DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Stoke on Trent, UK; Work on the second phase of Balimah Road has started, Master Ilyas

بالیماہ روڈ کی دوسری فیز کا کام شروع ہوگیا ہے،ماسٹر الیاس حال مقیم سٹوک آن ٹرینٹ یوکے

سٹوک آن ٹرینٹ یوکے/کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،25،مارچ،2022ء) —بالیماہ روڈ کی دوسری فیز کا کام شروع ہوگیا ہے، یہ سڑک اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جا رہی ہے، ماسٹر الیاس حال مقیم سٹوک آن ٹرینٹ یوکے/بالیماہ کی کاوشوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے الحمدللہ پہلی فیز کا کام مکمل ہو چکا ہے، بالیماہ کے لوگوں کے لیے سڑک کا نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ تھا، زیادہ تر لوگ بالیماہ چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں آباد ہوگئے ہیں کیونکہ اگر کوئی بیمار ہو جائے یا کوئی ایمرجنسی ہو تو کلرسیداں یا راولپنڈی جانا بہت مشکل ہو جاتا ہے، بارشوں کے موسم میں تو بالیماہ کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوجاتا تھا کیونکہ لینڈسلائیڈنگ ہوتی ہے اور کچی سڑک ہونےکے باعث کوئی گاڑی نہیں جا سکتی تھی۔ابھی تک صرف خطرناک موڑوں کو پکا کیا جا رہا ہے، پوری سڑک کو پکا کرنے کے لیے مخیر حضرات سے مزید تعاون کی اپیل ہے۔
سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بچے دوسرے علاقوں میں پڑھنے کے لیے نہیں جا سکتے۔سیاسی رہنماؤں نے بھی سڑک پکی کرنے کے لیے بہت وعدے کئے لیکن عمل نہ ہوا۔رابطہ نمبرماسٹر محمد الیاس(سٹوک،یوکے/بالیماہ )
00447861304832
ماسٹر عنصر صاحب(بالیماہ )

Stoke on Trent / Kallar Syedan (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, March 25, 2022) * Work on the second phase of Balimah Road has started, this road is being built with the help of the local community, Master Muhammad Ilyas of Stoke on Trent and Balimah Thanked the efforts and the support of the local people who have supported this project, the first phase has been completed. Due to Lack of road was a big problem for the people of Balimah, They have moved out of the rural village because if someone gets sick or there is no emergency service available due to no road, it becomes very difficult to go to Kallar Syedan or Rawalpindi.  So far only dangerous turns are being constructed, there is an appeal for more cooperation from people to pave the whole road. Political leaders also made many promises to construct the roads but they were not fulfilled. For more info Contact number Master Muhammad Ilyas (Stoke, UK / Balimah)
00447861304832
Master Ansar Sahib (Balimah) 00923015534575

ندیم افضل برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،نمازجنازہ گاؤں ممیام میں ادا کی گئی

Nadeem Afzal who passed away in Telford, UK buried in his native village Mamyam in Kallar Syedan

Late Nadeem Afzal

ٹیلفورڈ, برطانیہ / کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،مارچ،2022ء) —ریٹائرڈ بینکار بابو محمد افضل کے فرزند ندیم افضل برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے،نمازجنازہ گاؤں ممیام میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،راجہ ظفر بگھاروی،راجہ ممتاز،راجہ جاوید،چوہدری توقیراسلم،راجہ ظفر محمود،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،عثمان وڑائچ،چوہدری شبیر لنگڑیال،راجہ عثمان مانی،شیخ قمراسلام،مسعود بھٹی،بابو ظفراقبال،اکرام الحق قریشی،الحاج غلام ظہیر،شیخ سلیمان شمسی،ندیم صدیقی، راجہ محمد نواز جنجوعہ،جاوید کیانی، حاجی محمد اسحاق،صوفی صابر حسین، شاہد جمیل عباسی،سردار محمد آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button