DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of Janjoor to Bhora Hayal held

جنجور سے بھورا حیال سڑک کا افتتاح کر دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2022)
جنجور سے بھورا حیال سڑک کا افتتاح کر دیا گیا اس موقع پر اہلیانِ علاقہ کی طرف سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے بیٹے راجہ احمد صغیر تھے تقریب میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی مشترکہ فنڈنگ تقریباً 17 کروڑ کی لاگت سے جنجور سے بھورہ حیال سڑک بنے گی جس سے 12 گاؤں مستفید ہوں گے تقریب سے راجہ احمد صغیر، راجہ وحید احمد خان، راجہ الطاف،بابو راجہ ظفر اقبال، راجہ سعید،سردار رضا،راجہ غلام نبی، راجہ سہیل، سردار مظہر اور دیگر نے خطاب بھی کیا یاد رہے کہ اس سڑک کی انتہائی خستہ حالت تھی بچوں بزرگوں عورتوں اور مریضوں کو سفر کے دوران انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو آج پورا کر دیا گیا روڈ کا افتتاح راجہ احمد صغیر نے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں راجہ وحید احمد خان،راجہ الطاف،راجہ سعید،سردار رضا، سردار مظہر اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اہلیانِ علاقہ نے صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوش اور فنڈنگ سے یہ منصوبہ شروع ہوا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 March 2022)
The inauguration ceremony was held by the locals on the occasion of the inauguration of Bhora Hayal Road from Janjoor. The special guest was Raja Ahmed Saghir, son of MPA Raja Saghir Ahmed. Local PTI leadership were also present on the occasion. The joint funding of Federal Spokesperson Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed at a cost of about Rs. 17 crore. Raja Saeed, Sardar Raza, Raja Ghulam Nabi, Raja Sohail, Sardar Mazhar and others also addressed the gathering. There was a long-standing demand which was fulfilled today. The road was inaugurated by Raja Ahmed Saghir. On this occasion, senior PTI leaders Raja Waheed Ahmed Khan, Raja Altaf, Raja Saeed, Sardar Raza, Sardar Mazhar and a large number of locals The residents of the area expressed their special thanks to Sadaqat Ali Abbasi and Raja Saghir Ahmed for their efforts and funding.

کہوٹہ ٹریفک حادثہ ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جانبحق

Mudassar Khalil satti of village Kairal killed in a fatal accident with a dumper truck

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2022)
کہوٹہ ٹریفک حادثہ ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جانبحق تفصیلات کے مطابق پنجاڑ کے گاؤں کیرل کے رہائشی خلیل ستی کا نوجوان بیٹا مدثر خلیل ستی ہادی مانی سی این جی نزد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈمپر کی ٹکر سے جانبحق ہو گیا نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں نے انت مچا دی

Professional beggars in and around Kahuta are causing menace

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2022)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں نے انت مچا دی ہے سینکڑوں کی تعداد میں لڑکیاں دیگر عورتیں بچے روزانہ کہوٹہ شہر میں آ جاتے ہیں کئی خاندانوں نے تو پکے ڈھیرے ہی کہوٹہ میں لگا رکھے ہیں فحاشی عریانی پھیلانے چور کی وارداتیں کرنے کے علاوہ گلی محلوں میں سادح لوح خواتین کو جڑی بوٹی دینے کے حوالے سے لوٹنے لگیں جبکہ انکے مرد حضرات خوب بھی نشہ کرتے ہیں اور منشیات فروشی کے دھندے میں بھی مصروف ہیں کئی گھروں سے سونا و دیگر چیزیں چوری کر کے لے جاتی ہیں شہریوں معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سی پ یاو کہوٹہ ڈی ایس پی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے رمضان کے مہینہ سے قبل انکی تعداد ہزاروں میں ہو جائے گی۔

غریب،یتیم بیوہ خواتین کو لاکھوں روپے مالیت کی سلائی مشینیں دے کر بہت احسن اقدام کیا ہے

Very good deed by giving sewing machines worth lakhs of rupees to poor, orphaned widows

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت منتظم خان بھنگش نے نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد المجید مغل نے غریب،یتیم بیوہ خواتین کو لاکھوں روپے مالیت کی سلائی مشینیں دے کر بہت احسن اقدام کیا ہے عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون ایک نیک اور درد دل رکھنے والے عظیم انسان ہیں وہ علاقے اور عوا م علاقہ کے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں اکثر لوگوں کے پاس بے شمار دولت ہے مگر اللہ کی راہ میں دینے سے گریز کرتے رہتے ہیں وہ اللہ کی دی ہوئی دولت کو اپنی ذاتی دولت سمجھتے ہیں مگر ان کو یہ معلوم نہیں ہے یہ جو ان کے پاس دولت ہے یہ اللہ کی دی ہوئی ہے اور اللہ جب چاہے گا وہ واپس لے لے گا انہوں نے کہا کہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کے دل میں حلقے کی عوام کے لیے خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے حلقے کی عوام کے مسائل صرف اور صرف عبد المجید مغل ہی کر سکتے ہیں۔

موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے,راجہ علی اصغر

The present government has few days left, Raja Ali Asghar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے،مہنگائی،بے روز گاری نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں چند دنوں کی مہمان ہیں۔حکومت عدم اعتماد کے بغیر ہی ہوا کے ایک جھونکے کیساتھ زمین بوس ہو جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اگرعوام مسائل کا حل چاہتی ہے تو اسے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہو گا۔عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہو گا۔میاں برادران اقتدار میں آ کر ملک کو دوباری ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور ایک سنہری دور تھا جسے آج بھی عوام یاد کرتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تین سالہ بدترین نظام میں نواز شریف اورشہباز شریف اور ان کے خاندانوں کیخلاف ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینی میں غریب طبقہ گزشتہ تین برسوں سے فاقہ کشی پر مجبور ہے۔ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مہنگائی کے علاوہ اور کچھ نہ کیا،نااہل حکمران عوام کیلئے سر درد بن چکے ہیں جن کا جانا اب ٹھہر چکا ہے عوام کی نظریں میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں انشا اللہ آنے والے حکومت ن لیگ ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button