DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PP7 Constituency and candidates facts and figures for todays by election

کلر سیداں; آج کے ضمنی انتخاب کے لیے حلقہ پی پی 7 اور امیدواروں کے حقائق اور اعداد و شمار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،17جولائی,2022)— حلقہ پی پی 7 تحصیل کہوٹہ کے علاؤہ ایم سی کلرسیداں اور قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی ساڑھے چھ یوسیز پر مشتمل ہے جہاں آج ہونے والے الیکشن میں چھ امیدوار مدمقابل ہیں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد اور پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔راجہ صغیر احمد نے گزشتہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے لڑ کر 44363 ووٹ کے فاتح رہے تھے انہوں نے بیک وقت مسلم لیگ،پی ٹی آئی،ٹی ایل پی،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا،الیکشن میں راجہ صغیر احمد نے 44363 ووٹ لے کر پہلی مسلم لیگ ن کے راجہ محمد علی 42459 ووٹوں کے ساتھ دوسرے پی ٹی آئی کے غلام مرتضی ستی 40528 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے،ٹی ایل پی کے حافظ منصور ظہور نے 15028 پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد ایوب نے 9259 ووٹ حاصل کیئے تھے۔گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد راجہ صغیر احمد نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے ساتھ ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی پنجاب میں عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد یہ پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے جن کی وجہ سے یہ ڈی سیٹ بھی ہوئے اور آج یہاں ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان کے اپنے دھڑے کے علاوہ مسلم لیگ ن بھی ان کی پشت پر کھڑی ہے ان کی انتخابی مہم میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،سابق ارکان اسمبلی ملک ابرار احمد،چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمراسلام راجہ،افتخار احمد وارثی،محترمہ نثار تنویر شیرازی،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق کے علاؤہ پیپلز پارٹی نے یہاں سے ان کے حق میں اپنے امیدوار چوہدری ظہیر محمود کو دستبردار کروایا بلکہ پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز،چوہدری ظہیر محمود،اعجاز بٹ،آصف ربانی قریشی نے ان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائی۔مریم نواز نے بھی کلرسیداں کا دورہ کرکے ان کی حمایت میں خاصا اضافہ کیا ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان سے ہے جنہوں نے یہاں سے 2013 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی یہ بعد ازاں پیپلز پارٹی سے اپنی بیالیس سالہ رفاقت ترک کر کے پی ٹی آئی میں اس وقت شامل ہوگئے جب عمران خان خود انہیں خوش آمدید کہنے ان کی رھائش گاہ پر تشریف لائے۔پی ٹی آئی نے انہیں اپنے دیگر امیدواروں پر کرنل شبیر اعوان کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں امیدوار نامزد کیا ان کی انتخابی مہم پی ٹی آئی کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے بھرپور انداز میں چلائی پارٹی کے مرکزی رہنما علی محمد خان،شہر یار آفریدی،غلام سرور خان،محمد بشارت راجہ کے علاؤہ آزاد کشمیر حکومت کے وزیر مال اخلاق حسین نے بھی ان کے لیئے یہاں جلسے کیئے،عمران خان بھی ان کی مدد کے لیئے کہوٹہ پہنچے۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی اشد ضروری ہے کہ پی ٹی آئی لیگی امیدوار راجہ صغیر کو شکست دینے کے لیئے اس لیئے بھی زیادہ محنت کر رہی ہے کہ راجہ صغیر احمد نے ان کی جماعت کوبیچ منجدھار چھوڑ دیا دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست کو یقینی بنانے کے لیئے مسلم لیگ ن سے بھی زیادہ محنت کرتی دکھائی دے رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کرنل شبیر کو رکن اسمبلی منتخب کیا تو یہ پارٹی کو چھوڑ گئے ٹی ایل پی کی طرف سے حافظ منصور ظہور امیدوار ہیں یہ گزشتہ الیکشن میں بھی امیدوار تھے انہوں نے پندرہ ہزار سے زائد ووٹ لیئے تھے اس بار ان کی حمایت میں پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی نے بھی کلر سیداں میں جلسہ سے خطاب کیا۔جماعت اسلامی نے راجہ تنویر احمد کو ایک بار پھر میدان میں اتارا ہے یہ گزشتہ عام الیکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکے ہیں ان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہوٹہ کا بھی دورہ کیا۔ بریگیڈیئر محمد وسیم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا تعلق کہوٹہ سے ہے کہوٹہ شہر میں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ چھٹے امیدوار انجینئر نزاکت حسین آزاد حیثیت سے امیدوار ہیں ان کا گھر گاؤں پی پی دس میں ہے مگر یہ پی پی سات سے امیدوار ہیں اور ان کے حامیوں کا تعلق سوشل میڈیا سے ہے یہ پہلی بار الیکشن لڑ رہے ہیں اور وہ بھی کسی دوسرے حلقے سے،یہ سعودی عرب میں کام کرتے ہیں آج کل الیکشن کے لیئے سعودی عرب سے وطن آئے ہوئے ہیں۔اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کلر سیداں کے آفس سے لی گئی تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 97244 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 91768 ہے اسی طرح کلر سیداں میں مرد ووٹرز کی تعداد 74220جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 72063بتائی جاتی ہے۔کلر سیداں میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 105جبکہ کہوٹہ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 161بتائی گئی ہے۔اسی طرح کلر سیداں میں پولنگ بوتھ کی تعداد 338 اور کہوٹہ میں 451ہے۔280پریذائیڈنگ آفیسرز،828اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور 828پولنگ آفیسر انتخابی عمل کے دوران اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ادھر ہفتہ کے روز کلر سیداں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا۔مارچ میں رینجرز،پولیس اور ایلیٹ فورس کمانڈوز کے دستے شامل تھے۔ضلعی پولیس آفسران نے فلیگ مارچ کی قیادت کی دریں اثناء سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے ہفتے کے روز کلر سیداں کہوٹہ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے قائم خصوصی پولیس پکٹس کی سرپرائز چیکنگ کی اور افسران و اہلکاروں کو الرٹ ڈیوٹی کے حوالے سے ہدایت جاری کیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, July 17, 2022)— Constituency PP-7 consists of MC Kallar Syedan 6 union councils and Tehsil Kahuta , where six candidates are contesting in today’s election. The main contest is going to be between PML-N’s Raja Saghir Ahmed and PTI’s Colonel Shabbir Awan, others are Hafiz Mansoor Langariyal (TPL), Raja Tanvir Ahmed (Jammat e Islami), Col Wasim Janjua (Ind) and Engineer Nazaqat Hussain (Ind).

Raja Saghir Ahmed

Raja Saghir Ahmed fought as an independent in the last election and won 44363 votes. He simultaneously defeated Muslim League, PTI, TLP, People’s Party, Jamaat-e-Islami and set a new record in the election. Raja Saghir Ahmed got 44363 votes, Raja Mohammad Ali of PML-N got 42459 votes and Ghulam Murtaza Sati of PTI came third with 40528 votes.

After winning as an independent in the last election, Raja Sagheer Ahmed joined PTI after meeting Imran Khan in Bani Gala. He then defected to PML-N, due to which he was de-seated and today the by-election is being held here, apart from his own faction, Muslim League-N, also standing behind him in his election campaign, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi. Former Members of Assembly Malik Abrar Ahmad, Chaudhry Muhammad Riaz, Raja Javed Ikhlas, Mahmood Shaukat Bhatti, Engineer Qamar Islam Raja, Iftikhar Ahmed Warsi, Ms. Nisar Tanveer Shirazi, Azad Kashmir Legislative Assembly Member Raja Muhammad Siddiq, besides People’s Party from here made their candidate Chaudhry Zaheer Mehmood withdraw, and are supporting Raja Sagheer Ahmed, Divisional General Secretary Raja Khurram Parvez, Chaudhry Zaheer Mehmood, Ijaz Butt, Asif Rabbani Qureshi conducted their election campaign in a vigorous manner. Increased their support significantly.

PTI candidate Colonel Shabbir Awan

PTI candidate Colonel Shabbir Awan, who won from here in 2013 on the ticket of the Pakistan Peoples Party, and later ledt PPP and joined PTI, where Imran Khan personally came to his home and welcomed to the party. Apart from Ali Muhammad Khan, Shahryar Afridi, Ghulam Sarwar Khan, Muhammad Basharat Raja, Minister of Finance of Azad Kashmir Government, Akhlaq Hussain also held rallies for him here, Imran Khan also reached Kahuta to help him. It is also important to mention that PTI is working hard to defeat the League candidate Raja Saghir.

Hafiz Mansoor Zahoor Langariyal

Hafiz Mansoor Zahoor Langariyal is a candidate from TLP. He was also a candidate in the last election. He got more than 15 thousand votes. This time, in support of him, the party chief Saad Hussain Rizvi also addressed the meeting in Kallar Syedan. TLPK Hafiz Mansoor Zahoor got 15028 votes.

File photo of Raja Tanveer Ahmed

Jamaat-e-Islami has fielded Raja Tanveer Ahmed once again. He has tried his luck in the last general election as well.

Col Waseem Janjua is contesting as an independent candidate, he belongs to Kahuta, a large number of his supporters in Kahuta city belong to Muslim League-N, while the sixth candidate, Engineer Nazakat Hussain, is an independent candidate, his home village is PP10 but is candidates from PP7 and their supporters are related to social media he is contesting elections for the first time and he is also from another constituency.

Col Waseem Janjua

According to the details taken from the office of Assistant Returning Officer, Kallar Syedan, the number of male voters in Kahuta is 97,244, while the number of female voters is 91,768. Similarly, the number of male voters in Kallar Syedan is 74,220, while the number of female voters is 72,063. Total polling in Kallar Syedan The number of stations is 105 while the number of polling stations in Kahuta is 161.

Similarly, the number of polling booths in Kallar Syedan is 338, and in Kahuta is 451. 280 presiding officers, 828 assistant presiding officers, and 828 polling officers will perform their duties during the election process.

On the other hand, law enforcement agencies conducted a flag march in Kallar Syedan on Saturday. Rangers, police and elite force commandos were involved in the march. District police officers led the flag march while CPO Rawalpindi Syed Shahzad Nadeem Bukhari. On Saturday, conducted a surprise checking of the special police pickets set up in Kallar Syedan Kahuta regarding the by-elections and issued instructions to the officers and officials regarding alert duty.

 

Show More

Related Articles

Back to top button