DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Health department staff have been alerted to deal with dengue virus

محکمہ صحت کے عملہ کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،21جولائی,2022)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں محکمہ صحت کے عملہ کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔تمام محکمے اور ادارے حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی روشنی میں حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی لاروا کی شناخت،نگرانی اور اسے تلف کرنے کیلئے بروقت اقدامات کر رہے ہیں تا کہ لاروا کی افزائش کا عمل روک کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آفس کلر سیداں میں منعقدہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور سرکاری اداروں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی ٹاسک میں کسی بھی محکمے اور ادارے کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انسداد ڈینگی سمیت متعدی امراض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جو گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے خطاب میں کہا کہ دوران چیکنگ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایک ہفتے کے دوران پانچ ایف آئی آرز درج جبکہ ایک بلاک فیکٹری کو سر بمہر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈینگی لاروا کی چیکنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ استعمال والا پانی ڈھانپ کر رکھیں اور گھروں میں مچھر مار سپرے کا استعمال کریں تا کہ ڈینگی لاروا/مچھر کی افزائش کے عمل کو روکا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور اس دوران اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ڈی ایچ او نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالے سے لوگوں میں اگاہی پیدا کرنے کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 21, 2022)- Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has said that the health department staff in Rawalpindi and other cities have been alerted to deal with dengue virus. All departments and In the light of the instructions issued by the government, institutions are taking timely measures to identify, monitor and destroy the dengue larvae by following the preventive measures so that the dengue virus can be eradicated by stopping the breeding process of the larvae. She expressed these views while addressing the Tehsil Emergency Response Committee meeting held at A Office Kallar Syedan. Deputy District Officer Health Kaler Syedan ​​Dr. Farhat Ibrahim and heads of government institutions were also present on the occasion.

کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس میں بدانتظامی اپنے پورے عروج پر

Mismanagement at its peak in AC Coaster service running between Kallar Syedan to Raja Bazar Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،21جولائی,2022)— کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس میں بدانتظامی اپنے پورے عروج پر،اے سی کوسٹر کا کرایہ وصول کرکے ایئر کنڈیشن چلایا ہی نہیں جاتا اور یہ سلسلہ دھوم دھڑلے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تمام اے سی کوسٹر کے شیشوں کو اتار کے وہاں عام شیشے لگا دیئے گئے ہیں اور اے سی کا کرایہ وصول کرکے اے سی نہیں چلایا جاتا شدید گرمی اور حبس کے مارے مسافر جب ایسی چلانے پر اصرار کرتے ہیں تو انہیں شیشہ کھول کر تازہ ہوا کا مزہ لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے سیکرٹری آر ٹی ایراولپنڈی اور کلرسیداں میں تعنیات سٹی ٹریفک وارڈن اس صورتحال پر کاروائی کی بجائے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں یہ قوانین پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہیں جس سے قانون شکنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے مسافروں نے کمشنر راولپنڈی سے اے سی کوسٹر سروس کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حلقہ پی پی 7 کلر سیداں کہوٹہ میں دوبارہ گنتی کا معاملہ لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا

Lahore High Court Rawalpindi Bench passed the verdict on PTI’s petition regarding the matter of re-counting in Constituency PP-7

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،21جولائی,2022)—حلقہ پی پی 7 کلر سیداں کہوٹہ میں دوبارہ گنتی کا معاملہ لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے معاملہ الیکشن کمیشن کوبھجوادیا اور قرار دیا کہ الیکشن کمیشن سیکشن 95(6) کے تحت درخواست پرسماعت کرے اورفیصلہ سنائے،عدالت نے پی ٹی آئی امیدوارکو21 جولائی کوصبح 10 دس بجے الیکشن کمیشن کیروبروپیش ہونے کی ہدایت بھی کردی اور عدالت نے ریٹرننگ آفیسرکوالیکشن کمیشن کیفیصلے تک نتائج مرتب کرنے سے روک دیا جس کے ساتھ ہی عدالت نے پی ٹی آئی امیدوارمحمد شبیراعوان کی درخواست نمٹا دی۔

حلقے کی عوام کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے مجھے ستر ہزار کے قریب ووٹ دے کر کامیاب کیا, راجہ صغیر احمد

I am very grateful to the people of the constituency, who voted for me, Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،21جولائی,2022)—صوبائی حلقہ پی پی سات سے مسلم لیگ ن کے نومتچب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ حلقے کی عوام کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے مجھے ستر ہزار کے قریب ووٹ دے کر کامیاب کیا میرے ووٹر میرا اثاثہ ہیں میں ان کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سابق ضلعی نائب ناظم محمدافضل کھوکھر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری توقیر اسلم،چوہدری غضنفر حسین لونی،ماسٹر عبدالمجید،مرزا ساجد،جواد مجید چوہدری،طارق منہاس،ملک طارق اور عادل توقیر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں آزاد الیکشن لڑ کر جیت چکا تھا اس بار میں مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا امیدوار تھا سبھی نے میرا ساتھ دیا کلرسیداں کا ہر ایک مسلم لیگی میرے سر کا تاج ہے جنہوں نے پوری قوت سے میرا ساتھ دیا مگر مسلم لیگیوں نے خرابی کہوٹہ میں پیدا کی کہوٹہ شہر میں خود کو پیدائشی مسلم لیگی کہلوانے والوں نے آزاد امیدوار کو تو باقی کئی یوسیز کے لیگیوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی پوری کوشش کی جو میرے وفادار ساتھیوں نے ناکام بنا دی مخالفین کو میری مخالفت کا پورا حق تھا مگر کہوٹہ کے مسلم لیگیوں نے کس کی ایما پر شیر کی بجائے دیگر امیدواروں کو ووٹ دے کر حمزہ شہباز کی حکومت گرانے کی کوشش کی؟یہ سوالات ان کا پیچھا کرتے رہیں گے قیادت کے سامنے بھی یہ سب رکھوں گا۔ایسا اب نہیں ہو سکتا کہ آپ خود کو مسلم لیگی کہلوا ئیں اور ووٹ مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button