DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Ujala Foundation Slough hosts Queen’s Platinum Festival

اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ (یوکےکی جانب سے سلاؤ (یوکے) میں کوئینز پلاٹینیئم فسٹیول کا انعقاد

سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,06جون2022)— اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ (یوکےکی جانب سے سلاؤ (یوکے) میں کوئینز پلاٹینیئم فسٹیول کا انعقاد۔ اُجالا فاؤنڈیشن سلاؤ، انگلینڈ (یوکے) کی جانب سے ملکہئ برطانیہ کوئین الزبیتھ دوئم کے تخت نشینی کے ستر برس مکمل ہونے پر چار جون دو ہزار بائیس بروز ہفتہ کو دن کے ایک بجے سے لے کر شام کے چھ بجے تک ایک میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ میلہ میں داخلہ مفت تھا۔ جس میں ملکہئ برطانیہ کے نمائندے میئر آف سلاؤ نے شرکت کی۔ ملکہئ برطانیہ کی تاجپوشی کی پلاٹینیئم جوبلی کی سلاؤ میں منعقدہ تقریبات میں سے ایک تقریب اجالا فاؤنڈیشن کی جانب سے عظیم الشان میلے کا انعقاد تھا۔فیسٹیول کے منتظم ذوالفقار علی وارثی آف سموٹ چیئرمین اُجالا فاؤنڈیشن، وائس چیئرمین ارشد محمود جنجوعہ، جاوید کیانی، چوہدری اصغر علی، چوہدری مشتاق، ظفر اقبال، اسد کریم اور حامد اختر و دیگر تھے۔فیسٹیول میں میئر آف سلاؤ کونسلر دل باغ سنگھ پرمار، کونسلر فذاء اے مطلوب، کونسلر محمد نذیر (سابق میئر سلاؤ ٹاؤن)، کونسلر وقاص صباء، کونسلر شاہدہ اکبر اور کونسلر ہرجیندر سنگھ گیئر کے علاوہ راجہ شوکت علی خان، راجہ انصر، چوہدری محمد ایوب، ساجد جنجوعہ کشمیری، اورنگذیب چوہدری اور سابق پیریش کونسلر و سابق چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل راجہ سرفراز خان کیانی اور محمد معروف جنجوعہ و دیگر نے شرکت کی۔ مینر پارک کمیونٹی سینٹر سلاؤ میں منعقدہ کوئینز پلاٹینیئم جوبلی فیسٹیول میں ہر مکتبہئ فکر اور مختلف کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی نمایاں تعداد موجود تھی۔ احاطہ کو رنگ برنگے غباروں، جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔ ہال کے اندر اور باہر درجنوں سٹالز لگے ہوئے تھے۔ جہاں پر کپڑے (ملبوسات)، جیولری،گفٹ پیک، میک اپ، مٹھائیاں، کھلونے اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔ اس کے علاوہ فیس پینٹنگ، نیل (ناخن) آرٹ، حِنا (مہندی) اور بونسی کاسل سمیت بچوں کے لیے تفریح طبع اور کھیل کُود کا سامان موجود تھا۔ایک سٹال پر کووِڈ نائنٹین ویکسین بھی لگائی جا رہی تھی۔ ٹیمز ویلی پولیس کے افسران بھی میلہ میں موجود تھے۔ جن کے ہمراہ لوگ کھڑے ہو کر تصاویر لے رہے تھے۔ تقریب کے آخر میں ملکہئ برطانیہ کی پلاٹینیئم جوبلی کے حوالے سے بنوایا گیا خصوصی کیک تالیوں کی گونج میں میئر آف سلاؤ کونسلر دِلباغ سنگھ پرمار نے اپنے دست مبارک سے کاٹا اور سب میں تقسیم کیا۔ چیئرمین اُجالا فاؤنڈیشن نے اس ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

London (Pothwar.com, June 06, 2022) – Ujala Foundation Slough hosted Queen’s Platinum Festival, On the occasion of the 70th anniversary, a festival was organized on Saturday, June 4, 2012, from one o’clock in the afternoon to six o’clock in the evening. One of the Platinum Jubilee celebrations of the coronation of the Queen of Great Britain was held in Slough. The grand festival was organized by the Ujala Foundation Chairman Zulfiqar Warsi of Smot, Kallar Syedan, and the present were Chaudhry Asghar Ali, Chaudhry Mushtaq, Zafar Iqbal, Asad Karim and Hamid Akhtar and others were present on the occasion. Apart from Shahida Akbar and Councilor Harjinder Singh Gear, Raja Shaukat Ali Khan, Raja Ansar, Chaudhry M. Hamad Ayub, Sajid Janjua Kashmiri, Aurangzeb Chaudhry, and former parish councilor and former chairman Vaxim Court parish council Raja Sarfraz Khan Kayani and Muhammad Maroof Janjua and others participated. The Queen’s Platinum Jubilee Festival, held at Manor Park Community Center, was attended by hundreds of people from all walks of life and from different communities.

Show More

Related Articles

Back to top button