DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two women, including a mother of four, were abducted on the same day in Kallar

کلرسیداں میں خواتین کے اغوا کی مسلسل وارداتوں میں تیزی۔ایک ہی روز چار بچوں کی ماں سمیت دو خواتین اغوا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مارچ،2022ء)—کلرسیداں میں خواتین کے اغوا کی مسلسل وارداتوں میں تیزی۔ایک ہی روز چار بچوں کی ماں سمیت دو خواتین اغوا،اغوا ہونے والوں میں سکول ٹیچر بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق مسماۃ حفیظہ بیگم نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بیٹی مسماۃ (ف)کی شادی عبدالقیوم سے عرصہ 19 برس قبل ہوئی تھی جس کے دوعدد بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔میرا داماد عرصہ سات سال قبل فوت ہو چکا ہے۔گزشتہ روز میری بیٹی رشتہ دار کی فوتگی پر راولپنڈی گئی جو تا حال واپس نہ آئی ہے۔ بعد ازاں میری بیٹی نے میری نواسی کو فون کر کے اطلاع دی کہ مجھے جاوید نامی شخص نے اغواء کر لیا ہے اور زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے۔جاوید نامی شخص نے دھمکی دی ہے کہ اگر تم لوگوں نے کوئی قانونی کارروائی کی کوشش کی تو میں سب کوجان سے مار دونگا۔دریں اثناء ایک اور واقعہ میں سکول ٹیچر کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا ہے۔مغویہ کے بھائی نعمان شہباز نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری ہمشیرہ مسماۃ (ح)جو کہ غیر شادی شدہ ہے اور بھکڑال میں ایک نجی سکول کی ٹیچر ہے گزشتہ روز صبح 8 بجے سکول گئی جو تا حال واپس نہ آئی۔سکول رابطہ کرنے پر پرنسپل نے بتایا کہ وہ سکول آئی ہی نہیں۔مجھے قوی شک ہے کہ میری بہن کو مسمی فیصل نے اغواء کر لیا ہے۔کلرسیداں پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 05, 2022) * Kidnapping of women in Kallar Syedan is on the rise. Two women, including a mother of four children, were abducted on the same day. According to the details, Hafiza Begum told the police that my daughter named (F) was married to Abdul Qayyum 19 years ago and they have two sons and two daughters, My son-in-law passed away seven years ago, My daughter went to Rawalpindi on the death of a relative and has not returned yet. Later, my daughter called my granddaughter and informed her that I had been abducted by a man named Javed and he wanted to marry her by force. Meanwhile, in another incident, a school lady teacher has been allegedly abducted. There is a teacher of a private school who went to school at 8 am yesterday but has not returned yet. When contacted, the principal said that she did not come to the school. Kallar Syedan police have registered separate cases.

راجہ محمد شکیل کیانی کو پارٹی کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب

Raja Muhammad Shakeel Kayani elected member of the party’s district executive council

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مارچ،2022ء)— پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویزاشرف کی ہدایت پر پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود سلطان نے کلرسیداں کے قصبہ دوبیرن کلاں سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ محمد شکیل کیانی کو پارٹی کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا ممبر منتخب کیا ہے بلال قیوم مچغتائی،فیاض کیانی،اعجاز بٹ،نوید مگل،نصیر بھٹی،حاجی شوکت علی،آصف ایوب کیونی،راجہ گلفراز کیانی،یاسر علی کیانی اور دیگر نے نامزدگی پر شکیل کیانی کو دلی مبارکباد دی ہے۔

موہڑہ نجاراں;نامعلوم چور کمرے میں بندھی بکریاں چوری کر کے لے گئے

Mohra Najran; unknown thieves stole the goats tied in the room

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مارچ،2022ء)—نامعلوم چور کمرے میں بندھی بکریاں چوری کر کے لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔طارق محمود ولد قمر الزمان سکنہ موہڑہ نجاراں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے تین عدد بکریاں پال رکھی تھیں جنہیں رات کو نامعلوم شخص یا اشخاص کمرے سے چوری کر کے فرار ہو گیا۔نقصان کا اندازہ ایک لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔

کلرسیداں اور گوجرخان کے پارٹی کارکنان بلاول بھٹو کا 7 مارچ کو گوجرخان میں تاریخی استقبال کریں گے۔

Bilawal Bhutto will be given a historic reception on March 7 in Gujar Khan by party workers of Kallar Syedan and Gujar Khan

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مارچ،2022ء)— پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے ابھی لانگ مارچ اپنی منزل سے خاصا دور ہے مگرحکومت کو لالے پڑ گئے۔کبھی عمران خان پٹرول دس روپے اور بجلی پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو کبھی چوہدری پرویزالہی سے مدد کے لیئے درخواست کرنے ان کے گھر پہنچ جاتے ہیں مگر اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور وہ انہیں گھر بھیج کرکے اسلام آباد سے واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیاندہ،چوآ خالصہ اور دوبیرن کلاں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیرمحمود سلطان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ملک کے اندر بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہم لانگ مارچ لے کر اسلام آباد جائیں گے کلرسیداں اور گوجرخان کے پارٹی کارکنان بلاول بھٹو کا 7 مارچ کو گوجرخان میں تاریخی استقبال کریں گے۔

معروف سماجی کارکن سید بشیر حسین شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Leading social activist Syed Bashir Hussain Shahpassed away

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،05،مارچ،2022ء)—معروف سماجی کارکن سید بشیر حسین شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ دانگلی کے قریب ادا کی گئی جس میں چوہدری صداقت حسین، توفیق تاج کیانی،بابر ضمیر،مسعود احمد بھٹی،سید حامد علی شاہ،سید جنید عباس شاہ، چوہدری حسن اختر،سید سجاد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button