DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; FIR registered in Kahuta police station after firing at passenger coach.

کہوٹہ مسافر کوچ پر ہوائی فائرنگ تھانہ کہوٹہ میں ایف آئی آر درج۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،06،مارچ،2022ء) —مسافروں و ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق سفیان نصیر ولد محمد نصیر نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ پلندری بار ل سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ جسکو ڈرائیور محمد شفیق چلا رہا تھا گاڑی جب ترکھیاں کے مقام پر پہنچی تو چار مہران کاروں نے ہمارا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور ہم پر پتھراؤ کیا جب گاڑی باولی پہنچی تو مہران کار میں موجود دو اشخاص نے ہوائی فائرنگ کی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور جب ہم کلر چوک پہنچے تو رش کے ناعث ہماری گاڑی رک گئی۔ ڈرائیور محمد شفیق گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلا تو دو موٹر سائیکل پر موجود اشخاص نے ڈرائیور کا پیچھا کیا۔سفیان نصیر نے وجہ عناد بتاتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس واقعہ سے ایک روز قبل بھی مہران گاڑی میں موجود دو اشخاص نے گاڑی روک کر ڈرائیور کو زدوکوب کیا اور نا معلوم اشخاص نے کہا کہ ہماری گاڑی کو اوور ٹیک کیوں کیا پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ مسافروں اور کشمیری ٹرانسپورٹرز کا احتجاج پولیس تھانہ کہوٹہ کی ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, March 06, 2022) —  According to the details, Sufyan Naseer son of Mohammad Naseer, while requesting Kahuta police station, took a stand that the passenger coach from Pallandri Barl to Rawalpindi which was being driven by driver Mohammad Shafiq, when the vehicle reached Tarkhiyan, four men in  Mehran cars chased us. They threw stones at us, When the vehicle reached Bawli, two persons in Mehran’s car opened fire in the air but the driver did not stop the vehicle and when we reached Kallar Chauk, our vehicle stopped due to rush. When the driver Mohammad Shafiq left the vehicle and fled, two persons on a motorcycle chased the driver. Kahuta police station registered a case. Passengers and Kashmiri transporters protested at Kahuta police station and asked assurance to arrest the accused.

ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور سی او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے کہوٹہ شہر میں کہوٹہ لاء کالج سے الحاق کی تقریب سے خطاب

Dr. Pir Sahibzada Sajid-ur-Rehman addressed the affiliation ceremony of Kahuta Law College in Kahuta city

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،06،مارچ،2022ء) — سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سجادہ نشین بگہار شریف ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور سی او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ معاشرے میں تعلیم و تربیت اور دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں وہ بڑے عظیم انسان ہوتے ہیں انہی جذبے اور عذم سے معاشرے فلاح پاتے ہیں تعلیم و تربیت کے بغیر معاشرہ اندھا ہوتا ہے اور صفت حسنہ سے محروم ہوتا ہے سچ جھوٹ میں امتیاق، قاتل و مقتول میں فرق نظر نہیں آتا کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اسوقت مختلف مسائل سے دو چار ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان سجادہ نشین بگہار شریف ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر پیر صاحبزادہ ساجد الرحمن اور سی او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ نے کہوٹہ شہر میں کہوٹہ لاء کالج سے الحاق کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ اور تربیت کا ہونا انتہائی ضروری ہے انھوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت او دینی تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے گریجوئیٹ بھی آج کے دور میں دینی تعلیم نہ ہونے کے باعث اسلام سے دور ہیں۔ایسی بنیادی چیزیں جو ہر مسلمان کے لیے ضروری ہیں۔ انکا اہتما م کیا جائے جہاں اتنے اساتذہ اور بھاری تنخواہ دی جاتی ہے وہاں دینی تعلیم و تربیت کے لیے ایک عالم فاضل ٹیچر کا ہونا ضروری ہے۔ کہوٹہ لاء کالج اس علاقے کے عوام کی سہولیات کے لیے کھولا ہے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس علاقے کے عوام اس سے مستفید ہوں۔ اس موقع پر آصف ربانی قریشی،حاجی ملک منیر اعوان،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، داؤد احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button