DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; ECP issues instructions to all Assistant Commissioners of Rawalpindi District for preparations for local body elections

الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیئے ہدایات جاری کردی

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مارچ،2022ء) —الیکشن کمیشن نے ضلع راولپنڈی کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیئے ہفتہ اور اتوار کے روز اپنے دفاتر میں موجودگی ضروری بنانے کی ہدایات جاری کردی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز اسسٹنٹ کمشنرز راولپنڈی صدر،کلرسیداں،گوجرخان،ٹیکسلا،مری،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ کو آج بروز ہفتہ اور اتوار کے روز اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہنے کو کہا گیا ہے اسی روز یہ اپنے نوٹس بورڈ پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے خواہشمند پینلز سے درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار بتائیں گے۔چوبیس سے اٹھائیس مارچ تک تحصیل دفاتر میں درخواستیں مکمل پینل کے ساتھ جمع کروانے کو کہا گیا ہے انتخابی گروپ کی درخواستیں کمی بیشی کی صورت میں یکم اپریل تک واپس کردی جائیں گی جن کو اگلے تین ایام میں دوبارہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 12, 2022) *The Election Commission of Pakistan (ECP) has directed all the Assistant Commissioners of Rawalpindi District to be present in their offices on Saturday and Sunday in preparation for the local body elections. The Election Commission on Friday asked Assistant Commissioners Rawalpindi Saddar, Kallar Syedan, Gujar Khan, Taxila, Murree, Kotli Sattian and Kahuta to be present in their respective offices on Saturday and Sunday. The method of collecting applications from the panels wishing to contest the elections as independents will be explained. Which will be re-submitted in the next three days.

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کا خیر مقدم,حافظ منصور ظہور لنگڑیال

 No-confidence motion against PM Imran Khan by opposition is welcome, Hafiz Mansoor Zahoor Langarial

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مارچ،2022ء) —تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک امید اور روشنی قرار دیا ہے۔انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ عدم اعتمادکامیاب ہونے پر عوام سکھ کا سانس لیں گئے۔عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے۔پی ٹی آئی نے غریب عوام کو بہت ستایا۔مہنگائی بے روزگاری لا قانونیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے گئے تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر گمراہی پھیلائی گئی اور ہر وہ کام کیا گیا جس کا ریاست مدینہ میں تصور تک نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں غریبوں کی بددعائیں اور آہیں اس حکومت کے خاتمے کو موجب بنیں گی تحریک لبیک عمران خان کے ہٹائے جانے کو خوش آئند سمجھتی ہے۔عمران خان نے تحریک لبیک پر ظلم کی انتہا کردی تھی ہمارا وقت گزر گیا اب عمران خان کا وقت شروع ہوچکا ہے وہ تیاری پکڑ لیں۔

عبدالہادی خرم نے گرین کیمپس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی

Abdul Hadi Khurram won the first position by winning a gold medal in the Green Campus competitions

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مارچ،2022ء) —او پی ایف سکول کلرسیداں میں کلاس سوئم کے طالب علم عبدالہادی خرم نے گرین کیمپس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی یہ مظفر اقبال کا پوتا ہے۔ اس کی اس شاندار کامیابی پر مقامی حلقوں نے ہونہار طالب علم عبدالہادی خرم کے والدین کو دلی مبارکباد دی ہے۔

سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے

Sheikh Abdul Qaddos, former chairman of Municipal Committee, heart scare and is resting at home

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مارچ،2022ء) —سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے انہیں چند ایام قبل دورہ کراچی کے دوران دل کی تکلیف ہوئی تھی انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اسٹنٹ ڈالنے کے بعد کلرسیداں میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا جہاں ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔

آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر بہروپیوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔معروف عالم دین مولانا قاسم الحق

Defeat the intentions of imposters by supporting Jamaat-e-Islami in the upcoming elections, Mollana Qasim Ul Haq

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مارچ،2022ء) —معروف عالم دین مولانا قاسم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی سمت درست نہیں وہ لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیئے باربار ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں غیر ملکی دوروں میں یہ چین اور ایران کے انقلاب سے بھی متاثر نظر آتے ہیں وہ ریاست مدینہ کا نام لینے سے قبل اپنی کسی ایک سمت کا تعین کرلیں۔ انہوں نے مسجد بلال کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں نوزائیدہ بچی کی ہلاکت اور اسمبلی لاجز میں علما و ارکان اسمبلی پر پولیس تشدد کی زمہ دار حکومت ہے جس ملک کا وزیراعظم سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے مخالفین کو گالیاں دیتا ہو اس ملک میں باہنی اخوت اور رواداری کبھی فروغ پا ہی نہیں سکتی،وزیراعظم اپنا رویہ درست کریں اور ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نام پر ایک بار لٹ چکے ہیں لہذہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر بہروپیوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔

دارارقم سکول کلرسیداں میں ریسکیو 1122 کلرسیداں کی تربیتی ورکشاپ

Rescue 1122 Training Workshop at Dar-Arqam School

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مارچ،2022ء) —دارارقم سکول کلرسیداں میں ریسکیو 1122 کلرسیداں کی تربیتی ورکشاپ،صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کی جبکہ ریسکیو انچارج راجہ ثاقب فراز نے ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی سے نمٹنے کی طلبہ اور سٹاف کو عملی تربیت دی۔تقریب سے پرنسپل ثوبیہ بی بی،توقیراعوان،ڈاکٹر ربنواز،وقاص گجر،قمراسلام شیخ،ڈاکٹر شاہد مجید،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔راجہ ثاقب فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کو کیسے بچایا جا سکتا ہے اس کی تربیت ہم سب کو حاصل کرنی چاہیئے دوردراز علاقوں میں رہنے والے ہم سے مفت میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت لیں اور انسانی جانوں کے ضیائع کو روک کر انسانیت کی عملی خدمت کریں،ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ہم ہر چھوٹے بڑے خواتین و حضرات اور طلبہ طالبات کو ٹرینڈ کرنا چاہتے ہیں اس کی تربیت کے لیئے عمر کی کوئی قید ہے نہ ہی خواندہ ہونا شرط ہے لہذہ معاشرے کے تمام طبقات ریسکیو کلرسیداں سے مفت میں تربیت حاصل کرکے انسانی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ لوگ امراض قلب کے مریضوں کو ریسکیو کے پہنچنے سے بھی قبل اس کی زندگی کو محفوظ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر طلبہ نے ریسکیو ٹیم کو پھول پیش کیئے اور تالیوں میں الوداع کہا

Show More

Related Articles

Back to top button