DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; On the direction of Government Punjab, like the rest of the province, Culture Day is being celebrated today March 14th in Kallar Syedan Tehsil.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح کلر سیداں تحصیل میں بھی 14 مارچ کو کلچر ڈے منانے کا اہتمام کیا گیا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح کلر سیداں تحصیل میں بھی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے “پنجاب ہمارا مان اوچا شملہ پنجاب دا”سلوگن کے تحت 14 مارچ کو صوبہ بھر میں کلچر ڈے منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقع پررنگا رنگ کلچرل پروگرامز،گھڑ ڈانس،ڈھول جھومر سمیت مختلف قسم کے ثقافتی پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں جس میں پنجاب ثقافت کے رنگ نظر آئیں گے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں کلچر ڈے کے حوالے سے پروگرام منعقد ہو گا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشاجاوید اعوان مہمان خصوصی ہونگی۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 14, 2022) – At the direction of the Punjab government, the slogan “Punjab Hamara Maan Ooncha Shamla Punjab Da” to highlight the culture of Punjab in Kallar Syedan ​​Tehsil as well as across the province. Under this, arrangements have been made to celebrate Culture Day on 14th March all over the province. A program on the occasion of Culture Day will be organized at Girls High School Kallar Syedan ​​in which Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramsha Javed Awan will be the chief guest.

معروف ایکٹر شفقت چیمہ کی آستانہ عالیہ کلرسیداں پر حاضری

Famous actor Shafqat Cheema’s visit to Astana Alia Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — معروف ایکٹر شفقت چیمہ کی آستانہ عالیہ کلرسیداں پر حاضری، پیر آف بلاوڑہ شریف صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔

صوبائی ملازمین کی تنخواؤں میں پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ہزاروں ملازمین 15 مارچ سے لاہور میں دھرنا دیں گے۔ آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز یونین تحصیل کلرسیداں کے صدر شفیق بھٹی

Shafiq Bhatti, President, All Pakistan Government Employees Union, Tehsil Kallar Syedan semand pay rise or threat of protest

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز یونین تحصیل کلرسیداں کے صدر شفیق بھٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے فوری طور پر صوبائی ملازمین کی تنخواؤں میں پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو ہزاروں ملازمین 15 مارچ سے لاہور میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے پندرہ فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا مگر پنجاب گورنمنٹ بدستور لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے 14 مارچ تک تنخواؤں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو صوبہ پنجاب کے تمام ملازمین 15 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور کا گھیراؤ کر کے تا دم نوٹیفکیشن دھرنا دیں گے۔

کلرسیداں میں چوہدری قاسم شہزاد وارثی کی دعوت ولیمہ

Wallima of Ch Qasim Shezad in Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر خوف اور گھبراہٹ میں مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں مگر اس سے ان کی شکست کو روکا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کلرسیداں میں چوہدری قاسم شہزاد وارثی کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں اور ارکان اسمبلی سے انصاف نہ کرسکی اب لوگوں میں تبدیلی کا بخار بھی اتر چکا ہے۔ ریاست مدینہ کے نام پر قوم کی ہمدردیاں حاصل نہیں کی جا سکتیں ریاست مدینہ میں حکمران کو اپنے زیب تن کرتے کا بھی حساب دینا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان کو بنی گاہے کی سینکڑوں کنال محل کا بھی حساب دینا ہوگا اب وقت آ گیا ہے کہ عمران خاں گھبرائیں سیاست کو کھیل تماشہ نہیں کہ باؤنسر مار کر آؤٹ کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے دفتر میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا

The Election Commission has set up a special desk in the office of Assistant Commissioner for Local Body Election Kallar Syedan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — الیکشن کمیشن کی جانب سے لوکل باڈی الیکشن کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے دفتر میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ وولیج کونسل،نیبرہڈ تحصیل کلر سیداں کے آزاد امیدواروں کے پینل کی رجسٹریشن کے لیے شیڈول جا ری کر دیا گیا۔ جس میں آزاد حیثیت میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 24سے 28مارچ تک آزاد پینل کی مکمل تفصیلات اے سی آفس کلر سیداں میں جمع کرائیں جس کے لیے فارم کسی بھی وقت دفتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں،اے سی دفتر بروز اتوار بھی کھلا رہا۔

چوہدری عثمان شوکت رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

The wedding of Ch Usman Shaukat celebrated

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — کلر سیداں پریس کلب کے ایگزیکٹو رکن چوہدری عمران جاوید کے بھتیجے چوہدری عثمان شوکت رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری شفقت محمود، پرویز اختر قادری،چوہدری محمد ایوب،شاہد گجر،راجہ طارق وینس،راجہ اظہر اقبال، شیخ خورشید احمد،اسد عزیز مغل،راجہ محمد تاج ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

ملک عاطف ندیم کی دعوت ولیمہ کی تقریب گاؤں جسوالہ میں ہوئی

Wallima of Malik Atif Nadeem celebrated in Jaswala

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابو ماسٹر حسن اختر کے پوتے اور ملک ندیم احمد کے بیٹے ملک عاطف ندیم کی دعوت ولیمہ کی تقریب گاؤں جسوالہ میں ہوئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان ،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض، محمد اعجاز بٹ چوہدری محمد ایوب ملک جمیل عادل ، محمد فیاض کیانی چوہدری نذیر, مسعود احمد بھٹی ,سردار وسیم ,قمر ایاز, راحت محمود کیانی, اظہر محمود بھٹی, شیخ قمرالاسلام،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی

سریا اور اینٹ کے بعد سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ

Cement prices also rose sharply after brick and mortar price increase

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — عوام پر مہنگائی کے مزید وار، گھر بنانا اب اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔سریا اور اینٹ کے بعد سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ ہو جانے سے ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہو گئے ہیں۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے کوئلہ،پٹرولیم مصنوعات اور دیگر خام مال مہنگا ہونے سے پیداوار ی لاگت میں اضافہ کو جواز بنا کر سیمنٹ کے فی بیگ میں 150 روپے اضافہ کر دیا ہے۔دسمبر میں مارکیٹ میں 680 روپے سیل ہونے والی سیمنٹ کی بوری کی قیمت اب 830 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔اس سے قبل ریت اور کرش کی قیمتوں میں بھی 2 سے 4 روپے فی فٹ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سریا مارکیٹ میں ایک لاکھ 70ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے فی ٹن کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے اور درجہ اول اینٹ کی قیمت میں بھی 12 ہزار سے 14 ہزار روپے فی ہزار تک پہنچ چکی ہے۔سریا اور سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہونے سے بلاکس، ٹائلز،تیار چھتیں اور بڑی کاسٹ سے متعلقہ تمام اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جس سے اپنا گھر بنانااب ایک خواب بنتا چلا جا رہا ہے۔

اگر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو وہ ان کا ساتھ دیں گے,راجہ صغیر احمد

If no-confidence motion is brought against Punjab Chief Minister Usman Bazdar, he will support him, Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو وہ ان کا ساتھ دیں گے۔حکومت کا حصہ ہوں وزیر اعظم عمران خان کیساتھ غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلر سیداں میں چوہدری عثمان شوکت کی دعوت ولیمہ کے موقع پر مقامی صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ میں مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کیساتھ کھڑا ہوں ان کیساتھ بے وفائی نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔حکومت ہر محاذ پر سرخرو ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل عمران خان ڈی چوک میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کریں گے اور یہ سب سے بڑا پاور شو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز عمران خان اور عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں لہذا عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

چوہدری اعجاز حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز پیر دن ایک بجے گاؤں تریل میں ادا کی جائے گی

Ch ijaz Hussain passed away in village Tarrail

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،14،مارچ،2022ء) — سابق وائس چیئرمین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل کے برادر نسبتی چوہدری اعجاز حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز پیر دن ایک بجے گاؤں تریل میں ادا کی جائے گی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button