DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; British-Pakistani-born groom falls out of window and dies in village Looni Jasial

برطانوی پاکستانی نژاد دولہا کھڑکی سے گر کر جاں بحق،واقعہ کلرسیداں شہر کی بستی لونی جسیال میں پیش آیا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،مارچ،2022ء)—23 سالہ برطانوی پاکستانی نژاد دولہا کھڑکی سے گر کر جاں بحق،واقعہ کلرسیداں شہر کی بستی لونی جسیال میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق 23سالہ اکرام اقبال برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کاروبار کرتا تھا چند ایام قبل اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کرنے پاکستان آیا۔پیر کے روز اکرام اقبال کو دولہا بنا کر اسے بگھی میں سوار کرایا گیا بعد ازاں وہ بارات لے کر میرپور آزادکشمیر روانہ ہو گیا۔ دلہن لے کر باراتی رات آٹھ بجے واپس کلرسیداں پہنچے جہاں شادی کی دیگر تمام رسومات ادا کی گئیں جس کے بعد دولہا اپنے کزنز اور دوستوں کے ساتھ گھر کی بالائی منزل پر چلا گیا اور کچھ دیر بعد وہ کمرے کی کھڑکی میں جا کر بیٹھ گیا کھڑکی کے باہر جالی یا حفاظتی باڑ موجود نہ تھی اور وہ کھڑکی سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔دولہا کی اس طرح اچانک موت سے گھر میں کہرام مچ گیا اور جہاں کچھ دیر قبل تک شادی کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں وہ گھر اچانک ماتم کدے میں بدل گیا۔اکرام اقبال کی نماز جنازہ تھانہ روڈ پر جامعہ مسجد عاشقان محمد کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،الحاج اسلم بانی،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،عادل چوہدری،سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔متوفی کو گاؤں ممدوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کی آج بروز بدھ ولیمہ کی تقریب منعقد ہونا تھی جو اس کی اچانک وفات سے منسوخ کردی گئی۔

Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, 23, March 23, 2022 – A 23-year-old British Pakistani-born groom fell out of a window and died. The groom 23-year-old Ikram Iqbal a businessman from London had arrived a few days ago, he came to Pakistan with his family to get married. The bride and groom returned to Kallar Syedan at 8 pm, where all the other wedding ceremonies were performed. According to family Ikram went on the house roof and sat in front of a window that had no safety or fence outside and he fell down from the window and died. Funeral prayers of Ikram Iqbal were offered at Jamia Masjid Aashiqan Muhammad Kallar Syedan on Thana Road in which hundreds of people including Chaudhry Asad-ur-Rehman Advocate, Alhaj Aslam Bani, Chaudhry Tauqir Aslam, Masood Bhatti, Adil Chaudhry participated. He was buried in Mamdot village.

پولیس مبینہ طور پر رشوت کی رقم نہ ملنے پر مجرموں سے مل گئی

Police allegedly met the culprits after receiving no bribe money

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،مارچ،2022ء)— کلر پولیس کی اندھیر نگری،پولیس مبینہ طور پر رشوت کی رقم نہ ملنے پر مجرموں سے مل گئی۔تفصیلات کے مطابق 20 ایام قبل مبارک حسین شاہ نے چیک ڈس آنر چوری دھوکہ دہی کی درخواست دی تھی۔کلرپولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر تفتیشی سب انسپکٹر ارشد بھٹی نے ضمنی لکھوانے کے لیے 8 ہزار روپے کی رقم کا مطالبہ کیا۔جس پر مدعی نے کچھ رقم دی تو انہوں کی کم رقم پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے چھاپہ مارنے سے قبل اسے فون پر اطلاع کر دیتی ہے۔پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے سید مبارک حسین شاہ نے سی پی او راولپنڈی سے کلرسیداں پولیس کی چیرہ دستیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سرفرازفقیر محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں کے قریب گاؤں کھڈ میں ہوئی

Wedding of Sarfraz Faqir of village Khadd celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،مارچ،2022ء)—ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں مقیم فقیر محمد کے فرزند سرفرازفقیر محمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں کے قریب گاؤں کھڈ میں ہوئی جس میں چوہدری صداقت حسین،چوہدری شفقت محمود،صوفی منیر،شہباز فقیر،ملک توقیر احمد،سکندر ضمیر،ملک یاسر، چوہدری اویس شفیق،عمر منیر،حامد ضمیر،قاسم رضا،آریان توقیر،آذان توقیراور شایان توقیر اور دیگر نے شرکت کی۔

حکمرانوں کا جھوٹ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے

The lies of the rulers have come out in the open

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،مارچ،2022ء)—میاں نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا تھا براڈشیٹ نے میاں نواز شریف سے غیر مشروط معافی طلب کر کے میاں برادران کی بے گناہی ثابت کردی۔میاں نواز شریف پر جھوٹا الزام لگانے والے جلد اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس سابق ناظم شیخ حسن ریاض سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی اور زین العابدین عباس نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ میں بریت مسلم لیگ ن کی فتح ہے،حکمرانوں کا جھوٹ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے حالت نے ثابت کیا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرکے ملکی ترقی کا پہیہ روکا گیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے معلم چوہدری وقاص احمد کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں

The mother of Government High School Bhalakhar teacher Chaudhry Waqas Ahmed has passed away

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23،مارچ،2022ء)—گورنمنٹ ہائی سکول بھلاکھر کے معلم چوہدری وقاص احمد کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں نماز جنازہ کلرسیداں گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں اساتذہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button