DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan police arrest Abdullah wanted in murder case

گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عبداللہ گرفتار

گوجرخان؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،اپریل،2022ء)—گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عبداللہ کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اشفاق کو قتل کردیا تھا، اشتہاری مجرم سال2021سے گوجر خان پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایچ او نے بتا یاکہ اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے گو جر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

Gujar Khan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 27, 2022) According to details, Gujar Khan police, with the help of Human Intelligence, arrested Abdullah, a notorious criminal wanted in a murder case. Abdullah was wanted by the police since 2021, for the murder of Ashfaq.

Show More

Related Articles

Back to top button