DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The affidavit of me joining PTI was neither submitted to PTI nor given to the Speaker, Raja Saghir Ahmed

پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی نہ ہی پی ٹی آئی کو جمع کروایا تھا نہ ہی اسپیکر کو دیا تھا, راجہ صغیر احمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)—کلر سیداں سے ڈی سیٹ ہونے والے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں تنقید کرنے والے بیٹھ کر حساب کتاب کر لیں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی نہ ہی پی ٹی آئی کو جمع کروایا تھا نہ ہی اسپیکر کو دیا تھا پی ٹی آئی میری شمولیت کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکتی میں عدالت جا کر ریلیف کے سکتا تھا مگر مسلم لیگ ن کی پالیسی یہی ہے کہ عوام سے رجوع کرکے ان کا فریش اعتماد حاصل کیا جائے سو میں بھی مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے حلقہ کے عوام سے رجوع کر رھا ہوں انشااللہ پیر کے روز کاغزات نامزدگی جمع کرواوں گا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ساڑھے تین برسوں میں تمام رابطہ سڑکیں یا تو ازسر نو تعمیر کی ہیں یا ان کے لیئے فنڈز مختص کروائے ہیں گرلز کالج کلر سیداں کی پوسٹ گریجویٹ اور چوآخالصہ گرلز کالج کے لیئے فنڈز کی منظوری کے علاؤہ گلیات کی تعمیر پر کروڑوں روپے صرف کیئے گئے ہیں بہت جلد کلرسیداں شہر اور مضافات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہونے جا رھا ہے بلاامتیاز سب کی خدمت میرا شعار تھا ہے اور رہے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 05 June 2022) Raja Saghir Ahmed said, that the affidavit of joining PTI was neither submitted to PTI nor given to the Speaker. PTI could not present any proof of my involvement. PML-N’s policy is to reach out to the people and gain their fresh confidence, so I am also reaching out to the people of the constituency under the banner of PML-N. Inshallah, I will submit my nomination papers on Monday.

مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے والے راجہ صغیر احمد کے سوا کسی دوسرے مسلم لیگی نے ٹکٹ کے لیئے درخواست ہی نہ دی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ امیدواروں نے ٹکٹ کے لیئے درخواستیں جمع کروائی ہیں

Raja Saghir Ahmed, only PML-N candidate has applied for ticket, while five candidates from PTI have applied for ticket

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)—ڈی سیٹ ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی نشست پی پی 7 ہر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہو گا مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے والے راجہ صغیر احمد کے سوا کسی دوسرے مسلم لیگی نے ٹکٹ کے لیئے درخواست ہی نہ دی جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ امیدواروں نے ٹکٹ کے لیئے درخواستیں جمع کروائی ہیں جن میں کلرسیداں کے تین اور کہوٹہ کے دو امیدوار شامل ہیں کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک جبکہ سابق تحصیل ناظم کہوٹہ طارق محمود مرتضی اور راجہ وحید شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان تحریک لبیک کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال بھی ضمنی الیکشن میں امیدوار ہوں گے جماعت اسلامی اور راہ حق پارٹی بھی امیدوار کے نام کو حتمی شکل دے رہی ہیں مگر امیدواروں کی غالب اکثریت پیر کے روز ہی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے گی۔

پیپلز پارٹی کی یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں راجہ کامران کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب

A PPP meeting was held at the residence of Raja Kamran in Mohra Vanice

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)— پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹرراجہ شاہ رخ پرویز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی کا دوسرا نام ہے۔جمہوریت اور آئین پر عملدرآمد میں ہی ہم سب کی بقاء ہے۔خوشحال پاکستان کی کامیابی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔تحصیل کلر سیداں کی شرقی چھ یونین کونسلوں کے بنیادی مسائل کا حل اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام کلر سیداں کی یونین کونسل کنوہا موہڑہ وینس میں راجہ کامران کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کلر سیداں تا دانگلی روڈ کی تعمیر کیلئے سروے ٹیم کلر سیداں پہنچ رہی ہے جبکہ چھ یوسیز میں جہاں بجلی کی سہولت موجود نہیں وہاں اضافی کھمبے لگوا کر بجلی کی سہولت فراہم کریں گے۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل میانوالی سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے ملک کو دو لخت کیا جبکہ ان کا بھتیجا ملک کے تین ٹکرے کرنے کی باتیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر قائم ہوا تھا اور قیامت تک قائم رہے گا۔

وزیر اعلی پنجاب سستا آٹا سکیم کے تحت تحصیل کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے

Cheap flour is being supplied on daily basis in Tehsil Kallar Syedan under Punjab Chief Minister’s Cheap Flour Scheme

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)— وزیر اعلی پنجاب سستا آٹا سکیم کے تحت تحصیل کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے بتایا کہ کلر سیداں سمیت چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں ایک ایک سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر مجموعی طور پرتین تین سو آٹے کے تھیلے کی فروخت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز چوآ خالصہ میں 10کلو گرام پر مشتمل آٹا کے 120تھیلے فروخت کئے گئے جبکہ آج (اتوار) کے روز سرصوبہ شاہ میں 120 کلو گرام کا تھیلا فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام سیلز پوائنٹس میں 10کلوگرام آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ کے مطابق 490 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور اس کی دستیابی اور مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شیخ حسن فیاض سرائیکی کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Wedding of the sister of Sheikh Hassan Saraiki held in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)—مسلم لیگ ن کلر یوتھ کے صدر شیخ حسن فیاض سرائیکی کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، افتخار وارثی،محمود شوکت بھٹی،شوکت اقبال جنجوعہ حافظ عثمان عباسی،شیخ ساجد الرحمان،مولانا احسان اللہ چکیالوی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،شیخ عبدالقدوس،محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،پرویز اختر قادری،راجہ ندیم احمد،راجہ شہزاد یونس،محمدنوید بھٹی،تنویر ناز،راجہ طلال خلیل،جاسم کنول،جاوید کیانی،اسدعزیز،چوہدری ظہیر،بابو ظفر اقبال،چوہدری توقیراسلم،محسن نوید سیٹھی،چوہدری ابرار حسین،سردار آصف،راجا محمد ظریف،ارسلان قریشی، شیخ خورشید احمد،چوہدری اسد الرحمٰن،حاجی اخلاق حسین،سید سیماب حیدر شاہ،شیخ حسن رہاض،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،جنید بھٹی،اظہر بھٹی،فیاض کیانی،سید جنید عباس،ذین العابدین عباس،مسعود بھٹی،طیب محمود قریشی،عاصم صدیق،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،شیخ سلیمان
شمسی،عثمان وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔

لوگوں کو مہنگے داموں بھی اشیائے روزمرہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے

People also face difficulties in getting daily necessities at high prices

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)—پی ٹی آئی کے رہنما خاکسار مخدوم حسین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا 60 روپے پیٹرول بجلی گھی اور دوسری چیزوں کے مہنگا ہونے سے غریب پس کر رہ گیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی جس تجربہ کار ٹیم کے تذکرے کیئے جاتے تھے انہوں نے ہی غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے لوگوں کو مہنگے داموں بھی اشیائے روزمرہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا شہباز شریف ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں تاکہ
نئے انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر یاسر محمود بھٹی انتقال کرگئے نمازجنازہ ڈھوک مک میں ادا کی گئی

Vice President of PML-N Youth Wing Tehsil Kallar Syedan Yasir Mehmood Bhatti passed away. Funeral prayers were offered in Dhok Mak

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05جون2022)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر یاسر محمود بھٹی انتقال کرگئے نمازجنازہ ڈھوک مک میں ادا کی گئی جس میں ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،قمر ایاز،جاسم کنول راہی، راجہ ندیم احمد،چوہدری ضیارب منہاس،صوفی ضابر حسین،حاجی محمد اسحاق،خالد بٹ،ملک زبیر احمد،چوہدری توقیراسلم،ارسلان قریشی،شیخ حسن فیاض سرائیکی،ملک کمال اسحاق،علی دانش بھٹی او دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button