DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; On Eid day in village Pind Bainso, the husband killed his wife with an axe

پنڈ بینسو میں عید کے روز خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مئی،2022ء)—عید کے روز خاوند نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا قتل کی یہ واردات کلرسیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں پیش آئی،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نازیہ شوکت کی شادی سات برس قبل محمد جاوید سے ہوئی تھی دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا عید کے روز جب نازیہ شوکت کی والدہ اور دیگر اسے ملنے اس کے گھر آئے تو وہاں موجود اس کے شوہر جاوید نے کلہاڑی سے اپنی اہلیہ نازیہ شوکت کے سر پر پے درپے کلہاڑی کے وار کیئے وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گئی اور ملزم کلہاڑی لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا شدید زخمی خاتون نے کچھ دیر بعد دم توڑ دیا کلرسیداں پولیس نے اہلیہ کے قتل کے الزام میں ساس کی درخواست پر داماد جاوید کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 06, 2022) * On the day of Eid, the husband stabbed his wife to death with an ax and escaped. According to the details, Nazia Shaukat was married to Mohammad Javed seven years ago. Her husband Javed stabbed his wife Nazia Shaukat in the head with an ax. She was seriously injured and fell to the ground. Police have registered a case of murder against Javed at the request of his mother-in-law for murdering his wife.

معدے کے عارضہ میں مبتلا شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں چیک اپ کروانے کے بعد گیٹ سے باہر نکلتے ہی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا

Patient killed by a speeding car outside THQ hospital

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مئی،2022ء)— معدے کے عارضہ میں مبتلا شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں چیک اپ کروانے کے بعد گیٹ سے باہر نکلتے ہی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رات کو تنویر ولد منگا خان نامی مریض جو معدے کی تکلیف کیساتھ ایمرجنسی میں آیا جہاں چیک اپ کرنے کے بعد ادویات دے کر فارغ کر دیا گیا۔اسی اثناء میں وہ گیٹ کراس کر کے جونہی ہی روڈ پر نکلا توایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے ریسکیو نے اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں اسے اسی گاڑی میں بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ کچھ لمحے زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس بے نظیر ہسپتال پہنچ گئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں نعش کا پوسٹمارٹم کروانے کے بعد کلر سیداں کے مرکزی قبرستان میں بطور امانتا سپرد خاک کر دیا گیا۔

مقامی افراد نے مویشی چور کو رنگ ہاتھوں قابو کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ بکرا برآمد کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا

Cattle theif arrested by local villagers in Gangothi, Dhok Channi

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مئی،2022ء)— مقامی افراد نے مویشی چور کو رنگ ہاتھوں قابو کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ بکرا برآمد کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔یہ واقعہ چوکپنڈوری کے قریب کنگوٹھی کی ڈھوک چھنی میں پیش آیا جہاں عمیر بلال کے گھر سے تین ملزمان بکرا چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ شک گزرنے پر انہیں قابو کر لیا گیا جن میں سے ایک ملزم کومسروقہ بکرے سمیت قابو کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان نے مقامی افراد کی موجودگی میں بکرے چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ چھ عدقیمتی بکرکے انہوں نے مختلف علاقوں سے چوری کر کے ایک خفیہ مقام پر چھپا رکھے ہیں۔

عیدالفطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Eid-ul-Fitr was celebrated with great religious devotion and respect

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مئی،2022ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں عیدالفطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی نماز عید کا اعلان ہوتے ہوئے مساجد میں موجود سینکڑوں معتکف حضرات کو خصوصی جلوسوں کی شکل میں ان کے گھروں تک لایا گیا مقامی لوگوں نے انہیں پھولوں اور مالا سے لاد رکھا تھا جبکہ سینکٹروں مساجد میں نمازعید ادا کی گئی۔کلرسیداں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ، جامعہ مسجد سیداں، جامعہ مسجد شیخاں، جامعہ مسجد نور،ا قصیٰ مسجد میں ہوئے جبکہ چوآخالصہ، دوبیرن کلاں، سر صوبہ شاہ، سموٹ، سکوٹ، کنوہا، دھمالی، بھلاکھر، چوکپنڈوری،درکالی، چنام، شاہ باغ، نوتھیہ، چھپری اکو،بشندوٹ،اراضی میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے جبکہ عید کے بعد دونوں ایام لوگوں کا دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی پل پر ہجوم رہا۔

زین العابدین عباس کی گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس جناب سردار طارق مسعود سے کلرسیداں میں ان کی رھائش گاہ پر ملاقات

Zainul Abidin Abbas called on Justice of the Supreme Court Sardar Tariq Masood at his residence in Kallar Syedan

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مئی،2022ء)— نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس جناب سردار طارق مسعود سے کلرسیداں میں ان کی رھائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سردار عالمگیر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہو جاتا۔سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان

Will not return from Islamabad until new elections are announced. Former Federal Minister Ghulam Sarwar Khan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،مئی،2022ء)—سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بیرونی اشاروں پر قائم کی گئی اسے تسلیم کریں گے نہ چلنے دیں گے ہم ملک کو موجودہ صورتحال سے نجات دلانے کے لیئے ازسر نو انتخابات کے خواہاں ہیں ملک کو درپیش مسائل کا حل امپورٹڈ حکومت نہیں نئے انتخابات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے عید پر ان سے ملاقات کی انہیں عید کی مبارکباد دی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو کی اور انہیں علاقہ کی سیاسی صورتحال پر بریف کیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اس بار پہلے سے زیادہ مستعدی اور چھان پھٹک کے بعد امیدوار نامزد کرے گی مشکل وقت میں پارٹی قیادت کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہونے والے ہی ٹکٹ کے اہل ہوں گے۔انہوں نے موجودہ حکومت کو امپورٹڈ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے ایسے لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جن کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں اگر ان کی ضمانتیں مسترد ہو گئیں پھر تو پوری کابینہ ہی جیل میں ہوگی،ہم اس امپورٹڈ حکومت کو ہرگز تسلیم کریں گے نہ ہی اسے چلنے دیں گے آئندہ چند ایام میں عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ہم گھروں سے نکل پڑیں گے اور اس وقت تک اسلام آباد سے واپس نہیں جائیں گے جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہو جاتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیف الیکشن کمیشن کو متنازعہ شخصیت سمجھتی ہے ان کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button