DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan administration cracks down on illicit profiteers, registers cases against two and four arrested

کلر سیداں انتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو گرفتار چارکے خلاف مقدمات درج

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،اپریل،2022ء)—کلر سیداں انتظامیہ کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو گرفتار چارکے خلاف مقدمات درج، 28ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کیلے مہنگے فروخت کرنے پر دوکاندار ساجد علی،ٹماٹر مہنگے فروخت کرنے پر حسن علی کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے اور دیگر دوکانداروں کو بیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا۔ ادہر چیف آفیسر بلدیہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبزادہ عمران اختر نے ہمراہ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ پرائس چیکنگ،دو دوکاندار گرفتار مقدمہ درج،متعدد کو جرمانے کیے۔ گوجر خان روڈ پر متعدد دوکانداروں کو سبزی فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 8ہزار جرمانے عائد کرتے ہوئے 2 اشخاص محمد روف ولد محمد فاروق اور مظہر حسین ولد عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیااور تین اشخاص محمد طارق ولد اللہ جوائیہ، ظفر اقبال ولد حاجی خان اور خوشنود اختر ولد عبدالرحمان کے خلاف فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر مذکورہ تھانہ میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔ چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں غیر مسلم بھی ماہ صیام میں مسلمانوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیئے نرخوں میں حیرت انگیز کمی کردیتے ہیں مگر ہمارے ہاں دوکاندار لوٹ مار کے لیئے رمضان کی آمد کے منتظر رہتے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 05, 2022) * Kallar Syedan administration cracked down on illicit profiteers, cases were registered against two arrested four, fines of Rs 28,000 were also imposed. Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramsha Javed Awan registered cases against shopkeeper Sajid Ali for selling bananas at high prices, Hassan Ali for selling tomatoes at high prices and also fined other shopkeepers Rs 20,000. Meanwhile, Chief Officer Baldia, Price Control Magistrate Sahibzada Imran Akhtar along with Inspector Zahid Haideri and his staff conducted price checking, arrested two shopkeepers, registered a case and fined several others. A total of 8,000 fines were imposed on several shopkeepers on Gujar Khan Road for selling vegetables and fruits at high prices. An FIR has been registered against Khan and Khushnood Akhtar son of Abdul Rehman for selling fruits at exorbitant prices.

کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا،خاوند کی درخواست پر سوزوکی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

Another married woman was abducted from Kallar Syedan, case filed against the Suzuki driver at the husband’s request

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،اپریل،2022ء)—کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون اغوا،خاوند کی درخواست پر سوزوکی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔محمد سجاول سکنہ لونی سلیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ میرا 26 سالہ بیٹا پریشانی کے عالم میں دکان پر آیا اور بتایا کہ اس کی والدہ یعنی میری بیوی مسماۃ (ن) گھر پر موجود نہ ہے۔عزیز رشتہ داروں اور جاننے والوں سے پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ میری بیوی کو مسمی محمد عرفان سکنہ ٹکال جو کہ سوزوکی کیری ڈبہ کا ڈرائیور ہے اور سکول کے بچوں کی شفٹ پر گاڑی لگا رکھی ہے نے بہلا پھسلا کر میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔

کلرسیداں میں شیطان رمضان میں بھی قابو نہ آ سکا نوجوان ٹیلر ماسٹر سے ذیادتی کی کوشش

Attempt foiled to abuse young Taylor Master

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،اپریل،2022ء)— کلرسیداں میں شیطان رمضان میں بھی قابو نہ آ سکا نوجوان ٹیلر ماسٹر سے ذیادتی کی کوشش۔عاصم حسین سکنہ مغل آباد کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ میں ٹیلرنگ کا کام کرتا ہوں گزشتہ شام ساڑھے سات بجے کام ختم کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ارسلان عرف شانہ اور پولا نے میرا راستہ روک لیا۔ شانی نے میرے ساتھ فحش حرکات شروع کر دیں اس کے ساتھی پولا نے کہا کہ اس کو نیچے نالے کی طرف لے کر چلتے ہیں اور پھر مجھے زبردستی نالے کی طرف لے جانے لگے تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا۔میری شور کی آوازیں سن کر لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے میری جان بخشی کروائی۔

بچی کو چھیننے کی کوشش میں 08 افراد نے گاڑی پر ڈنڈے برسا کر شیشے توڑ نے اور چھری مار کر ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

Attempted to snatch the girl, leads to 8 persons rained sticks on the car, smashed the windows and stabbed one person

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،اپریل،2022ء)—بچی کو چھیننے کی کوشش میں 08 افراد نے گاڑی پر ڈنڈے برسا کر شیشے توڑ نے اور چھری مار کر ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج۔عدیل عاصم نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ میں گاڑیوں کا مکینک ہوں اور ساتھ گاڑیوں کی خریدو فروخت بھی کرتا ہوں۔گزشتہ روز میں اپنے بیوی بچوں اور بھانجی کائنات کے ہمراہ راولپنڈی سے اپنے گاؤں آ رہا تھا اور شام ساڑھے سات بجے کے قریب جب ہم کلر بازار پہنچے تو چوک میں پہلے سے موجود فیصل محمود،ناصر اور یاسر سکنہ اراضی اعوان اور ان کے ہمراہ پانچ نامعلوم اشخاص نے میری گاڑی کو دیکھتے ہی رکوا لی اور ڈنڈے مار کر گاڑی کی بیک سکرین اور کھڑکیوں کے سیشے توڑ دہئے اور پوری گاڑی کو تباہ کر دیا اور ساتھ ہی مجھے اور میری بیوی مدیحہ کو اور میرے بچوں کو گاڑی سے باہر نکال لیا اور میرے اور میرے بیوی بچوں کیساتھ گلو گیر ہو گئے۔اس موقع پر فیصل نے وار چھری کیا جو میرے سر کے بائیں جانب لگا جس سے میں زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزمان میری بیوی اور بھانجی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور میری بیوی کی سامنے سے قمیض پھاڑ دی۔لڑائی کے دوران میرا موبائل فون،میرا اور میری بیوی کا پرس بھی چھین لیا اور میری بیوی کے گلے میں طلائی چین بھی تھی جو غائب ہے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ فیصل محمود نے میری ہمشیرہ کو طلاق دی ہوئی ہے میری ہمشیرہ کے تین بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹی مسماۃ کائنات میرے پاس ہے،دوسری بیٹی اپنی والدہ کیساتھ ہوتی ہے اور بیٹا حیدر علی اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتا ہے۔آج بھانجی ہمارے ساتھ تھی جسے انہوں نے چھیننے کی کوشش کی۔

چوری کی دو مختلف وارداتوں میں گاڑیوں کے انجنز،اوزار اور موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

Car engines, tools and a motorcycle were stolen in two separate incidents

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،اپریل،2022ء)— کلر سیداں میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں گاڑیوں کے انجنز،اوزار اور موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔پہلی واردات چوکپنڈوری میں احسن نامی شخص کی ورکشاپ پر پیش آئی جہاں نامعلوم چور ورکشاپ کے تالے توڑ کر اس میں موجود گاڑیوں کے دو عدد انجن اور اوزار چوری کرکے لے گئے جبکہ دوسری واردات رمضان سستا بازار کلر سیداں میں ہوئی جہاں خریداری کیلئے آنے والے محمد طیب نذیر سکنہ موہرہ سلیال کا نیا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔محمد طیب کے مطابق ان نے چند یوم قبل ہی نیا موٹر سائیکل خریدا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button