DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Matriculation examinations started by Board of Intermediate and Secondary Education Rawalpindi

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹر ک کے امتحانات شروع ہو گئے

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام میٹر ک کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں جو 10 جون تک جاری رہیں گے۔ تحصیل کلر سیداں میں 09امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلر سیداں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھکڑال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ،الائیڈ سکول کلر سیداں،گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ،بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ،بوائر اینڈ گرلز ہائی سکولز دوبیرن کلاں اور بوائز ہائی سکول سکوٹ شامل ہیں۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اکبر کیانی کو بوائز سنٹرز کیلئے موبائل انسپکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 13, 2022) * Matriculation examinations organized by the Board of Intermediate and Secondary Education Rawalpindi have started and will continue till June 10. 09 examination centers have been set up in Tehsil Kallar Syedan ​​including Government Boys Associate College Kallar Syedan, Government Girls High School Kallar Syedan ​​No. 1, Government Boys High School Bhakral, Government Boys High School Dera Khalsa, Allied School Kallar Syedan, Girls Higher Secondary. School Choa Khalsa, Boys Higher Secondary School Choa Khalsa, Boyer and Girls High Schools Doberan Kallan and Boys High School Skot. Deputy District Education Officer Kallar Syedan ​​Dawood Akbar Kayani has been posted as Mobile Inspector for Boys Centers.

پی ٹی آئی کی نااہلی کی سزا پاکستان نے ہی نہیں آزاد کشمیر بھی بھگت رہا ہے, راجہ محمد صدیق

Not only Pakistan but also Azad Kashmir is being punished for disqualification of PTI, Raja Muhammad Siddique

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی سزا پاکستان نے ہی نہیں آزاد کشمیر بھی بھگت رہا ہے عمران خاں خود کو کشمیریوں کا وکیل کہتے رہے مگر دورہ امریکہ میں مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کر آئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ عمران خان کے دور حکومت میں ہوا تاریخ اس گناہ پر پی ٹی آئی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی امیدوں کا محور اور مرکز ہے جہاں لوگوں کی رائے کو بلڈوز کیا گیا پہلے چند ماہ کشمیریوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیئے نصف گھنٹہ کا پروگرام شروع کیا گیا اور پھر اسے بھی ختم کردیا گیا،پی ٹی آئی کوئی نظریاتی جماعت نہیں یہ ایک فین کلب ہے انہوں نے کہا آزادکشمیر میں پی ٹی آئی نے اپنے ہی وزیراعظم کو منصب سے الگ کیا اب پھر وہاں ابھی تک کابینہ کی تشکیل ممکن نہ ہو سکی ہے۔انہوں نے واضع کیا کہ پی ٹی آئی زیادہ دیر تک آزادکشمیر میں اپنا اقتدار قائم نہ رکھ سکے گی وہاں بھی باالاخر سیاسی تبدیلی آ کر رہے گی۔

تشدد اور گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا خاتمہ جلد ہو کر رہے گا، راجہ جاوید اخلاص

Raja Javed Ikhlas: Politics based on violence and gossip will end soon

File photo of Raja Javed Ikhlas

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہاہے کہ عمران خان کا بیانیہ اپنی موت آپ مر جائے گا ان کی تشدد اور گالم گلوچ پر مبنی سیاست کا خاتمہ جلد ہو کر رہے گا،انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمانی آداب سے ناآشنا ہیں انہوں نے کبھی اپوزیشن کو تسلیم ہی نہ کیا یہ اپنوں کو لفٹ نہیں کرواتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے اتحادی اور ساتھی ان کے رویئے سے نالاں ہو کر ان سے الگ ہوئے اور وہ ان کی حکومت کے خاتمے کا موجب بنے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہرروز تشدد مارکٹائی جلاؤ گھیراؤ کی پالیسی اختیار کرکے آگے نہیں بڑھ سکتا ترقی کے لیئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے مگر عمران خان مسلسل سیاسی عدم استحکام کے لیئے لوگوں کو اکساتے ہیں مگر اب پی ٹی آئی میں بھی پڑھے لکھے اور دانا لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان کا طرز عمل اور پالیسیاں ملکی مفاد اور سیاسی عمل کے لیئے زہرقاتل ہیں یہی وجہ ہے کہ کوشش کے باوجود عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کی تعداد روزبروز کم ہوتی چلی جا رہی ہے۔

تحریک لبیک حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے، حافظ منصور ظہور لنگڑیال

Tehreek-e-Labbaik is closely monitoring the situation, said Hafiz Mansoor Zahoor Langarial

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—تحریک لبیک حلقہ پی پی 7 کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا کہ کہ عمران خان کی پہلے نیا پاکستان پھر ریاست مدینہ اور اب آزاد پاکستان ڈرامہ سیریل چل رہی ہے مگر عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے کے لیے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا،اقتدار میں آکر ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کے جذبات سے کھیلا گیا دین کا مذاق اڑایا گیا۔حکومت جانے کے بعد آزاد پاکستان کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔کارکردگی کے سوال پر گالی کلچر عام کیا جا رہا ہے۔الیکشن سے پہلے بھی مخالفین پر بدترین بہتان بازی،تہمت،الزام تراشی چور،ڈاکو،کرپٹ کی گردان کی جاتی رہی۔چار سالہ دوراقتدار میں بھی یہی زبان بولی جاتی رہی۔اب حکومت جانے پر بھی وہی بولی بولی جارہی ہے۔اگر ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہوگا۔جس نے معیشت سمیت ہر چیز تباہ کردی۔اب اداروں کو متنازعہ بنا رہا ہے۔حواری خانہ جنگی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں جو یہاں خانہ جنگی خون خرابے پر عوام کو اکسائے۔تحریک لبیک حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے،قومی سلامتی کے اداروں کی پشت پر کھڑی ہے۔

حاجی آفتاب حسین کی رسم قل موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی

Dua e Qul observed for late Haji Aftab Hussain in Morra Phadiyal

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13،مئی،2022ء)—گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے معلم سعد بن آفتاب کے والد اور حاجی غلام ربانی کے بہنوئی حاجی آفتاب حسین کی رسم قل موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاض،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ حاجی زین الدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،نمبردار اسد عزیز،ماسٹر ظہیر،چوہدری توقیر اسلم،حاجی صلاح الدین،تنویر شیرازی،مسعود بھٹی،حاجی راجہ اورنگزیب،حافظ محمد وسیم،شعیب بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button