DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inflation storm in and around Kahuta city due to negligence of Kahuta administration, Mujeebullah Satti and Councillor Shaukat Sati of Soon

کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے ,مجیب اللہ ستی اورکونسلر شوکت ستی آف سون

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اپریل2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی اورکونسلر شوکت ستی آف سون نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ کہوٹہ انتظامیہ کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے جبکہ دوکانداروں نے اپنے سامان دوکانوں سے نکال کر سڑکوں پر سجا لیا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی اورکونسلر شوکت ستی آف سون نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے کروڑ پتی ہونے کی ٹھان لی سبزی فروٹ چکن مشروبات و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ انتظامیہ موش تماشائی بنے ہوئے ہیں حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی میں مبتلا غریبوں کی کسی کو فکر نہیں انتظامیہ ہر سال کی طرح اسی سبزی منڈی میں پینا فلیکس لگا کر اور چند کرسیاں لگا کر اسکو سستے بازار کا نام دیکر لاکھوں روپے کے جعلی بل بنا کر مال بنانے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ چند لوکل دوکانداروں کو جرمانے کر کے بڑے بڑے ذخیرہ اندوزاور ناجائز منافع خور مال کمانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ جبکہ انتظامیہ کی عدم دل چسپی و لاپر وائی کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے بھی انت مچا رکھی ہے دوکانداروں نے اپنے سامان دوکانوں سے نکال کر سڑکوں پر سجا لیا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے ضلعی انتظامیہ نوٹس لے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5 April 2022)
Leading political and social figure Mujeebullah Satti and Councilor Shaukat Satti of Soon said in a joint statement that due to the negligence and carelessness of the Kahuta administration, a storm of inflation has erupted in Kahuta city and its environs. According to the details, well-known political and social personality Mujibullah Satti and Councilor Shaukat Satti of Soon said in a joint statement that Instead of providing relief to the people during the holy month of Ramadan, hoarders and profiteers have decided to become millionaires.

عبدالمجید مغل سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کا سالانہ محفل جلسہ دستار بندی

Abdul Majeed Mughal Patron High Mughal Welfare Society of Pakistan recognised for his work

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اپریل2022)
معروف لیگی رہنماء عبدالمجید مغل سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کا سالانہ محفل جلسہ دستار بندی و درس بخاری بطور مہمان خصوصی حاضری۔علمائے اکرام کی جانب سے عبدالمجید مغل رسم تاج پوشی ادا کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان عبدالمجید مغل کو سالانہ جلسہ دستار بندی و درس بخاری کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا اور شرکت کرنے پر علمائے اکرام کی جانب سے رسم تاج پوشی ادا کی اس موقع پر اپنے خطاب میں معروف لیگی رہنماء عبدالمجید مغل سرپرست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان نے تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بیان میں کہا آپ دین اسلام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں آپ کا کام دینی تعلیمات کو عام کرنا ہے اور ہمارا کام آپ کو سپورٹ کرنا ہے انہوں نے کہا آج فیصل آباد میں مجھے علماء کا گلدستہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کے تمام مدارس کے ائمہ ایک ہی پرچم کے نیچے جمع ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی ترغیب بھی دینی چاہیے جیسے مشرک اور کافر دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنے مذہب کو نہیں چھوڑتا ایسے ہی ایک مسلمان کو بھی اپنے عقیدے میں مضبوط ہونا چاہیے۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو ن لیگ میں شامل ہونے پر خوش آمدید

MPA Raja Saghir Ahmed welcomed to PML-N

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اپریل2022)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو ن لیگ میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے پی ٹی آئی میں جانے اور پھر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کے مفاد کے لیے کیا ہے ہم تمام کارکنان،ورکنان، ووٹروں اور سپورٹروں کو ان کے فیصلے کی تائید کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کی سادات برادری کی سرکردہ سیاسی شخصیات پیر سیدمظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ،سید نذابت حسین نقوی، سید ذوالقرنین شاہ بخاری،سید صداقت حسین،سید ثقلین حسین شاہ،سید سبطین شاہ،وجہی الحسن شاہ،پیرعاشق شاہ ٹٹھی سیداں،نمبردار ظفر شاہ ٹٹھی سیداں،راجہ ساجد موہڑہ، راجہ مدثر بن، راجہ طلعت کونسلر، صوبیدار پرویز،راجہ اویس، سید نبیل شاہ،امجد شاہ ٹٹھی،چوہدری ریاض،چوہدری مہان، حوالدار قدرت ڈھنگور،سید رجب حسین شاہ،سید ذیشان شاہ،سید رجب حسین شاہ،مٹھوعلیوٹ،سردار منیب گرمالہ،راجہ ندیم جباں،ممتاز سنگھوٹ،پاپا حفیظ،آصف ولد کالا خان اورسنگھوٹ سیداں،ڈھنگور سیداں،آڑی سیداں،پنیالی سیداں،ٹٹھی سیداں کے دیگر معززین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حقیقی عوامی نمائندہ وہ ہوتا ہے جو اپنے علاقے کے مساہل کو دیکھ کر مثبت فیصلہ کر ے راجہ صغیر احمد نے 2013اور2018میں آزاد حثیت سے الیکشن لڑا انہوں نے2018کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور جب دیکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اکثریت ہے تو انہوں نے علاقے کے مفادات کے لیےPTIآئی میں شمولیت اختیار کی اور اب بھی جو انہوں نے فیصلہ کیا ہے وہ بھی اپنے علاقے کے مفادات کے لیے کیا ہے انشاء اللہ ہم ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہیں اور ان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمد ید کہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button