DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Increasing incidents of theft of motorcycles in Kallar Syedan

کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، رمضان بازار کے مرکزی دروازے سے بھی بازار میں خریداری کے لیے آنے والے کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،اپریل،2022ء)— کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، رمضان بازار کے مرکزی دروازے سے بھی بازار میں خریداری کے لیے آنے والے کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا،دیگر وارداتوں میں چور لاکھوں روپے کا سامان چرا کر لے گئے۔چوری کی پہلی واردات مرید چوک میں واقع سپیئر پارٹس کی دکان پر پیش آئی جہاں سے نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر انجن آئل 26 ڈبے مالیتی 78 ہزار،کلچ پریشر سیٹ چار عدد مالیتی 35200،گوڈا کٹ سیٹ 9 عدد مالیتی 22500،بند چمٹا سیٹ 4 عدد مالیت 13200،پلگ واٹر سیٹ 6 عدد مالیتی 12 ہزاراورکولیسنٹ بوتل 8 عدد مالیت7 ہزار چوری کر کے لے گئے۔چوری کی دوسری کلر سیداں میں قائم لیب میں ہوئی جہاں ولید یاسین نامی شخص کا موبائل فون جس کی مالیتی 26 ہزار روپے کاؤنٹر پر رکھ کر واش روم چلا گیا اور جب واپس آیا تو موبائل فون اپنی جگہ پر موجود نہ تھاجبکہ رمضان سستا بازار کلر سیداں میں خریداری کیلئے آنے والے محمد طیب نذیر سکنہ موہرہ سلیال کا نیا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔محمد طیب کے مطابق ان نے چند یوم قبل ہی نیا موٹر سائیکل خریدا تھا۔

Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 06, 2022) – Thefts have increased of motorcycles in Kallar Syedan. In other incidents, thieves stole goods worth millions of rupees.  According to Mohammad Tayyab Nazir, of village Morra Saliyal, he had bought a new motorcycle a few days ago which was stolen at sasta bazaar.

نجی فیملی ہسپتال میں 45 سالہ غیر شادی شدہ خاتون کے پیٹ سے تین گھنٹے کے کامیاب آپریشن

Successful three-hour operation on the abdomen of a 45-year-old unmarried woman at a private family hospital

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،06،اپریل،2022ء)—کلر سیداں مرید چوک میں ایک نجی فیملی ہسپتال میں 45 سالہ غیر شادی شدہ خاتون کے پیٹ سے تین گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد 12کلو وزنی رسولی نکال لی گئی جسے تجزیہ کیلئے لیبارٹری میں بجھوایا گیا ہے۔ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے بتایا کہ 45 سالہ غیر شادی شدہ خاتون مسماۃ (ا) کو ہسپتال لایا گیا جہاں چیک آپ اور رپورٹس حاصل کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں رسولی ہے جسے نکالنے کیلئے فوری طور پر آپریشن تجویز کیا گیا جس میں ڈاکٹر قمرالنساء چوہدری،ڈاکٹر زبیر اور ڈاکٹر عمیر اسلم رانا نے حصہ لیا، آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button