DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Opposition has sent them home through democratic process, Hafiz Usman Abbasi

حکومت کسی بیرونی سازش کے نتیجے میں نہیں اپوزیشن نے جمہوری عمل کے ذریعے عدم اعتماد کر کے انہیں گھر بھیجا ہے, حافظ عثمان عباسی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2022)
مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ میں عوام مسلم لیگ ن کا2018میں الیکشن چوری کرنے والوں کو اپنی ووٹ کی طاقت سے مقام عبرت بناہیں گے عمران خان کی حکومت کسی بیرونی سازش کے نتیجے میں نہیں اپوزیشن نے جمہوری عمل کے ذریعے عدم اعتماد کر کے انہیں گھر بھیجا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان کی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، چیئرمین راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، سیاسی و سماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ نقوی، راشد مبارک عباسی، راجہ مظہر جنجوعہ، عدیل افضل، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، حاجی ملک ابرار حسین اعوان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔حافظ عثمان عباسی نے مزید کہا کہ عمران خان نے اہلیت اور کارکردگی کے بجائے صرف زبانی وعدہ اور دعووں پر حکومت چلانے کی کوشش کی،یہ خود اور ان کے وزراء صبح شام جھوٹ بولتے رہے انہوں نے کہا کہ چار سالہ عمران کی حکومت کے منفی اثرات انتہائی خوفناک ہیں ملک نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے خارجہ تعلقات ملک میں مہنگائی،بے روز گاری،معاشی بدحالی،اور ملی وحدت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ان مسائل پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں عمران خان کی حکومت ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جسے اپوزیشن نے عدم اعتماد کے زریعے ختم کیا انہوں نے کہا کہ ہم اگر انہیں پانچ سال کی مدت پوری کرنے دیتے تو ملک میں تباہی کے علاوہ کچھ باقی نہ بچتا۔عمران خان نے کسی بھی شعبے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی یہ صبح شام جھوٹ بولتے رہے مخالفین کو گالیاں دیتے رہے قوم کو تقسیم کرتے رہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے ن لیگ کو کامیاب کرے گی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 April 2022)
PML-N Punjab Vice President Hafiz Usman Abbasi said in a statement that in the future the people of PML-N will make those who steal elections in 2018 a lesson by the power of their vote. Imran Khan’s government’s failure is not the result of any external conspiracy but the Opposition has sent him home through mistrust through the democratic process. These views were expressed by PML-N Punjab Vice President Hafiz Usman Abbasi while talking to media at the residence of Chairman Mureed Awan Welfare Society Malik Kaleem Hussain Awan in Bahria Town Rawalpindi. On this occasion, Chairman Raja Nadeem Ahmed candidate for Provincial Assembly Punjab constituency PP-7, Chairman Raja Fayyaz Ahmed candidate for Tehsil Nazim Kahuta, Vice Chairman UC Bhalakhar Raja Talal Khalil, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua, political and social personalities. Syed Najabat Hussain Shah Naqvi, Rashid Mubarak Abbasi, Raja Mazhar Janjua, Adeel Afzal, Young Lawyer Arsalan Asghar Kayani, Haji Malik Abrar Hussain Awan and Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmad Janjua were also present.

عید کے روز امیر غریب سب کے لیے خوشیوں کے دروازے کھلتے ہیں

On the day of Eid, the door of happiness opens for the rich and the poor

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2022)
سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کے روز امیر غریب سب کے لیے خوشیوں کے دروازے کھلتے ہیں یہ دن تمام مسلمانوں سے تقاصہ کرتا ہے کہ وہ اپنی خوشیوں میں غرباء، مساکین اور نادار لوگوں کو بھی شریک کریں نمازعید سے قبل فطرہ، زکوٰۃ کی صورت میں رقم ادا کرنے کے علاوہ غریب خاندانوں کی مالی مدد بھی کریں تاکہ وہ بھی اپنے اہل خانہ کو نئے کپڑے سمیت ضروری اشیاء دلوا کر عید منا سکیں آج پاکستان میں لاکھوں نہیں کروڑوں غریب، یتیم،معصوم بچے سکول جانے اور کھیلنے گودنے کی عمر میں انتہائی سخت قسم کی مزدوری کرتے ہیں۔6 سے 14 سال کے یہ معصوم پھول ہوٹلوں،ورکشاپوں،شاپنگ پلازوں،امرا کے گھروں،سڑکوں،زیرتعمیر عمارتوں پر مزدوری کرتے ہیں اور کئی لاکھ بچے بھیک بھی مانگتے ہیں ان کے حالات پر نظر رکھنا ان کی مالی معاونت کرنا پڑھائی لکھائی کی زمہ داری صرف حکومت وقت کی ہی زمہ داری نہیں ہوتی بلکہ مخیئر حضرات کو چاہے کہ وہ بھی ان کے سر پر دست شفقت رکھیں تاکہ اللہ اور اس کا رسولﷺ ہم سے راضی ہوں انہوں نے مزید کہا کہ عام طور سے مسلمان عید کی خوشی منانے کے لیے اپنے گھروالوں اور بچوں کے لیے طرح طرح کے سامان خرید تے ہیں بلاشبہ بچوں اور گھر والوں کو خوش رکھنا کار ثواب ہے مگر اکثر یہ بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ یہ خرید اری فضول خرچی کے زمرے میں آجاتی ہے اگر ہم تھوڑی سی کفایت شعاری سے کام لیں۔اور غریب بچوں کو بھی اپنی اس خریداری میں شامل کرلیں اور ان کو اپنے بچے سمجھ کر ان کے لیے کچھ نہ کچھ خرید لیں تو یقینا یہ ایک بہت بڑا کار ثواب ہو گا۔

عید الفطر پر یتیم، غریب، مسکین،بیوائیوں کی مالی معاونت کرنا بہت ضروری ہے

It is very important to provide financial support to orphans, poor, needy and widows on Eid-ul-Fitr

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2022)
آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سر پرست اعلی ومسلم لیگ ن یواے ای کے سنیئر رہنما عبدالمجید مغل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر پر یتیم، غریب، مسکین،بیوائیوں کی مالی معاونت کرنا بہت ضروری ہے ایسے افراد کی مدد کر کے جہاں ان لوگوں کو عید کی خوشیاں میسر کر سکتے ہیں وہاں پر ہی ہم اپنے رب اور رسولﷺکو راضی بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عید الفطر جہاں خوشیوں کا پیغام لاتی ہے اس کے ساتھ عید کے اصل مقاصد معاشرتی ہم آہنگی،رواداری اور غریب،امیر کے فرق کو ختم کرنا ہے لیکن ہم ان مقاصد کو بھول جاتے ہیں ہمیں بھی نبی کریمﷺ کی پیروی کرتے ہوئے عید کے موقع پر اپنے ارد گرد بسنے والے غریب،یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہئے تاکہ ان کی بھی عید ہوجائے اور ہمیں کل روز قیامت آپﷺکے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑیانہوں نے کہا کہ نبی پاکﷺنے فرمایا کہ جو شخص پیار کے ساتھ کسی یتیم کے سر پر شفقت کے ساتھ ہاتھ رکھے گا اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال آہیں گے اللہ پاک اس کے نامہ اعمال میں اتنی ہی نیکیاں لکھیں گے اور اتنے ہی گناہ معاف فرماہیں گے اس لیے عید الفطر پر یتیم، غریب، مسکین،بیوائیوں کی مالی معاونت کرنا بہت ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button