DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Pervez Ashraf addresses a large gathering of PPP workers of Choa Khalsa and Kallar at Parliament House Islamabad

راجہ پرویز اشرف کاپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کلرسیداں کے قانون گومرکز چوآخالصہ کے سینکڑوں کارکنان کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06جون2022)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش سنگین چیلنجوں سے نبردآزما ہے،ہم نے اقتدار ملک و قوم کی ہچکولے کھاتی کشتی کو پار لگانے کے لیئے لیاہے دل و جان سے دن رات محنت کرکے ملک کو ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کلرسیداں کے قانون گومرکز چوآخالصہ کے سینکڑوں کارکنان کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس نے راجہ قمر مسعود کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔وفد میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ جاوید اختر لنگڑیال،محمد اعجاز بٹ،،سید راحت علی شاہ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،صوفی بشیر خان،چوہدری امتیاز حسین،یاسر کیانی،سرفراز بٹ،محمد عباس،سائیں پرویز اختر،نمبردار مشتاق،گلفرازکیانی،ماسٹر شبیر،راجہ علی نقی،راجہ طارق،چوہدری شبیر حسین،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،فیاض کیانی،حاجی شوکت علی،ماسٹر غالب حسین،سردار محمود حسین،نثار کیانی،راجہ ربنواز،چوہدری ثالث،چوہدری طارق،ضمیر لنگڑیال،بابو نورالہی نوری،اسحاق حیدری،راجہ نعمان ظفر، حاجی امتیاز کے علاؤہ یوسیز چوآ خالصہ،کنوہا،منیاندہ،سموٹ،نلہ مسلماناں،بھلاکھر سے پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ایس ڈی او آئیسکو کلرسیداں بابر ضیا نے تلاوت کلام پاک کی راجہ قمر مسعود نے مختصر خطاب میں راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی،اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انہیں اپنے حلقے کے مسائل سے مکمل آگاہی حاصل ہے مگر اب کی پہلی ترجیح گوجرخان نہیں کلرسیداں کا قانون گو حلقہ چوآخالصہ ہے اس کی پسماندگی کے خاتمے تک چین کی نیند نہیں سو سکتا کاش یہ علاقے پہلے میرے حلقے میں شامل ہوجاتے تو آج ہر گھر میں قدرتی گیس مہیا ہو چکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ساڑھے تین برس ضائع کردیئے ہمیں اب علاقائی ترقی کے لیئے زیادہ برق رفتاری سے کام کرنا ہوگا ہم آئندہ ڈیڑھ برس میں گزشتہ پونے چار برس کا بھی ازالہ کریں گے۔ان علاقوں میں سوئی گیس کا کام جاری ہے دیگر علاقوں میں سروے ہورھا ہے بجلی کے مسائل کو بڑی محنت سے حل کر رہے ہیں اگر ماضی کی حکومت وقت ضائع نہ کرتی تو آج پسماندگی میں قدرے کمی ہو چکی ہوتی۔ہم قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے مسائل ذاتی دلچسپی اور تندہی سے حل کرکے دم لیں گے کیونکہ ہماری سیاست کا مقصد صرف ملک کا استحکام اور لوگوں کی خدمت ہے ہم بلاامتیاز لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی بہتری کے لیئے تمام لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر شپ کا اصل کریڈٹ حلقے کے لوگوں کو جاتا ہے سب لوگ دعا کریں کہ میں اپنے اس منصب سے انصاف کر سکوں اور ملک کی خدمت وقار اور استحکام میں اپنا مثبت حصہ ڈال سکوں،انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ و ہ آئندہ ڈیڑھ برس میں دن رات محنت کرکے مسائل کا خاتمہ یقینی بنائیں گے لوگوں کو بھی خود تبدیلی محسوس ہو گی ووٹروں کو مایوس نہیں کروں گا وفاقی بجٹ کے بعد حلقے کا بھی دورہ کرکے خود مسائل معلوم کروں گا،اس سے قبل پارٹی کارکنان کا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر بیرسٹر شاہ رخ پرویز نے استقبال کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 06 June 2022) * National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf has said that the government is facing serious challenges facing the country, He will work day and night with all his heart and soul to take the country on the path of development once again and bring back the smiles on the faces of the people. He expressed these views on Sunday He was addressing a large gathering of workers who met him under the leadership of Raja Qamar Masood. Rahat Ali Shah, Yasir Bashir Raja Advocate, Sufi Bashir Khan, Chaudhry Imtiaz Hussain, Yasir Kayani, Sarfraz Butt, Muhammad Abbas, Sai Pervez Akhtar, Numberdar Mushtaq, Gulfraz Kiani, Master Shabbir, Raja Ali Naqi, Raja Tariq, Chaudhry Shabbir Hussain, Naseer Akhtar Bhatti, Naveed Mughal, Fayyaz Kayani, Haji Shaukat Ali, Master Ghalib Hussain, Sardar Mahmood Hussain, Nisar Kayani, Raja Rabnwaz, Chaudhry Salis, Zameer Langarial, Babu Noorullahi Noori, Ishaq Haideri, Raja Noman Zafar, Haji Imtiaz, besides UC Choa Khalsa, Kanoha, Maniyanda, Smot, Nala Muslimana, hundreds of PPP functionaries and workers from Bhalakhar participated. Raja Qamar Masood in his short speech congratulated Raja Pervez Ashraf on assuming the office of Speaker. Speaker Raja Pervez Ashraf said that he is fully aware of the issues of his constituency but now The first priority of the government is not Gujar Khan. Earlier, the party workers were received by Barrister Shah Rukh Pervez on their arrival at the Parliament House.

حوالدار محمود علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مرکز چوآخالصہ کے وفد کی اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں زبردست نعرے بازی کی

Hawaldar Mehmood Ali chanted PPP slogans in a meeting of the delegation of Center Choa Khalsa with Raja Pervez Ashraf at Parliament House

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06جون2022)— پیپلز پارٹی چوآ خالصہ کے بزرگ سرگرم کارکن حوالدار محمود علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مرکز چوآخالصہ کے وفد کی اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں زبردست نعرے بازی کی وہ بار بارپیپلز پارٹی زندہ باد، راجہ پرویز اشرف زندہ باد اور راجہ ریاست زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جذباتی انداز میں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی راجہ ذوالفقار علی بھٹو کہ کر پکارتے رہے۔

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کنوہا کے سرگرم کارکن راجہ خلیل احمد نے پارلمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا راجہ پرویز اشرف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا

سپورٹس گراؤنڈ میں واقع ایک پلازہ سے آڑھائی ماہ قبل ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی

A body, which was found two and a half months ago, from a plaza in the sports ground was identified

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06جون2022)—کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں واقع ایک پلازہ سے آڑھائی ماہ قبل ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی ہے۔پولیس نے قتل کے شبہ میں مقتول کے کزن کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کے دیگر چار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ 04 مئی کی شام کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں واقع ایک پلازہ سے 26 سالہ شخص کی مسخ شدہ نعش ملی تھی جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو امانتا سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔مقتول کی شناخت محمد عدنان سکنہ پرانا سروہا کے نام سے ہوئی ہے۔

پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس زیر صدارت شیخ قمرالسلام منعقد ہوا،

A meeting of Press Club Kallar Syedan was held under the chairmanship of Sheikh Qamar-ul-Salam

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06جون2022)—پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس زیر صدارت شیخ قمرالسلام منعقد ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز حافظ کامران حاشر نے قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے کیا۔اس موقع پر پریس کلب کے تمام ممبران نے چیئرمین دلنواز فیصل خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اجلاس میں محمد جاوید اقبال کی دادی جان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔صدر پریس کلب کلرسیداں شیخ قمرالسلام نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ گندی زبان استعمال کر کے الزام اور بہتان لگا کر صحافیوں کو حق و سچ کہنے اور لکھنے سے روک سکتا ہے تو وہ ان کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،دلنواز فیصل خان،ارسلان ارشاد،فیصل جاوید،چوہدری جواد مجید،مرزا عتیق الرحمن اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button