DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former MPA Colonel Muhammad Shabir Awan’s important meeting with former Federal Minister Ghulam Sarwar Khan

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی اہم ملاقات مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی 2022)
سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی اہم ملاقات مختلف معملات پر تفصیلی گفتگو۔حلقہ این اے ستاون اورپی پی سیون کی اصل صورتحال سے آگاہ کیا سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بیرونی اشاروں پر قائم کی گئی اسے تسلیم کریں گے نہ چلنے دیں گے ہم ملک کو موجودہ صورتحال سے نجات دلانے کے لیئے ازسر نو انتخابات کے خواہاں ہیں ملک کو درپیش مسائل کا حل امپورٹڈ حکومت نہیں نئے انتخابات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی سیون سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے عید پر ان سے ملاقات کی انہیں عید کی مبارکباد دی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو کی اور انہیں علاقہ کی سیاسی صورتحال پر بریف کیا غلام سرور خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اس بار پہلے سے زیادہ مستعدی اور چھان پھٹک کے بعد امیدوار نامزد کرے گی مشکل وقت میں پارٹی قیادت کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے ہی ٹکٹ کے اہل ہوں گے انہوں نے موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے ایسے لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جن کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں اگر ان کی ضمانتیں مسترد ہو گئیں پھر تو پوری کابینہ ہی جیل میں ہوگی،ہم اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگز تسلیم کریں گے نہ ہی اسے چلنے دیں گے آئندہ چند ایام میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ہم گھروں سے نکل پڑیں گے اور اس وقت تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہو جاتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمیشن کو متنازعہ شخصیت سمجھتی ہے ان کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 6, 2022)
Former Federal Minister Ghulam Sarwar Khan had an important meeting with former MPA Col. Muhammad Shabir Awan. He discussed various issues in detail and told We want re-election to save the country from the current situation. The solution to the problems facing the country is not an imported government but new elections, he said. Talking to former Punjab Assembly member Col Shabbir Awan who met him on Eid, he congratulated him on Eid and discussed in detail the political situation in the country and the region and briefed him on the political situation in the region. That PTI will nominate candidates this time after more diligence and scrutiny than before. Only those who stand with the decisions of the party leadership in difficult times will be eligible for the ticket, he said, calling the present government an imported government Under the conspiracy, by overthrowing the PTI government, We will never recognize this imported government nor will we allow it to function. In the next few days, Imran Khan will announce his strategy We will leave our homes and will not return from Islamabad until the new elections are announced.

سردار واجد کے انتظام ” کشمیر کمیونٹی ” کی طرف سے سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کے اعزاز میں پرتکلف ٹی پارٹی

Tea party in honor of former MNA Ghulam Murtaza Satti organized by “Kashmir Community” organized by Sardar Wajid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی 2022)
یوسی غزن آباد کی ممتاز سماجی شخصیت سردار واجد کے انتظام ” کشمیر کمیونٹی ” کی طرف سے سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون اور نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سندوزئی کے اعزاز میں پرتکلف ٹی پارٹی سینکڑوں کی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی راوں ماہ میں ایک بہت بڑھی عید ملن پارٹی دینے کا اعلان۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیوسی غزن آباد کی متماز شخصیت سردار واجد کے انتظام ” کشمیر کمیونٹی ” کی طرف سے سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون اور نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سندوزئی کے اعزاز میں پرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون اور نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سندوزئی کے علاوہ سردار زبیر،سردار افختار، سردار عزیر، سردار صبور، سردار فیاض، سردار تصور، سردار ظفر شمیم، سردار نعیم، سردار انجم، سردار فہیم، طارق عباسی، شیراز مکرانی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر سردار واجد کے انتظام ” کشمیر کمیونٹی ” پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ چند دنوں میں غلام مرتضیٰ ستی کے اعزاز میں ایک بڑھی عید ملن پارٹی بھی دیں گے آخر میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون اور نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سندوزئی نے میزبان اور تمام معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

حلقہ پی پی(7) کی سیاست میں ہلچل آئندہ الیکشن کے لئے منصوبہ بندی شروع

The turmoil in the politics of constituency PP (7) started planning for the next election

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،6مئی 2022)— حلقہ پی پی(7) کی سیاست میں ہلچل آئندہ الیکشن کے لئے منصوبہ بندی شروع۔گزشتہ روز سابق نائب ناظم یو سی دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز کی طرف سے سابق بلدیاتی نمائندوں سیاسی و سماجی شخصیات کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام۔سابق چیئرمین راجہ گلبہار،سابق چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالروف جنجوعہ سیاسی جوڑ توڑ کے بادشاہ سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین آف ہوتھلہ سابق ممبر ایم سی ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، راجہ شوکت سابق چیئرمین دکھالی، سابق نائب ناظم نارہ سجاد حیدر،راجہ احسان الحق ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق ناظم مواڑہ راجہ الطاف حسین کے علاوہ دیگر علاقے کی معتبر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں حلقہ پی پی سیون کی آئندہ کی سیاست حکمت عملی آئندہ الیکشن میں اس علاقے کی تعمیر و ترقی اور اس کے رد عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس 15 مئی کو ہو گا۔ جس میں مزید ہم خیال لوگوں بلدیاتی نمائندوں سیاسی اور سماجی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا کہ آئندہ کے لیے اس حلقے کے مسائل کو حل کرنے اس کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے کیا لا عمل اختیار کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کے راہنما سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے افطار پارٹی میں سابقہ نمائندوں پر بڑی تنقید کی اور ان کی افطار پارٹی نے حلقے کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی پیدا کر دی۔ عوام لالی پاپ دینے والوں کو مسترد کریں گے۔

رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے دنوں میں کہوٹہ انتظامیہ کی شاندار کارکردگی

Excellent performance of Kahuta administration during the holy month of Ramadan and Eid days

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،6مئی 2022)— رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے دنوں میں کہوٹہ انتظامیہ کی شاندار کارکردگی سیاسی وسماجی شخصیات عوام علاقہ کا زبردست خراج تحسین۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے رمضان سے قبل ہی رمضان سستا بازار کو جدید تقاضوں کے مطابق عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بھر پور اقدامات کئے جو گزشتہ سالوں سے منفرد تھے۔ جبکہ پنڈی روڈ پر بھی سبزی فروٹ بازار لگایا ناجائز منافع خوروں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی اسی طرح ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر،ایس ایچ او عمر صدیق گجر نے کہوٹہ شہر میں امن و امان بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ رمضان کے آخری ایام منچلے اور عیاش نوجوانوں کو بھی نتھ ڈال رکھی اور شہر میں کوئی ہلڑ بازی، شور شرابا نہ ہونے دیا۔ پولیس کی بھاری نفری شہر میں گشت کرتی رہی۔ جبکہ اسی دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رہی۔ ٹریفک وارڈن پولیس نے ٹریفک کو بحال رکھنے میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دی۔ اسی طرح آر، ڈبلیو، ایم، سی کے ماجد ستی کی نگرانی میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سول ڈیفنس اور ادارے بھی اس مقدس مہینے میں اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کرتے رہے۔ جس میں سیاسی و سماجی شخصیات نے ان سب کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button