DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Supreme Court declares Speaker’s rolling null and void, announces decision to restore National Assembly and to complete the no-confidence motion

سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے قومی اسمبلی کی بحالی اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے تحریک عدم اعتماد کو مکمل کرنے کے فیصلے کا اعلان

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08،اپریل،2022ء)—سپریم کورٹ کی جانب سے اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے قومی اسمبلی کی بحالی اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے تحریک عدم اعتماد کو مکمل کرنے کے فیصلے کا اعلان ہوتا ہی کلرسیداں میں مختلف مقامات سے آتشبازی شروع ہو گئی کلرسیداں شہر میں شیخ سلیمان شمسی نے آتشبازی کی جس کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکن گھروں سے باہر نکل آئے اور پھر سے گو نیازی گو نیازی ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگاتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بازاروں میں پہنچ گئے شرکا شہر کے مرکزی چوک پر جمع ہو گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے حق میں زبردست نعرے بازی کی،مسلم لیگ ن سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام شعبوں میں ناکامی کے بعد سپریم کورٹ سے بھی ہار گیا ہار نیازی کا مقدر بن چکی ہے پی ڈی ایم اسے ایوان کے اندر شکست دے گی اور بھاگنے نہیں دے گی،سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد نے کہا کہ آج کے عدالتی فیصلے سے آئین کی جیت ہوئی آئین توڑنے والوں کو شکست فاش ہوئی۔سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدلیہ اس سے قبل آئین کے مطابق فیصلے دیتی تو آج اسپیکر اور عمران خان کو آئین توڑنے کی جرات نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی صادق و امین ہے اسے اقامہ پر نااہل قرار دے کر ملکی ترقی اور خوشحالی کے تیزی سے چلتے پہیئے کو روک دیا۔انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ آئین شکنوں کے خلاف آئین قانون کے مطابق سزا دی جائے۔اجتماع میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی،نصیر اختر بھٹی،نویدمغل،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،اظہر محمود بھٹی صوبیدار غلام ربانی،زین العابدین عباس،شیخ ندیم حاجی طارق تاج ,راجہ طلال خلیل،سردار محمد آصف،شیخ سلیمان شمسی،شیخ توقیراور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 08, 2022) *Supreme Court declares Speaker’s rolling null and void, announces decision to restore National Assembly and decision to complete the no-confidence motion As soon as the announcement was made, fireworks started from different places in Kallar Syedan. Sheikh Sulaiman Shamsi set off fireworks in city after which PPP and PML-N workers came out of their houses While chanting slogans, the participants reached the bazaars on the beat of drums and gathered in the main square of the city where they chanted slogans in favor of PML-N and PPP leadership. Addressing the gathering, he said that Imran Khan lost to the Supreme Court after failing in all fields. Defeat has become the fate of Niazi. PDM will defeat him inside the house and will not allow him to flee, said former chairman Raja Nadeem Ahmed. Former chairman Sheikh Abdul Qaddos addressed the gathering. He said that if the judiciary had earlier ruled in accordance with the constitution, the speaker and Imran Khan would not have dared to violate the constitution today. He appealed to the judiciary to punish the violators of the constitution in accordance with the law. Bhatti, Naveed Mughal, Raja Zafar Mehmood, Atif Ijaz Butt, Azhar Mehmood Bhatti, Subedar Ghulam Rabbani, Zainul Abidin Abbas, Sheikh Nadeem Haji Tariq Taj and others participated in large numbers.

سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں جاری آئینی بحران کے خاتمہ کے لیے ججوں کے مشترکہ فیصلے کے بعد کلر شہر میں جلوس کے بعد کارکن رات گئے چوآ روڈ پر واقعی لالہ جی ہوٹل پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کلر سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی میزبان تھے اس موقع پر سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین،زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی،سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد،راجہ عاصم صدیق،راجہ عبدالوحید آف میرا سنگال،چوہدری شاہد اکبر گجر،شاہد جمیل عباسی، اور دیگر نے شرکت کی راجہ ندیم احمد عدالتی فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا کہ عمران خاں کق یوم حساب اب قریب ہے

Show More

Related Articles

Back to top button