DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Notice should be taken of Raja Sagir Ahmed’s baseless statements against Chairman Muslim League Raja Muhammad Zaffar ul Haq

راجہ صغیر احمد کے چیئرمین مسلم لیگ راجہ محمد ظفرالحق کے خلاف بے بنیاد بیانات کا نوٹس لیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جولائی2022)
معروف لیگی رہنماء ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ راجہ صغیر احمد کے چیئرمین مسلم لیگ نے راجہ محمد ظفرالحق کے خلاف بے بنیاد بیانات کا نوٹس لیں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک مشترکہ فیصلہ تھاکہ جس میں تمام منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا حلقہ پی پی ۷کے مسلم لیگ ن کے ورکروں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیراجہ ظفر الحق جیسا باکردار، امانت دار، شرافت کے پیکر، مرد مومن، مرد حق ان جیسی شخصیت کے بارے میں جو زبان راجہ صغیر احمد نے استعمال کی وہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن گزر چکا۔ جو مسلم لیگ کا حکم تھا اس کو پورا کردیا گیا لیکن ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے کہ اس کا نوٹس لیا جائے مسلم لیگی ورکروں کے جذبات شدید مشتعل ہیں راجہ ظفرالحق کے ساتھ لوگوں کا سیاسی ہی نہیں بلکہ قلبی اور روحانی رشتہ ہے اگر راجہ محمد ظفر الحق جیسی بزرگ شخصیت کے بارے میں اس طرح کے الفاظ استعمال کیے جائیں گے تو ایسا شخص ہمیں مسلم لیگ میں ہرگز قبول نہیں ہم کل بھی راجہ محمد علی کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ان کے ساتھ رہیں گے

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 July 2022)
Raja Saeed Ahmed Advocate said in a statement that we demand from the top leadership of Pakistan Muslim League-N that they should take notice of the baseless statements of Raja Saghir Ahmed, against Chairman Muslim League, Raja Muhammad Zaffar ul Haq. There was a joint decision of the Muslim League-N in which it was decided to give tickets to defecting member, the language used by Raja Saghir Ahmed about a personality like Raja Muhammad Zaffar ul Haq is unbearable for us. We strongly condemn it. General Secretary Muslim League-N Kahuta City Raja Saeed Ahmed Advocate expressed these views in his statement.

پی ٹی آئی رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان نے بریسٹر جبران طارق علی کے زریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی

PTI leader Colonel Muhammad Shabbir Awan filed a writ petition in Lahore High Court Rawalpindi Bench through Barrister Gibran Tariq Ali

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جولائی2022)
پی ٹی آئی رہنماء کرنل محمد شبیر اعوان نے بریسٹر جبران طارق علی کے زریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔حلقہ پی پی 7 کلر سیداں کہوٹہ میں دوبارہ گنتی کا معاملہ لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔بینچ نے معاملہ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا اور قرار دیا کہ الیکشن کمیشن سیکشن 95(6) کے تحت درخواست پرسماعت کرے اورفیصلہ سنائے،عدالت نے پی ٹی آئی امیدوارکوآج 21 جولائی کوصبح 10 دس بجے الیکشن کمیشن کیروبروپیش ہونے کی ہدایت بھی کردی اور عدالت نے ریٹرننگ آفیسرکوالیکشن کمیشن کیفیصلے تک نتائج مرتب کرنے سے روک دیا۔

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح برتری پر ووٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں , راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ

Tributes to the voters for the clear superiority of the PTI candidates in the by-elections, Raja Intikhab Arbi known as Anti Raja

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جولائی2022)
راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی عوام نے ضمنی الیکشن میں ووٹ پی ٹی آئی کو دیکر اپنے محبوب قائد عمران خان سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح برتری پر ووٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح عوام نے اپنے نمائندوں کو کامیاب کرایا یہ ان کا اپنے قائدسے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت یہ سب ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ بزرگ نوجوان اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین کو مسترد کرتے ہوئے شکست فاش دی یہ عوام کا اپنے قائد عمران خان کی سابق دور کی گئی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے بیزار ہیں اور وہ دوبارہ عمران خان کو بطور وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس سے ثابت ہوا کہ عمران خان کے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس کا ثمر انہیں ملا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button