DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Wheat should be harvested when the crop is fully ripe. Assistant Director Agriculture (Extension) Basharat Mahmood Awan

گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کی جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،اپریل،2022ء)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی فصل پوری طرح پکنے پر کی جائے۔کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر موسمی پشین گوائی توجہ سے سنیں اور اس کے مطابق انتظامات کریں۔بارش کا خطرہ ہو تو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگا تے وقت سٹوں کا رخ اوپر کی طرف رکھیں۔کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے ارد گرد پانی کے نکاس کیلئے کھالی بنائیں۔کٹائی برش کٹر،کٹر بائنڈر،ریپریا کمبائن پارویسٹر سے کریں۔انہوں نے کہا کہ دانوں کو سٹور کرتے وقت ان میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہونا چاہئیے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 08, 2022) * Assistant Director Agriculture (Extension) Kallar Syedan Basharat Mahmood Awan has said that wheat harvest should be done when the crop is fully ripe, And listen carefully to the weather forecast on the television and make arrangements accordingly. If there is a danger of rain, after harvesting, tie the bundles a little shorter and keep the tops facing up while placing. Make a hole for drainage of water around. He said that when storing grains, the moisture content in them should be 10%.

ملک میں دین مصطفوی کو تخت پر لانے کیلئے 27 سالہ نوجوان سعد رضوی کا ساتھ دیں۔حافظ منصور ظہور لنگڑیال

Support 27-year-old Saad Rizvi to bring Din Mustafavi to the throne in the country. Hafiz Mansoor Zahoor Langarial

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،اپریل،2022ء)—تحریک لبیک حلقہ پی پی 7 کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے پی ٹی آئی سمیت سب پارٹیوں کے دوستوں کودعوت ہے کہ وہ ملک میں دین مصطفوی کو تخت پر لانے کیلئے 27 سالہ نوجوان سعد رضوی کا ساتھ دیں۔انہیں ہم مایوس نہیں کریں گے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا قائد سے ستر سالہ نہیں ستائیس سالہ نوجوان ہے جس کے پاکستان سے باہر نہ بچے نہ نیشنلٹی،نہ جائیداد نہ اسے فارن فنڈنگ کیس کا سامنا ہے نہ ہی اس کا نام پانامہ یا پنڈورا پیپرزمیں شامل ہے ہماری قیادت ملک کیخلاف سازش میں ملوث نہیں ہمارے قول وفعل میں یوٹرن نہیں نہ ہی ہم فرقہ پرست ہیں۔ہم نہ قوم پرست نہ صوبہ پرستی کے کسی اور تعصب کا شکار ہیں۔ہمارا جینا مرنا اسلام پاکستان اور عوام کے لیئے ہے ہم ہی دو قومی نظریے کے محافظ ہیں ہماری جماعت میں کسی سیاسی قائد کا نہیں یارسول اللہ ﷺکے نعرے گونجتے ہیں۔

عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے، راجہ ساجد جاوید

Imran Khan is a true and upright leader, Raja Sajid Javed

File Photo of Raja Sajid Javed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،اپریل،2022ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے،عوامی عدالت سے ٹھکرائے ہوئے آج ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں،ملک کو عوام کی دولت لوٹنے والوں کی ہر گز ضرورت نہیں، اپوزیشن جتنے چاہے حربے استعمال کرے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔مستقبل میں بھی عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

عالمی یوم صحت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ ایک سیمینار

A seminar on the occasion of World Health Day held at THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،اپریل،2022ء)— عالمی یوم صحت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ ایک سیمینار میں ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم یوم صحت دنیا کوسب کیلئے محفوظ بنانا ہے۔ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے”کی حیثیت سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحت کے پیچیدہ مسائل سے آگائی اور ان کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی صحت کے حصول کیلئے ہمیں چاہئے کہ ہم مکمل نیند لین،صبح جلد اٹھیں اور چہل قدمی یا ورزش کو زندگی کا حصہ منائیں۔گھر اور آفس کے مسائل سے نکل کر کچھ ایسا کریں جس سے سکون اور خوشی حاصل ہو۔ڈاکٹر عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل چیک آپ کیلئے بلڈ پریشر،شوگر اور کولیسٹرول لیول کو چیک کروانے کیساتھ ساتھ صحت مند طرززندگی گزارنے کا عہد کریں اور دوسروں کو بھی صحت مند زندگی گزارنے کی طرف راغب کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button