DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Solidarity rally with Kashmiris was held on Dhungali bridge on Jhelum river

دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,06فروری2022)—دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال آزادکشمیر یاسر ریاض کی قیادت میں ریلی،کشمیر بنے گا پاکستان،بھارت مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ریلی کا اہتمام کلرسیداں اور ڈڈیال کی انتظامیہ نے سرصوبہ شاہ یوتھ لیگ کے تعاون سے کیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم کانفرنس،مسلم لیگ ن،جماعت اسلامی،تحریک لبیک،اور ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے علاوہ سول سوسائیٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔نظامت کے فرائض طاہر محمود بھٹی نے سرانجام دیئے،سرصوبہ شاہ یوتھ کے  نقاش ظفرمغل کی سربراہی میں دھانگلی تک ریلی بھی نکالی گئی۔تقریب میں چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اخترا،محسن نوید سیٹھی،سید سجادحسین شاہ،محمد اعجاز بٹ،گلفراز بٹ،نوید مغل،حاجی راجہ اورنگزیب،راجہ مسعود،منصور احمد مرزا،انسپکٹر قاضی سعید رسول اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اے سی کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں لوگ برسوں سے اب کرفیو میں اپنی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔انہیں بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا بھارتی ظلم و جبر عالمی امن کے لیئے سنگین خطرہ ہے پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی وہ وقت دور نہیں جب وہاں آزادی کا سویرا طلوع ہوگا۔اے سی ڈڈیال یاسر ریاض نے کہا کہ کشمریوں نے تکمیل پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کے لیئے تاریخی قربانیاں دی ہیں اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیئے گئے استصواب رائے کے وعدے کو پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے کشمیری بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔پی ٹی آئی تحصیل کلر کے سابق صدر آصف محمود کیانی نے کہا کہ عمران خان کشمریوں کے سفیر ہیں جنہوں نے دنیا بھر کو نریندر مودی اور آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی سے آگاہ کیا۔پی ٹی آئی ڈڈیال کے عدنان بیدار نے کہا کہ کشمیریوں کا پاکستان سے جسم اور روح کا رشتہ ہے،شہزاد اکبر بٹ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی بھارتی تسلط سے آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جماعت اسلامی آزادکشمیر کے راجہ ادریس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے آگاہ کرنے میں ناکام ہیں ہم سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے پاکستان کی وزارت خارجہ ناکام ہوچکی ہے بھارت کا واحد علاج جہاد ہے۔ڈڈیال بار کے صدر عدیل اعجاز،پیپلز پارٹی ضلع میر پور کے نائب صدر نمبردار الطاف ارشد،مسلم کانفرنس کے غلام ربانی،مسلم لیگ ن ڈڈیال کے ادریس مغل،تحریک لبیک کے فیصل مشتاق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مفتی جاوید نے دعا کرائی،تقریب میں شریک لوگوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچموں کے علاوہ پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 06 February 2022) * Rally was held under the leadership of Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan and Assistant Commissioner Dadyal Azad Kashmir Yasir Riaz to express solidarity with Kashmiris on Dhuangali bridge on Jhelum river. The rally was organized by the administration of Kallar Syedan and Dadyal in collaboration with Sir Sooba Shah Youth League. Apart from Bar Association, civil society also participated in the function. Tahir Mehmood Bhatti performed the duties of director. A rally was also held till Dhuangali under the leadership of Zafar Abbas Mughal of Si Sooba Shah Youth. , Syed Sajjad Hussain Shah, Muhammad Ijaz Butt, Gulfraz Butt, Naveed Mughal, Haji Raja Aurangzeb, Raja Masood, Mansoor Ahmad Mirza, Inspector Qazi Saeed Rasool and others also attended the meeting. Millions of people in Occupied Kashmir have been forced to live under curfew for years now. Deprived of fundamental rights, Indian oppression is a serious threat to world peace. Pakistan will continue to provide diplomatic and moral support to Kashmiris. The time is not far when independence will dawn there. Former president of Tehsil Kallar Asif Mehmood Kayani said that Imran Khan is the ambassador of Kashmiris who informed the world about the ideology of Narendra Modi and RSS. Adnan Bedar of PTI Dadyal said that Shehzad Akbar Butt said that Kashmir is the lifeblood of Pakistan and Kashmiris will not leave China till its independence from Indian domination. Mufti Javed led the prayers. The participants of the function carried placards besides flags of Pakistan and Kashmir.

پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ راجہ ساجد جاوید

The heart of Pakistani nation beats with Kashmiris. Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,06فروری2022)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔مودی سرکار کا جارحانہ رویہ اور ہندو نوا نظریہ عالمی امن کیلئے خطر ہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے مسلسل مظالم جاری ہیں۔دنیا کو کشمیریوں کیخلاف بھارت کے جاری ظلم پر توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔کشمیر ی عوام کی نسل کشی پر عالمی برادری کی بے حسی اور خاص کر عالم اسلام کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے نوجوانوں کا قتل عام،خواتین کی بے حرمتی اور گھروں کو نذر آتش کرنا معمول بن گیا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا۔

یکساں نصاب تعلیم میں اقلیتوں اور خواتین کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال

Minorities and women were not accurately reflected in uniform curriculum. Prof. Dr. Altaf Hussain Langarial

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,06فروری2022)—صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم میں اقلیتوں اور خواتین کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔حکومت نے یکساں نصاب تعلیم کے نام پر جو نصاب پرائمری کی سطح تک دیا تھا اس پر تنظیم اساتذہ پاکستان کو تحفظات ہیں۔ڈائریکٹر این سی مریم چغتائی کی طرف سے نصاب تعلیم میں اقلیتوں اور خواتین کے نام پر تبدیلی اور اگست 2023تک نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کے جو اشارے دئیے ہیں ہم اس کو یکستر مسترد کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم میں جو تھوڑا بہت اسلام اور شخصیات سے متعلق مواد موجود ہے اسے کسی صورت بھی نصاب سے نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پریس کلب کلرسیداں کے اجلاس میں صدر شیخ قمراسلام کو اگلی ٹرم کے لیئے بھی اتفاق رائے سے صدر چن لیا گیا

President Sheikh Qamar Islam was unanimously elected President for the next term in the meeting of Press Club Kallar Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,06فروری2022)—پریس کلب کلرسیداں کے اجلاس میں صدر شیخ قمراسلام کو اگلی ٹرم کے لیئے بھی اتفاق رائے سے صدر چن لیا گیا جبکہ دیگر ارکان کے ناموں کی بھی مزید توثیق کردی گئی۔ ایگزیکٹو باڈی میں نئے شامل کیئے جانے والوں میں عمران جاوید،دانیال نزاکت،ارسلان ارشاد شامل ہیں جبکہ چار نوجوان وکلا راجہ محمد اسرار، نعمان ظفر،عمیر بھٹی اور ناظمہ عباسی کو پریس کلب کا لیگل ایڈوائزر بھی مقرر کیا گیا۔

ہیڈ ماسٹر طارق محمود آف ڈھو ک پو ٹھہ گورنمنٹ ہائی سکول پنڈبینسو  محکمہ تعلیم میں اپنی چالیس سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے

Headmaster Tariq Mahmood retires at gov high school Pind Bainso

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,06فروری2022)— ہیڈ ماسٹر طارق محمود آف ڈھو ک پو ٹھہ گورنمنٹ ہائی سکول پنڈبینسو تحصیل کلرسیداں محکمہ تعلیم میں اپنی چالیس سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ نئے انچارج ہیڈ ماسٹر حامد علی سلطان صاحب ، محمد شہزاد بھٹی و جملہ سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ بینسو نے سبکدوش ہونے والے ہیڈماسٹر طارق محمود صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک پروقار تقریب میں انہیں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

راجہ محمد صابر انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک چھنی میں ادا کی گئی

Raja M Sabir passed away in village Channi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,06فروری2022)— کلرسیداں کے سابق کونسلر راجہ ظفر کے برے بھائی راجہ محمد صابر انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک چھنی میں ادا کی گئی جس میں تحریک لبیک کے راجہ ازرم حمید سیالوی،مسلم لیگ ن سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفرمحمود،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،نمبردار جہانزیب،راجہ افتخار بکھڑال،صغیر بھولا،بابو محمد حنیف،راجہ طارق محمود،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی

ماسٹر عبدالقدوس انتقال کر گئے نماز جنازہ روات کلر روڈ پر واقع ڈھوک باؤلی میں ادا کی گئی

Master Abdul Qadoos passed away in village Bawli

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,06فروری2022)— مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد ارسلان قریشی،محمد احتشام قریشی کے والد ماسٹر عبدالقدوس انتقال کر گئے نماز جنازہ روات کلر روڈ پر واقع ڈھوک باؤلی میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ جاسم کنول راہی،محمد زبیر کیانی،حاجی اخلاق حسین، خان عثمان یوسفزئی،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،ظفر عباس مغل،شیخ حسن سرائیکی،ملک کمال اکمل اور دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button