DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Raja Irfan Saleem Senior Assistant of IG Police Azad Kashmir paid a private visit to Slough

راجہ عرفان سلیم سنیئر اسِسٹنٹ آف آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا سلاؤ ٹاؤن کا نجی دورہ

سلاؤ۔یوکے ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،14،مئی،2022ء)—راجہ عرفان سلیم سنیئر اسِسٹنٹ آف آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا سلاؤ ٹاؤن کا نجی دورہ۔ آزاد ریاست جموں و کشمیر محکمہ پولیس کے آئی جی پولیس کے سنیئر اسسٹنٹ آفیسر جناب راجہ عرفان سلیم نے اپنے نجی دورہئ برطانیہ کے دوران کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ مئی 2022 ء کے پہلے عشرہ میں پاکستان روانگی سے قبل راجہ طاہر خان نے انکے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر ناشتہ کا اہتمام کیا۔ جس میں آزاد کشمیر کے صدر جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سنیئر صدارتی مشیر برائے اوورسیز چوہدری محمد شعبان، معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت محمد زاہد راجہ، راجہ شعیب اور ساجد جنجوعہ کشمیر ی و دیگر نے شرکت کی۔

Slough-UK (Pothwar.com, May 14, 2022) * Raja Irfan Saleem, Senior Assistant of IG Police, Azad Kashmir paid a private visit to Slough. Mr. Raja Irfan Saleem, Senior Assistant Officer, IG Police, Independent State of Jammu and Kashmir Police Department also met the community during his private visit to UK. Present also in Slough were Azad Kashmir President Barrister Sultan Mehmood, Chaudhry’s Senior Presidential Adviser for Overseas Chaudhry Muhammad Shaban, prominent business, social and political figure Muhammad Zahid Raja, Raja Shoaib and Sajid Janjua Kashmiri and others.

العزیزیہ ایجوکیشن کمپلیکس اینڈ جامع مسجد جاتلاں کیلئے چیئریٹی فندریزنگ کا اہتمام۔

Charity fundraising for Azizia Education Complex and Jamia Masjid Jatlan

سلاؤ۔یوکے ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،14،مئی،2022ء)—العزیزیہ ایجوکیشن کمپلیکس اینڈ جامع مسجد جاتلاں کیلئے چیئریٹی فندریزنگ کا اہتمام۔ سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ کے ریسٹورنٹ کشمیری کڑاہی میں میرپور آزاد کشمیر کے علاقہ جاتلاں کے موضع ڈھل محمود میں زیر تعمیر العزیزیہ ایجوکیشن کمپلیکس اینڈ جامع مسجد کے لیے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا گیا۔ معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت اور ٹرسٹی العزیزیہ ایجوکیشن ٹرسٹ (یوکے) جناب محمد زاہد راجہ کی جانب سے نجی (پرائیویٹ) چیئریٹی ڈِنر میں انکے عزیز و اقارب اور دوست و احباب نے شرکت کی۔انہوں نے میرپور آزاد کشمیر میں زیر تعمیر جامعہ عزیزیہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ غرض و غایت بیان کی۔ اور دوستوں سے چندہ کی اپیل کی۔تیس سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ جس پر دل کھول کر مدد اور تعاون کیا گیا اور ایک بڑی معقول رقم £ 12,000 اکٹھی ہو گئی۔ جامع العزیزیہ کا کام حاجی راجہ ارشد محمود صاحب کے زیر نگرانی اور تعاون سے ہو رہا ہے۔ انہوں کی کاؤشوں سے چاردیواروں اور بنیادوں کا کام جاری ہے۔ حاجی راجہ ارشد اور انکے بھائیوں اور قریبی عزیزوں نے جامع مسجد اور یونیورسٹی کیلئے چار کروڑ مالیت کی 13 کنال زمین عطیہ میں دی ہے جبکہ فنڈ ریزنگ مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انکے دوست حاجی منظور صاحب نے بھی اس کار خیر اور صدقہئ جاریہ کیلئے بہت تعاون کیا۔ جبکہ میزبان محمد زاہد راجہ نے بھی اس نیک مقصد کیلئے دل کھول کر چندہ دیا۔ معروف ریڈیو پریزینٹر رکی لوبو نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ ماجد بٹ نے سعادت حاصل کی۔ صحبت علی نے سلائیڈ اور نقشہ کے زریعہ وہاں کا محل وقوع بیان کیا۔ اور بتایا کہ جامع میں 1500 طالب علموں کیلئے 50 کلاس رومز اور 400 رہائشی کمرے بنائے جائیں گے۔ جبکہ مسجد میں 6000 نمازیوں کیلئے باجماعت نماز پڑھنے کی گنجائش ہو گی۔ دریائے جہلم اور نہر اپر جہلم کے درمیانی علاقہ کے عوام کو سہولت حاصل ہو گی۔ آزاد کشمیر کے علاوہ ملحقہ پنجاب سے بھی حصول تعلیم کیلئے بچے آئیں گے۔ زلزلہ سے متاثرہ اس خطہ کی پس ماندگی دور ہو گی۔دیگر مقررین کے علاوہ حاجی مقصود نے بھی اپنے خطاب میں جامعہ العزیزیہ کی تعمیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مسجد اللہ کا گھر ہے۔ اس کی تعمیر میں حصہ لینا بڑے اجر و ثواب کا کام ہے۔ وہاں موجود شرکاء نے بھی مسجد کی تعمیر کیلئے حسب توفیق تعاون کیا۔ چیئریٹی ڈنر میں بلائے گئے احباب میں محترم پیر صاحب جناب سیّد ناظم شاہ بخاری، سیّد شجاعت بخاری، شاہ سعود (آوکسبریج)،حاجی راجہ ارشد محمود خان، محمد وقاص (سالیسیٹر)، راجہ شعیب خان، حاجی مقصود (لیسٹر)، صحبت علی (وٹفورڈ)، حاجی منظور حسین، راجہ نوید منگا خان،پیریش کونسلر رانا نوید، سابق پیریش کونسلر امجد راجہ، چوہدری خورشید احمد، ماجد بٹ، راجہ قیصر خان،غضنفر نوابی، لالہ گلنواز خان، راجہ فیصل خان، راجہ ولید، راجہ ابرار خان، اللہ دِتہ خان، راجہ مظہر خان، راجہ شبیر خان، شیخ فیاض، تیمور راجہ، رانا حفیظ، ماسٹر راجہ ساجد خان، جمیل الرحمان، راجہ جمیل خان اور چوہدری صابر میرپوری و دیگر موجود تھے۔ میزبان جناب محمد زاہد راجہ نے تمام شرکاء کا یہاں تشریف لانے اور جامعہ العزیزیہ کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button