DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Bradford; Khalil Ahmed, 15 fell 120ft to his death on ‘bonding exercise’ in the Lake District

لیک ڈسٹرکٹ میں خلیل احمد بلندی سے گر کر جاں بحق

بریڈ فورڈ ۔یوکے ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ18جولائی,2022)— سیر و تفریح کے لئے لیک ڈسٹرکٹ جانے والے بریڈ فورڈ کے ایک خاندان کی خوشیاں اس وقت غارت ہوگئیں جب ان کا نوجوان بیٹا 120کی بلندی سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا – 48سالہ خلیل احمد اپنے 15 سالہ بیٹے سمیع سمیت اپنے دیگر بچوں،بھتیجوں اور بھائیوں کے ساتھ ’’اولڈ مین آف کانسٹن پیک‘‘ پر واک کررہے تھے جب کہ سمیع اپنے کزنز اور بھائیوں کے ہمراہ ان سے آگے واک کررہا تھا، اسی دوران سمیع کا پائوں خطرناک جگہ سے پھسلا اور وہ 120فٹ کی بلندی سے نیچے جا گرا۔حادثہ پر خلیل احمد اور ان کا خاندان انتہائی سوگوار ہیں،خلیل احمد نے کہا کہ ہمیشہ خاندان کے ساتھ ہر عید کے موقع پر واک کرنے پہاڑی علاقے میں جاتے ہیں تاہم یہ اس بار اس قدر مہنگا پڑے گا اس کا اندازہ نہ تھا -انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے سمیع نے لمباروٹ لینے کی بجائے شارٹ کٹ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے گوٹ لیک کا راستہ اختیار کیا لیکن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر کر جاں بحق ہو گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں علم نہیں کہ اس نے یہ شارٹ کٹ کیوں اختیار کیا، خلیل احمد جن کا تعلق بریڈ فورڈسے ہے، نے اپنے بیٹے سمیع کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت اچھا بچہ تھا جو اپنے فارغ وقت میں میرے کاموں کو مکمل کرنے میں بہت مدد دیتا تھا،اس کی شرارتوں سے ہم ہمیشہ خوش رہتے، خلیل احمد کی وفات ہمارے خاندان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے جو شاید کبھی پورا نہ ہو سکے۔

Bradford; A grieving father has told how his teenage son fell 120ft to his death while they were out walking together in the Lake District as he pays tribute to a “wonderful character” who “made everybody smile”.

Khalil Admed, 48, of Bradford said he was on a “bonding exercise” with 15-year-old Sami when the day turned into a nightmare after his son descended dangerous terrain alone. He then lost his footing and fell approximately 120 feet to his death.

The dad-of-four had just climbed The Old Man of Coniston peak with Sami and several of his cousins and uncles. The teen was 10 minutes ahead walking ahead with his cousins when the tragedy happened.

Show More

Related Articles

Back to top button