DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The dense forests of Kahuta and its environs have been destroyed by timber thieves

کہوٹہ اور گردونواح کے گھنے جنگلات کو لکڑی چوروں نے گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے بعدجنگلات کو آگ لگا کر ختم کر دیاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022)
کہوٹہ اور گردونواح کے گھنے جنگلات کو لکڑی چوروں نے گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے بعدجنگلات کو آگ لگا کر ختم کر دیاحکومتی خزانے کو کروڑو ں روپے کا نقصان شدید گرمی میں کاٹے گئے درختوں کے نشانات مٹانے کے لیے آگ لگا دی جاتی ہے نڑھ پنج پیر راکس جو خوبصورتی کے لھاظ سے مری و دیگر علاقوں سے کم نہیں دو روز قبل ان گھنے جنگلات میں بھی آگ لگا دی گئی درجنوں میل جنگل جل کر راکھ نہ صرف چرند پرند جنگلی جانور جل کر مر گئے بلکہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں چھوٹے درخت بھی آگ کی لپیٹ میں آ گے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق بھی موقع پر پہنچی جبکہ مقامی لوگ سول ڈیفنس کے اہلکاران اور ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی مگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے اسی طرح یہ سلسہ ابھی روکا نہ تھا کہ گزشتہ روز ہل ٹاپ اور بیور کے مابین جنگلات میں بھی آگ لگ گئی آگ نے علاقے کو اپنی دسترس میں لے لیا۔اس سے قبل سلٹھہ، پنجاڑ،ٹپیالی،کھلول اور دیگر علاقوں کے جنگلات کو آگ لگا کر جلا دیا گیا اب سیاحوں کے لیے پسندیدہ علاقہ نڑھ کے جنگلات کو بھی جلا دیا گیا کرپٹ محکمہ جنگلات کا عملہ بھی لکڑی چوروں سے ملا ہوا ہے آئے روز لکڑی سے بھرے ٹرک پکڑے بھی جاتے ہیں مگر محکمہ جنگلات کا عملہ معمولی سا جرمانہ کر کے انکو چھوڑ دیتا ہے اور وہ کروڑوں کی لکڑی فروخت کرتے ہیں کمشنر راولپنڈی وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان فوری نوٹس لیں اور جنگلات کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات فوری کریں۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 May 2022)
The dense forests of Kahuta and its environs were destroyed by timber thieves after cutting them like carrots and radishes. The forests are destroyed by fir that are no less beautiful than Murree and other areas. Two days ago, these dense forests were also set on fire. Dozens of miles of forest were burnt to ashes. Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq also rushed to the spot while locals, Civil Defense personnel, and Rescue 1122 tried to control the fire but it is very difficult to control the fire due to lack of facilities. The forest fire between Hilltop and Bior also took place in the area yesterday. Earlier, the forests of Salatha, Panjar, Tapiali, Khallol, and other areas were set on fire. Now the forests of Narh, a favorite area for tourists, have also been burnt down. Every day trucks full of timber are seized but the staff of the forest department releases them with a small fine and they sell millions of timber. Commissioner Rawalpindi Chief Minister Punjab and Prime Minister of Pakistan take immediate notice and protect the forests Take the necessary steps immediately.

ملک کی عوام اب کسی تقرریوں کے جھانسے میں نہیں آئے گئی,راجہ سعید احمد

The people of the country are no longer fooled by any speeches, Raja Saeed Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022)
ن لیگی رہنماء راجہ سعید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عوام اب کسی تقرریوں کے جھانسے میں نہیں آئے گئی پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور میں ملکی معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے ملک کی غیرت مند قوم ملک کی حقیقی جماعت ن لیگ کا ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سپین بار سلونا کے رہنماء راجہ سعید احمد نے نمائندئے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا پی ٹی آئی کی تشدد اور گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا خاتمہ جلد ہو کر رہے گاسابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کبھی اپوزیشن کو تسلیم ہی نہ کیا اور نہ اپنوں کو لفٹ نہیں کرواتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے اتحادی اور ساتھی ان کے رویئے سے نالاں ہو کر ان سے الگ ہوئے اور وہ ان کی حکومت کے خاتمے کا موجب بنے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہرروز تشدد مارکٹائی جلاؤ گھیراؤ کی پالیسی اختیار کرکے آگے نہیں بڑھ سکتا ترقی کے لیئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے مگر عمران خان مسلسل سیاسی عدم استحکام کے لیئے لوگوں کو اکساتے ہیں مگر اب پی ٹی آئی میں بھی پڑھے لکھے اور دانا لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان کا طرز عمل اور پالیسیاں ملکی مفاد اور سیاسی عمل کے لیئے زہرقاتل ہیں یہی وجہ ہے کہ کوشش کے باوجود عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کی تعداد روزبروز کم ہوتی چلی جا رہی ہے۔

عبدالمجید مغل کی طرف سے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا خصوصی مشیر بننے پر مبارکباد

Abdul Majeed Mughal congratulates Hanif Abbasi on becoming Special Adviser to the Prime Minister

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مئی2022)
پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء عبدالمجید مغل کی طرف سے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا خصوصی مشیر بننے پر مبارکباد۔حنیف عباسی اپنی مدبرانہ صلاحتیوں سے ملکی تعمیر وترقی میں اہم قردار ادا کریں گے ان کے حلقے کی عوام امید ظاہر کی ہے کہ وہ ترقی کا جو سلسلہ راولپنڈی سٹی کا جہاں سے ٹوٹا تھا اس پر جلد عمل درآمد کرتے ہوئے حنیف عباسی کی قیادت میں دوبارہ شروع ہو چکا ہے اور جو کام ادھورے پڑے تھے وہ جلد ازجلد مکمل کئے جائے گئے۔عبدالمجید مغل نے مزید کہا راولپنڈی شہر ن لیگ کا گڑھ ہے محمد حنیف سمیت راولپنڈی کے دیگر قائدین کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کو جو سلسلہ ٹوٹا تھا وہ دوبارہ شروع ہونے جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن یو اے ای عبدالمجید مغل سر پرست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ عبدالمجید مغل کی قیادت ہمیشہ کی طرح ضلع راولپنڈی سمیت گردو نواح کے علاقوں کو پہلے سے بھی بہتر طریقے سے عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی ن لیگ کے پچھلے دور میں تعمیر کئے جانے والے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یو رالوجی ہسپتال کو بھی جلد آپریشنل کر دیا جائے گاانشاء اللہ مزید عوامی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button