DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former president of Punjab Teachers Union and PPP local leader Muhammad Ayaz has passed away

پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے سابق صدر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما نمبردار محمد ایاز اسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)— پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے سابق صدر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما نمبردار محمد ایاز اسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے نمازجنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی جس میں بیرسٹر شاہ رخ پرویز،چوہدری ظہیر محمود،پیر محمد افضل نقیبی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ ندیم احمد،شقید گجر،محمد اعجاز بٹ،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،احسان الحق قریشی،خالد اطہر اہڈووکیٹ،راجہ عبدالروف،چوہدری ظہیر الحق،زین العابدین عباس،محمد شفیق بھٹی، آصف نورانی،راجہ افتخار بکھڑال،تنویر اختر شیرازی،جاوید کیانی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،نمبردار اسدعزیز،غالب حسین کے علاؤہ ان کے اساتذہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Kallar Syedan؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 02, 2022) – Former President of Punjab Teachers Union Kallar Syedan and local leader of PPP Muhammad Ayaz has passed away at the age of 80. Funeral prayers were offered at his native village Mohra Dhayal in which Barristers Shah Rukh Pervez, Chaudhry Zaheer Mehmood, Pir Mohammad Afzal Naqibi, Maulana Ehsanullah Chakialvi, Raja Pervez Akhtar Qadri, Raja Nadeem Ahmed, Shahid Gujjar, Mohammad Ejaz Butt, Chaudhry Tauqir Aslam, Sheikh Hassan Seraiki, Raja Zaffar Mehmood, Masood Bhatti, Ehsan Haq Qureshi, Khalid Athar Advocate, Raja Abdul Rauf, Chaudhry Zaheerul Haq, Zainul Abidin Abbas, Muhammad Shafiq Bhatti, Asif Noorani, Raja Iftikhar Bakhral, ​​Tanveer Akhtar Shirazi, Javed Kayani, Javed Chishti Advocate, Numbardar Asad Aziz, Ghalib Hussain, and the esteemed area attended.

کلرسیداں اور گردونواح میں نمازعید الفطر کے اوقات درج ذیل ہوں گے۔

The times of Eid-ul-Fitr prayers in and around Kalrasidan will be as follows

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں نمازعید الفطر کے اوقات درج ذیل ہوں گے۔06:00بجے مسجد اقصی کلر قاری خلیل الرحمان،06:00بجے جامعہ مسجد اہل حدیث معصوم نگر کلر سیداں،06:15بجے مسجد توحید پھلینہ روڈ،06:30بجے جامعہ مسجد بھیائی مہر علی،06:30بجے جامعہ مسجد گلزار مدینہ مدینہ ٹاؤن کلر روڈ علامہ ریاض الرحمان صدیقی،06:30بجے جامعہ مسجد بلال مولانا قاسم الحق،07:00بجے مدنی مسجد مرید چوک کلر،07:00بجے فاطمہ مسجد جناح کالونی،07:00بجے جامعہ مسجد انوار مدینہ سدہ کمال،07:00بجے عید گاہ ممیال سات بجے،07:00بجے جامعہ مسجد موہڑہ دھیال مفتی تاج الرحیم،07:00بجے جامعہ مسجد سہوٹ حیال مولانا کلیم یوسف،07:00بجے جامعہ مسجد قبا کھوئی لس،07:00بجے مدنی مسجد گوجرخان روڈ،07:00بجے عید گاہ ممیال حافظ مزمل عتیق،07:00بجے جامعہ مسجد بلال ٹکال سہالہ،07:00بجے جامعہ مسجد مینار والی منگال ظفر محمود نقشبندی،07:00جامعہ مسجد ماہلی ملکاں،07:00بجے جامعہ مسجد موہڑہ کھوہ بابا شہید حافظ عبدالغفار،07:00بجے جامعہ مسجد عمر فاروق پیکاں مفتی محمد اکبر اویسی،07:00بجے جامعہ مسجد لمیاں مولانا عبدالسلام،07:00بجے اقصی مسجد ڈھوک بابا گوہر ٹکال حافظ مظفر محمود جماعتی،07:00بجے جامعہ مسجد سروھا چوہدریاں علامہ وحید صبور،07:15 بجے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلر پروفیسر عبدالغفور،07:15بجے جامعہ مسجد عاشقان محمد لونی علامہ غلام مصطفی سیالوی،07:15بجے جامعہ مسجد مدینہ ظفر محمود نقشبندی،07:15بجے جامعہ غوثیہ رضویہ ڈھوک صابری حافظ عتیق احمد،07:15بجے مدنی مسجد گوجرخاں روڈ علامہ ممتاز اشرف مدنی،07:15بجے جامعہ مسجد منگلورہ مولانا محمد نصیر،07:15بجے جامعہ مسجد نوشاہی علامہ زاھد یوسف،07:15بجے سنہری مسجد محلہ غوثیہ علامہ محمد آکاش،07:15بجے جامعہ مسجد گلزار منگال قاری سعید احمد قادری،07:30 بجے جامعہ مسجد مک بخاری علامہ شوکت علی،07:30بجے مسجد ڈھوک دو لال قریشی چوآ خالصہ عبدالشکور علوی،07:30بجے مسجد فیضان مدینہ بٹاری حافظ محمد ابرار چشتی،07:30 بجے عید گاہ ستھوانی،07:30 بجے جامعہ مسجد اصحاب الصفہ سہوٹ بگیال،07:30 بجے جامعہ مسجد منگال علامہ محمد سعید قادری،07:30 بجے جامعہ مسجد الرحمان گلزار ٹاؤن حافظ شفقت محمود،07:30 بجے جامعہ مسجد گلزار حبیب ڈھوک مک،07:30 بجے شرقی مسجد سوہاوہ مرزا قاضی توقیراحمد وارثی،07:30 بجے جامعہ مسجد ممیام علامہ محمد اقبال قریشی،07:30 بجے جامعہ مسجد کاہلیاں،07:30 بجے جامعہ مسجد غوثیہ محمود آباد سدیوٹ،07:30 بجے جامعہ مسجد شیخ مشتاق کلر،07:30 بجے عیدگاہ پھگواڑی گلہ،07:30 بجے عید گاہ خان بہادر پڑی نکہ،07:30 بجے جامعہ مسجد سکوٹ حافظ عمران علوی،07:30 بجے جامعہ مسجد دوبیرن کلاں حافظ شبیر حسین،07:30 بجے جامعہ مسجد بیکڑآباد حافظ عبدالقادر،07:30 بجے مسجد الحبیب گہدر چوآ خالصہ قاری عبد المالک چشتی،07:30 بجے جامعہ مسجد کنواں نلہ حافظ زعفران جلالی،07:45 بجے جامعہ مسجد ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ مولنا احسان اللہ چکیالوی،07:45 بجے جامعہ مسجد پنڈ بینسو حافظ غلام حسین،07:45 بجے جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں علامہ عبدالوہاب،08:00بجے جامعہ مسجد حویلیاں دوبیرن قاری محمد سلیمان۔

مٹی کی ٹرالی لوڈ کرنے پر جھگڑا، دو افراد نے چاقو کے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

Arguing over loading mud trolley, two men stabbed one person and seriously injured in village Sehar

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)—مٹی کی ٹرالی لوڈ کرنے پر جھگڑا، دو افراد نے چاقو کے وار کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔علی بہادر سکنہ سہر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میراحقیقی بیٹا شفقت علی جس کی عمر 27 برس ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے۔رات ساڑھے 9 بجے کے قریب میرا بیٹا ہمراہ عرفان محمود اور شفقت محمودمٹی کی ٹرالی بھر رہے تھے کہ اسی اثناء میں مسمی زیب اور شجاعت آ گئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔میرے بیٹے نے گالیاں نکالنے سے منع کیا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اس دوران مسمیان زیب اور شجاعت نے میرے بیٹے پر چاقو کے پے در پے وار کئے جو میرے بیٹے کے جسم کے مختلف حصوں پر لگے اور خون میں لت پت ہو کر گر گیا۔اسی دوران مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جان بخشی کروائی۔

پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والے لڑکے کی اغواء کی ایف آئی آر کاٹی نہ ہی اسے ابھی تک بازیاب کروا سکی

Police have not yet registered an FIR against the boy who was abducted a month and a half ago and have not been able to recover him yet.

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل اغواء ہونے والے لڑکے کی اغواء کی ایف آئی آر کاٹی نہ ہی اسے ابھی تک بازیاب کروا سکی۔ محمد یسین سکنہ میانہ موہڑہ داخلی شاہ باغ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے چار ماہ قبل اپنے خالہ زاد بھانجے ربنواز کی وساطت سے چوکپنڈوری میں بیٹریوں کی دکان پر کام پر لگوایا۔عرصہ چار ماہ سے میرا بیٹا وہاں پر کام سیکھتا رہا اور شام کو چھ بجے چھٹی کر کے روزانہ گھر واپس آجاتا تھا۔15 مارچ بروزمنگل میرا بیٹا حسب معمول صبح8 بجے گھر سے دکان پر گیا کچھ دیر بعد حاجی زاہد نے بتایا کہ آج آپ کا بیٹا کام پر نہیں آیا ہے،میں چونکہ ڈیوٹی پر تھا اس لئے گھر میں رابطہ کر کے پوچھا تو پتہ چلا کہ بلال صبح 8بجے ہی ڈیوٹی پر چلا گیا تھا۔میں اپنے بیٹے کو اپنے طور پر تلاش کرتا رہا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا مجبور ہو کر میں نے تھانہ کلر سیداں میں اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست دی مگر پولیس نے بیٹا بازیاب کرنے کی بجائے زائد نامی شخص سے مل گئی اور میری درخواست بھی خارج کر دی ہے جبکہ چوہدری زاہد نے میرے بیٹے کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہ کی ہے۔۔

بازاروں میں عید کا رش،خواتین اور بچوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا

Eid rush in the bazaars of Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)—کلرسیداں کے بازاروں میں عید کا رش،خواتین اور بچوں نے بھی بازاروں کا رخ کر لیا سڑکوں پر ٹریفک کا غیر معمولی رش۔تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے باعث ملک بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی عید کے روز میں اچانک اضافہ ہوا کوئی کھانے پینے کی اشیا خرید رہا ہے تو خواتین اور بچے ملبوسات اور جوتوں کی خریداری میں مصروف رہے سڑکوں پر ٹریفک کا غیر معمولی رش بھی رھا اندرون شہر جابجا رکشووں نے بھی ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کر رکھا ہے جہاں چاہتے ہیں یہ اڈہ بنا لیتے ہیں جہاں سے چاہتے ہیں وہیں سے واپس پلٹ جاتے ہیں جس سے دیگر ٹریفک کی امدورفت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔

کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا مقدمہ درج

Another 19-year-old girl was allegedly abducted from Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)— کلر سیداں سے ایک اور 19 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا مقدمہ درج،محمد اکمل نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں سائیکلوں کی مرمت کا کام کرتا ہوں۔میری بیٹی (ع) جس کی عمر 19 سال ہے اور خانہ داری کرتی ہے کے پاس اپنا موبائل فون بھی تھا،دو ماہ قبل محمد عرفان سکنہ فیصل آباد بھابھی کے ہمراہ میری بیٹی کے رشتہ کیلئے میرے گھر آیا جو میں نے دور ہونے کی وجہ سے انکار کر دیا۔گزشتہ روز قریب ڈیڑھ بجے دن،میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے مسجد گیا اور جب واپس آیا تو میری بیٹی گھر پر موجود نہ تھی۔مجھے قوی شک ہے کہ میری بیٹی کو محمد عرفان اور اس کی بھابھی نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مسجد نبویؐ میں ہلڑ بازی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے , حافظ منصور لنگڑیال

Hafiz Mansoor Langaryal deplores those responsable for Masjid E Nabvi incident

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02،مئی،2022ء)— تحریک لبیک حلقہ پی پی 7 کے امیر حافظ منصور لنگڑیال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد نبویؐ میں ہلڑ بازی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے یہ لوگ اسلام اور پاکستان دونوں کے باغی ہیں ایسے عناصر کو سختی سے کچلنا ناگزیر ہو گیا ہے۔مسجد نبوی پر نعرے لگانے والوں نے اپنی نسبت یزید سے کرکے اپنی دنیا و آخرت کو جہنم بنا لیا ہے۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مسجد نبوی میں ہلڑ بازی گالم گلوچ نازیبا جملے کسنے واقعہ محض اتفاق نہیں اس کی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے منصوبہ بندی کی تھی یہ لوگ اقتدار سے محرومی کے بعد دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں ایسے بے ادبوں اور گستاخان رسول نشان عبرت بنانا ضروری ہو گیا ہے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اس بے ادبی کے تانے بانے پاکستان میں بنائے گئے شیخ رشید جیسے بدبخت کے بیان سے قلعی کھل گئی۔سارا معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر ہوا ہے۔ویڈیوز کو فخریہ طور پر شیئر کرنے پر فواد چوہدری شہباز گل کو شرم آنی چاہیے۔تحریک لبیک نے معاملے کی مکمل انکوائری کروا کر مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔بصورت دیگر تحریک لبیک سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ہم حکومتی اقدامات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے اور ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button