکستانی پر حملے کے خلاف کئی ایام بعد بھی کلرسیداں پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—سمندر پار پاکستانی پر حملے کے خلاف کئی ایام بعد بھی کلرسیداں پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی۔شبیر احمد ولد محمد بشیر سکنہ ڈھوک کنیال چوآ خالصہ نے آئی جی پنجاب کے نام ایک تحریری درخواست میں شکایت کی کہ وہ برطانیہ میں مقیم ہے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات پر پاکستان اپنے گھر آیا ہوا ہے کہ 31جولائی کی شب ملزمان ضیا علی،اشتیاق علی،عثمان علی،یاسر منظور،ساجد،نعمان،عدنان،توقیر خواتین کے ہمراہ ڈنڈوں سے مسلح ہوکر میرے گھر پر حملہ اور ہوئے 15پر کال کی کلر پولیس کے اے ایس آئی ارشد محمود موقع پر آئے اے ایس آئی جمیل نے انکوائری کے بعد کوئی کاروائی نہ کی جبکہ ملزمان مجھے نقصان پہنچانے کے لیئے موقع کی تلاش میں ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں میرے گھر پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے مگر کلر سیداں پولیس کوئی کردار ادا کرنے سے مسلسل قاصر ہے لہذہ آئی جی پنجاب مجھے انصاف دلائیں

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, August 2022)- Even after several days, Kallar Syedan police did not take any action against the attack on overseas Pakistani. In a written application to the name of IG Punjab, by Shabbir Ahmed of Dhok Kaniyal, Choa Khalsa complained that he was residing in the United Kingdom and had come to his home in Pakistan on vacation with his family. That on the night of July 31, accused Zia Ali, Ishtiaq Ali, Usman Ali, Yasir Manzoor, Sajid, Numan, Adnan, Tauqir along with women attacked my house armed with sticks and on 15 call called Kallar police, ASI Arshad Mahmood came on the spot, ASI Jameel came and did not take any action after the inquiry, while the accused are looking for an opportunity to harm me and are threatening me. There is also CCTV footage of the attack on my house, but the police did not do anything and i am asking IG Punjab for inquiry and justice.

بوگس فون کال کے زریعے رقم ہتھیانے کی کوشش

An attempt to extort money through bogus phone calls

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—بوگس فون کال کے زریعے رقم ہتھیانے کی کوشش،گاوں پنڈورہ حیال کے محمد سعید کو پاکستانی موبائل نمبر سے کال کی گئی کہ آپ کا بیٹا محمد شرجیل دوبئی میں چوری کے ایک واقعہ میں گرفتار ہو چکا ہے آپ رقم کا بندوبست کریں ہم اسے جیل سے رہائی دلوا لیں گے جس کے فوری بعد گھر والوں نے دوبئی اپنے بیٹے سے رابطہ قائم کیا تو اس نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے اپنا کام کر رھا ہے چوری کے واقعہ میں گرفتاری کا سرے سے کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا۔

زمین کے تنازع پرتشدد کا نشانہ بنا کر امام بارگاہ کے متولی اور اس کے بھتیجے کو زخمی کر دیا گیا

The Imambargah’s custodian and his nephew were injured in a violent land dispute

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—زمین کے تنازع پرتشدد کا نشانہ بنا کر امام بارگاہ کے متولی اور اس کے بھتیجے کو زخمی کر دیا گیا۔سید آصف رضا سکنہ شاہ باغ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں امام بارگاہ جاگیر امام حسین ابن علی شاہ باغ کا متولی اور رہائشی ہوں۔ گزشتہ روز میرے ملکیتی رقبے موضع پیر گراٹہ سیداں میں مسمیان غلام رضا شاہ،غلام مرتضی شاہ،کوثر شاہ اور ان کے تین بیٹے اور 2/3 نامعلوم افراد مسلح آتشیں اسلحہ میرے رقبے پر قبضہ کر رہے تھے جس پر میں نے 15 پر کال کر دی اور خود وہاں جا کر ان کو قبضہ کرنے سے منع کیا جس پر مذکوران نے مجھے اور میرے بھتیجے اشعل عباس کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا جبکہ گزشتہ رات 10بجے کے قریب جب ہم مجلس کے اختتام پر اپنی بیٹھک میں بیٹھے ہوئے تھے تو دوبارہ گھر کے سامنے چند افراد جمع ہو گئے اور کلاشنکوف کے برسٹ بھی مارے تا ہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

بروٹہ گاؤں میں کریانہ کی دکان میں چوری

Grocery store in Baroota village burgled

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—کلرسیداں میں دندناتے چور،کلر پولیس کی بے بسی،غضنفر حسین سکنہ بروٹہ نے تحریری درخواست میں بیان کیا کہ گاؤں میں کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے جو کہ میرا واحد ذریعہ روزگار ہے۔گزشتہ روز شب 7 بجے کے قریب اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور جب صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب اپنی دکان پر آیا تو دیکھا دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔سامان کی جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم ملزمان میری دکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جس میں سیگریٹس، چاول،گھی،تیل اور دیگر اشیاء شامل ہیں چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈرائیور اور بیوپاری حق نواز غیر قانونی گندم کی نقل و حرکت میں ملوث پائے گئے

Drivers and traders Haq Nawaz were found involved in illegal wheat movement

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سپیشل پرائس مجسٹریٹ راولپنڈی خرم نیاز نے تھانہ کلر سیداں میں بھیجے گئے استغاثے میں تحریر کیا کہ میں بسلسلہ گندم و آٹا غیر قانونی نقل و حرکت گشت پر مامور ہوں۔گزشتہ روز چوکپنڈوری کلر سیداں میں ایک عدد ٹرک جس کو اسد محمود نامی ڈرائیور چلا رہا تھا کو چیک کیا تو اس میں تین سو توڑے گندم لوڈ کی ہوئی تھی اور ڈرائیور کے مطابق یہ گندم حق نواز پیوپاری نے لوڈ کروائی تھی۔ گاڑی ڈرائیور کے پاس کسی قسم کا فوڈ گرین لائسنس گندم پرمٹ اور محکمانہ اجازت نامہ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے ڈرائیور اور بیوپاری حق نواز غیر قانونی گندم کی نقل و حرکت میں ملوث پائے گئے۔

سستے آٹے کے ٹرک کلرسیداں اور مضافات میں پہنچ گئے

Truckloads of cheap flour reached Kallar Syedan and suburbs

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—سستے آٹے کے ٹرک کلرسیداں اور مضافات میں پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ کلرسیداں سمیت کہیں بھی سستے آٹے کی کمیابی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی روزانہ کی بنیاد پر شاہ باغ،چوکپنڈوری،کلرسیداں،چوا خالصہ،دوبیرن میں سستے آٹے کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری ہے اور دس کلو آٹے کا بیگ 490 اور بیس کلو آٹے کا بیگ 980 روپے میں دستیاب ہے۔

صداقت علی عباسی سے ایم سی کلر سیداں میں استعمال ہونے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں

Sadaqat Ali Abbasi asked for the details of the development funds used in MC Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)— ایم سی کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سید سجاد حسین کاظمی نے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی سے ایم سی کلر سیداں میں استعمال ہونے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم سی کلر سیداں اور صوبائی حکومت پنجاب سے ایم سی کلر سیداں کی تعمیر و ترقی کیلئے خرچ کئے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات سے اگاہ کریں تا کہ ایم سی کلر سیداں کی عوام اور پی ٹی آئی کے ارکان کو معلوم ہو سکے کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں جاری اربوں روپے کے فنڈز ایم سی کلر سیداں میں کس کس جگہ استعمال کئے گئے ہیں۔

سڑک کی عدم مرمت پر ایکسیئن ایم اینڈ آر خالد خواجہ کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج

Anti-corruption case filed against Exxion M&R Khalid Khawaja for non-repair of road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—سڑک کی عدم مرمت پر ایکسیئن ایم اینڈ آر خالد خواجہ کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج۔طارق حمید ستی سکنہ گلہ گلوریاں نے اینٹی کرپشن راولپنڈی کو درخواست دی کہ پنڈی کہوٹہ روڈ کی حالت نہایت خراب ہے اس کی تعمیر و مرمت کا چار کروڑ کا ٹھیکہ طلحہ کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا کام کے آغاز کے ساتھ ہی اس رقم میں اضافہ کرکے اسے گیارہ کروڑ کردیا گیا مکینکل ڈویژن کو حکومت نے ختم کردیا تو ایکسیئن خالد خواجہ نے اس سڑک کی پرفارمینس گارنٹی جو لاکھوں میں بنتی تھی بھاری رقم لے کر کنسٹرکشن کمپنی کو واپس کردی لہذہ ایکسیئن خالد خواجہ اور طلحہ کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائے اور رشوت لے کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر سخت سزا دی جائے جس پر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے ایکسیئن خالد خواجہ اور کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button