DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Tariq of village Smot sentence for firing at brother and sister

بہن بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم طارق سکنہ سموٹ کو سزا کا حکم

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،مارچ،2022ء) — علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں عابد اعوان نے بہن بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں نامزد ملزم طارق سکنہ سموٹ کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید اورتیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔مزید براں لہراسب خان اور اس کی ہمشیرہ مسماۃ رضیہ بیگم کو زخمی کر نے پر مزید ایک ایک سال کی قید کی سزا اور دس دس ہزار روپے بطور دامن زخمیوں کو ادا کرنے کاحکم جاری کیاہے۔یاد رہے کہ چار سال قبل لہراسب خان سموٹ بازار سے دودھ خرید کر اپنی موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا اور جونہی اپنی ہمشیرہ مسماۃ رضیہ بیگم کے گھر کے پاس پہنچا تو مسمی محمد طارق جو کارپین 12 بور سے مسلح تھا نے راستہ روک کرانہیں زخمی کر دیا تھا

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 27, 2022) – Area Magistrate Kallar Syedan ​​Abid Awan sentenced the accused Tariq of Smot to seven years in prison A fine of Rs 30,000 has been imposed. In case of non-payment of the fine, another six months imprisonment will be imposed. It may be recalled that four years ago, Lahrasib Khan was returning home on his motorbike after buying milk from Smot Bazaar and as soon as he reached the house of his sister Mismat Razia Begum. Muhammad Tariq, who was armed with a 12 bore gun, and shot and injured the pair.

کلر سیداں میں ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ کی کھلی کچہری

SP Saddar Rawalpindi Ahmed Zunair Cheema holds open court session in Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،مارچ،2022ء) —ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلر سیداں میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں سائلین کی عدم دلچسپی کے باعث مقامی میڈیا کو ہی پولیس سے متعلقہ شکایات کرنا پڑیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام نے کلر سیداں میں ٹریفک مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سارا دن ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے،ایم سی کلر سیداں اور اس کے قریب واقع دو تعلیمی اداروں کے سامنے سارا دن غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا رہتاہے۔انہوں نے کلر سیداں میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھی کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں اور نوجوان دوشیزاؤں نے سنگین مسائل کو جنم دے رکھا ہے جن کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے۔شگفتہ پرویز زوجہ صغیر حسین نے کہا کہ تین ماہ قبل میرے گھر سے پچاس لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کر لئے گئے۔تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروانے کے باوجود پولیس ابھی تک میری رقم برآمد نہ کروا سکی۔شوکت نامی شخص پولیس کے فنگر پرنٹ کے نام پر لاکھوں روپے لے کر فرار ہو چکا ہے میری داد رسی کی جائے۔۔میڈیا نے شکایت کی کہ کلر سیداں میں رات کے وقت فائرنگ معمول بن چکی ہے،شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ رات گئے جاری رہتا ہے اور ڈیک لگا کر اونچی آواز میں میوزک بھی لگایا جاتا ہے مگر پولیس کارروائی نہیں کرتی۔کلر سیداں شہر میں پتنگ بازی کے حوالے سے بھی پولیس کی کارکردگی زیرو ہے۔روات سے صبح کے وقت معزور اور پیشہ ور بھکاریوں کو روات کلر دھانگلی روڈ کے کنارے چھوڑا جاتا ہے اور گاڑی انہیں شام کو واپس روات لے جاتی ہے پولیس ان کے خلاف بھی کاروائی کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔مسلم لیگ (ض) کے صدر شیخ خورشید احمد نے شکایت کی کہ رات کے پچھلے پہر ہماری مسجد میں لاؤڈ اسپیکر آن کر کے نعت خواں نعتیں پڑھنا شروع کر دیتے ہیں لوڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔سابق رکن ایم سی کلر سیداں راجہ ظفر محمود نے وارداتوں کی روک تھام کیلئے کلر سیداں شہر میں پکٹ لگانے کا مطالبہ کیا۔راجہ ندیم عامر نے چوکپنڈوری اور گردونواح میں افغانیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزر طاہر سکندر اور ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پی ٹی آئی کلرسیداں بدستور مختلف دھڑوں میں منقسم

PTI Kallar Syedan are still divided into different factions

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،مارچ،2022ء) —پی ٹی آئی کلرسیداں بدستور مختلف دھڑوں میں منقسم،رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے دورہ کلرسیداں میں ناراض اور نالاں کارکنوں کو مدعو کیا ہی نہیں گیا۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے پی ٹی آئی کے جلسہ کے لیئے دوارکان پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور راجہ صغیر احمد کے ہمراہ ایک مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا جس میں صرف اپنے حلقہ احباب کو ہی مدعو کیا گیا۔کلرسیداں کے بیشتر حقیقی کارکنان کو مدعو ہی نہ کیا گیا مقامی میڈیا کو بھی پروگرام سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی اس اجلاس میں پچاس ساٹھ افراد نے ہی شرکت کی جس کے نتیجے میں آج پی ٹی آئی کلرسیداں کے مختلف دھڑے اپنے اپنے الگ جلوس کے ساتھ اسلام آباد کے لیئے روانہ ہوں گے۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید،سید سجاد حسین شاہ،شیخ محمد فیاض،راجہ عبدالحمید، راجہ اظہر اقبال،عاصم مختار مغل،میڈم نبیلہ انعام اپنی الگ شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد کے لیئے روانہ ہوں گے۔

نجی بینک کے سابق منیجر حسن اختر بھٹی کے فرزند اسٹریلیا کے اتھلیٹ مسرور حسن بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

Australian athlete Masroor Hassan Bhatti, son of former private bank manager Hassan Akhtar Bhatti, marraige takes place in Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،مارچ،2022ء) —نجی بینک کے سابق منیجر حسن اختر بھٹی کے فرزند اسٹریلیا کے اتھلیٹ مسرور حسن بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں ہوئی جس میں صوفی محمد غفور افضل نقیبی، وحید ریاست بھٹی،نعیم اختر بھٹی،عمیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ، نمبردار عبدالعزیز، نمبردار اسد عزیز، صوبیدار غلام ربانی، چوہدری افتخار علی، واجد حسین بھٹی، محمد حسن محمودبھٹی، راجہ نعمان ظفر، قاسم رضا قریشی،انجم صدیق بھٹی،فالکن فٹبال کلب کے تمام ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔

بلاول بھٹو کی پارہ چنار میں پرجوش اور معنی خیز تقریر پر اپوزیشن سمیت دیگر لوگ بھی واہ واہ کہنے پر مجبور ہو گئے

Bilawal Bhutto’s passionate and meaningful speech in Parachinar forced other people including the opposition to say wow wow

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،27،مارچ،2022ء) — بلاول بھٹو کی پارہ چنار میں پرجوش اور معنی خیز تقریر پر اپوزیشن سمیت دیگر لوگ بھی واہ واہ کہنے پر مجبور ہو گئے۔ہفتہ کے روز پارہ چنار میں بلاول بھٹو زرداری نے جس بھرپور انداز میں وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کیا اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button