DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Opening Ceremony of Allied School Kahuta, attended by eminent religious scholar Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman

الائیڈ سکول کہوٹہ کی افتتاحی تقریب ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سمیت کثیر تعداد معززین علاقہ کی شر کت

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6مارچ2022)
الائیڈ سکول کہوٹہ کی افتتاحی تقریب ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سمیت کثیر تعداد معززین علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز الائیڈ سکول کہوٹہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں معزین علاقہ نے شرکت کی۔سکول کا افتتاح ملک کے نامور ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین در بار عالیہ بگہار شریف،سی او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ،پرنسپل میجر(ر) طارق لطیف، صاحبزادہ محمد داؤد (ڈایریکٹر الائیڈ سکولز),محمد عرفان کیانی(ڈایریکٹر الائیڈ سکولز),ملک عرفان (پرنسپل سمارٹ),میڈیم مہوش کامران (وائس پرنسپل الائیڈ سکول رحمان آباد)چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کیا اپنے خطاب میں صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،پرنسپل میجر(ر) طارق لطیف،محمد عرفان کیانی نے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ معاشرے میں تعلیم و تربیت اور دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں وہ بڑے عظیم انسان ہوتے ہیں انہی جذبے اور عذم سے معاشرے فلاح پاتے ہیں تعلیم و تربیت کے بغیر معاشرہ اندھا ہوتا ہے اور صفت حسنہ سے محروم ہوتا ہے سچ جھوٹ میں امتیاق، قاتل و مقتول میں فرق نظر نہیں آتا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اسوقت مختلف مسائل سے دو چار ہے اگر اسکا جائزہ لیا جائے تو اسکے پیچھے جہالت ہے اس کے لیے تعلیم کا فروغ اور تربیت کا ہونا انتہائی ضروری ہے پرنسپل میجر طارق اور انکی ٹیم نے الائیڈ سکول کو جدت دینے کی کوشش کی ہے امید ہے یہ ادارہ کہوٹہ میں بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دے گا انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت او دینی تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے گریجوئیٹ بھی آج کے دور میں دینی تعلیم نہ ہونے کے باعث اسلام سے دور ہیں ایسی بنایدی چیزیں جو ہر مسلمان کے لیے ضروری ہیں انکا اہتما م کیا جائے جہاں اتنے اساتذہ اور بھاری تنخواہ دی جاتی ہے وہاں دینی تعلیم و تربیت کے لیے ایک عالم فاضل ٹیچر کا ہونا ضروری ہے۔ کہوٹہ لاء کالج اس علاقے کے عوام کی سہولیات کے لیے کھولا ہے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے اس علاقے کے عوام اس سے مستفید ہوں ان خیالات کا اظہار مفکر ملت اسلامیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،سی او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے الائیڈ سکول سسٹم کہوٹہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی،صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی،عرفان ظفر کیانی، ملک عرفان، داؤد احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین والدین اور بچوں نے شرکت کی اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے جبکہ پرنسپل میجر (ر) طارق نے سکول کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے آصف ربانی قریشی کے فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کے قیام پر ابنکی خدمات کی تعریف کی انھوں نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور حاجی ملک منیر اعوان کی سماجی خدمات کی بھی تعریف انھوں نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور حاجی ملک منیر اعوان کی سماجی خدمات کی بھی تعریف کی الائیڈ سکول سسٹم کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا کی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com to Kabir Ahmed Janjua, 6 March 2022)
The inauguration Ceremony of Allied School Kahuta was attended by a large number of esteemed locals including eminent religious scholar Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman. Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman Sajjada, CO Kahuta Law College Sahibzada Uzair Hashim Advocate, Principal Major (retd) Tariq Latif, Sahibzada Muhammad Daud (Director Allied Schools), Muhammad Irfan Kayani (Director Allied) Schools), Malik Irfan (Principal Smart), Medium Mahesh Kamran (Vice Principal Allied School Rehmanabad) Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi, President Pothohar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan, Distinguished Political and Social Personality Dr Muhammad Arif Qureshi In his address, Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman, Principal Major (retd) Tariq Latif, Mohammad Irfan Kayani said that those who perform their duty of education and training in the society and serving the suffering humanity Great human beings are societies with the same passion and determination Prosperity is achieved. Without education and training society is blind and deprived of the attribute of goodness. There is no difference between truth and falsehood, murderer and victim. No society can achieve development without education.

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب کے آئی ٹی کالج میں کھیلوں کے مقابلے کے فائنل

Final of sports competition at IT College near Dera Mushtaq Shah City

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6مارچ2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب کے آئی ٹی کالج میں کھیلوں کے مقابلے کے فائنل میں مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی اور پرنسپل کالج ہذا کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کیا۔تقریب تقسم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی۔ اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے۔ آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں۔ کوئی اپنی فٹنس کے لئے کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لکے لڑکیوں کے لئے مفید ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں کھیلوں میں بچوں، لڑکے، لڑکیوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہیسکول، کالج اور یونیورسٹی محض درس و تدریس کے لئے نہیں ہوتے کہ طلبہ کو تعلیم دی جائے اور بس بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ طالب علم کی اخلاقی تربیت اور جسمانی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ مطالعہ کتب، بحث و مباحثہ کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اور جسمانی تعلیم پر بھی خاص توجہ کی جانی چاہئے کیونکہ اگر طالبعلم صحیح طور پر تندرست اور صحتمند نہیں ہوگا تو وہ مکمل طور پر تعلیم حاصل نہیں کر سکے گا۔

معروف مذہبی شخصیت زرین بھٹی آف ٹیالہ کا دربار عالیہ حضرت امام بری سر کار ؒپر ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی

Zarin Bhatti of Tayala offered special prayers for peace and security of the country at the Hazrat Imam Bari Sarkar darbar.

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6مارچ2022)
معروف مذہبی شخصیت زرین بھٹی آف ٹیالہ کا دربار عالیہ حضرت امام بری سر کار ؒپر ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کے علاقہ ٹیالہ دوبیرن کلاں کے کی معروف مذہبی شخصیت زرین بھٹی آف ٹیالہ نے ملک کے نامور روحانی ہستی حضرت امام بری سر کار ؒ کے دربار اقدس پر حاضری دی اس موقع پر انہوں نے سید امتیاز حسین شاہ خطیب جامع مسجد بری سر کارؒ سے بھی ملاقات کی اس موقع پر لیا قت کیانی، حاجی حنیف، معروف ثنا خوان عباس، ابرار حسین بھی ہمراہ موجود تھے اپنے بیان میں معروف مذہبی شخصیت زرین بھٹی آف ٹیالہ نے کہا کہ بزر گان کے آستانے رشد و ہدائت کے روشن مینار ہیں یہاں پرہروقت اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے ان اولیائے کرام کی کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اللہ اور رسولﷺ کے احکامات کے مطابق گزری ہے انہوں نے کہا کہ ان اللہ کے نیک بندوں کے آستانوں پر جو عرس منائے مناے جاتے ہیں اس میں علمائے کرام، ثنا ء خوان مصطفیﷺکی گفتگو کا مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ ہم دوبارہ دین کی جانب لوٹ آہیں حضور ﷺ سے سچی پکی محبت اور دین سے وابستگی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعا کی۔

گورنمنٹ پرائمری سکول پیہار میں منعقدہ تقریب بسلسلہ داخلہ مہم و شجرکاری مہم

Ceremony held at Government Primary School Pehar for admission campaign and tree planting campaign

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،6مارچ2022)
سرکاری سکولوں میں آج کے جدید دور کے مطابق دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے نوجوان تعلیم یافتہ اساتذہ کی نگرانی میں سرکاری سکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی خصوصی اہتمام ہے گورنمنٹ پرائمری سکول پیہار ایک پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود تعلیمی میدان میں منفرد مقام رکھتا ہے یہ سکول نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ضلع بھر کے سکولوں کے لیے رول ماڈل ہے جسکا سہرا سکول کے ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال اور انکے سٹاف کو جاتا ہے اس سکول کا اعزاز ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول پہار نے برٹش کونسل سے انٹر نیشنل سکول ایوارڈ حاصل کیا جو نہ صر ف اس علاقے بلکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں جہاں نہ صرف حکومت بچوں کو کتابیں کاپیاں مفت دے رہی ہے بلکہ ماہر اور قابل اساتذہ کی سہولیات بھی میسر ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اٹک راجہ امجد اقبال جنجوعہ، ڈپٹی ڈی او یوسف جاوید غفاری،چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے گورنمنٹ پرائمری سکول پیہار میں منعقدہ تقریب بسلسلہ داخلہ مہم و شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کہوٹہ ناظم قمر،پروفیسر آصف کھٹڑ، پرنسپل ہائی سکول سنمبلا خالد پرویز، راہنما پی ٹی آئی تنویر احمد ستی، راجہ امجد، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی نے بھی موجود تھے اور انھوں نے اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول ہذا جاوید اقبال کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انھوں نے کہا کہ اس علاقے کے لوگ جاوید احمد کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں انھوں نے نہ صرف دینی دنیاوی تعلیم پر توجہ دی بلکہ اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے سکول کو اپ گریڈ کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام ٹیبلوز تقاریر ملی نغمے بھی پیش کیے جن میں کھڈیوٹ، کیرل و دیگر سکولوں نے بھی حصہ لیا مقررین نے آصف ربانی قریشی کی سماجی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کہوٹہ میں جو کام انھوں نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی مقررین نے عوام والدین سے کہا کہ وہ سرکاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ داخلے کرائیں اخر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا گیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button