DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The entire Tehsil Kahuta Hill Area will not be allowed to disappear for personal gain in local elections, Bilal Yamin Satti

پوری تحصیل کہوٹہ ہل ایریا ڈیکلیئر ہے ذاتی مفاد کی خاطر ہل ایریا کو ختم نہیں ہونے دیا جائے گا ,بلال یامین ستی پریس کانفرنس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06فروری2022)
بلال یامین ستی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتحابات کے حوالے سے تحصیل کہوٹہ کی حلقہ بندیوں پر شدید احتجاج کرتے ہیں پوری تحصیل کہوٹہ ہل ایریا ڈیکلیئر ہے ذاتی مفاد کی خاطر ہل ایریا کو ختم نہیں ہونے دیا جائے گا اس حوالے سے جلد رٹ دائر کی جائے گی۔ ایم این اے صداقت علی عباسی کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں وہ خود یا اپنے کسی تگڑے کھلاڑی کو بھیج دیں کہوٹہ راولپنڈی روڈ اور سہالہ فلائی اوور پر مناظرہ کر لیں ٹور ازم ہائی وے کی کوئی مخالفت نہیں کرتا مگر اسکو ذاتی مفادات کی بھینٹ نہ چڑہایا جائے۔تفصیلات کے مطابق سابقہ بلدیاتی نمائندوں جن میں سابق چیئر مین یوسی نڑر بلال یامین ستی، سابق چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم اور قاضی اخلاق احمد،سابق وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی کی آمدہ بلدیاتی انتحابات میں کی جانے والی حلقہ بندیوں جن میں کہوٹہ کے کچھ حصے کو ہل ایریا سے ختم کرنے کے حوالے سے مذمتی پریس کانفرنس ایم این اے صداقت علی عباسی پر کڑی تنقید بھی کر ڈالی بلال یامین ستی نے اس موقع پر کہا کہ اسیکشن7تا11میں تحصیل کہوٹہ کو ہل ایریا قرار دیا گیا اور تمام ملازمین ہل الاؤنس بھی لیتے ہیں کہوٹہ تحصیل کی آبادی ایک لاکھ60ہزار ہے اور اس میں 16نیبر کونسلز بنتی ہیں جبکہ ایک سازش کے تحت کہوٹہ کے کچھ علاقوں کو ہل ایریا سے الگ کر دیا گیا اسی طرح ایم سی کی آبادی60ہزار ہے یہاں چھ نیبر ہیڈ کونسلیں بنتی ہیں مگر انھوں نے چار بنائی ہیں تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے اسکو چیلنج کریں گے بلال یامین ستی نے کہا کہ دوسروں پر جھوٹے الزام لگانے والوں نے خود کہوٹہ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اربوں کے منصوبے دیے میں پی ٹی آئی کے لگائے گے الزامات کے لیے مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں عوام اور صحافی برادری اس شخص کو بے نقاب کرے جس نے یہ کام کیا ایک سوال کے جواب میں بلال یامین ستی نے کہا کہ ہم نے وؤٹ آزاد امیدوار کو دی تھی اگر وہ پی ٹی آئی کا لبادہ اُڑھ کر واپس آئے تو انکا ساتھ نہ دیا جائے گا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 06 February 2022)
Bilal Yamin Satti while addressing a press conference said that they are protesting against the delimitation of Kahuta Tehsil with regard to local body elections. The entire Tehsil Kahuta Hill Area has been finished. I challenge MNA Sadaqat Ali Abbasi to have a debate, He should send himself or one of his strongest players to have a debate on Kahuta Rawalpindi Road and Sihala Flyover. According to details, former local body representatives including former chairman UC Nahr Bilal Yamin Satti, former chairman MC Kahuta Raja Zahoor Akbar, former members MC Kahuta Qazi Abdul Qayyum and Qazi Akhlaq Ahmed, former vice chairman Hothala Asad Satti’s upcoming local body elections. He also slammed MNA Sadaqat Ali Abbasi in a press conference condemning the demarcation of constituencies in which Kahuta was removed from Hill area. The area is declared and all employees also receive Hill Allowance. The population of Kahuta Tehsil is 160,000 and it consists of 16 Neighbouring Councils.

آزاد پتن پل پاکستانی اور کشمیری عوام کی جانب سے 5فروری کے حوالے سے منعقدہ رتقریب جس میں ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

on the occasion of 5th February in which solidarity was expressed with Kashmiris by making hand chains across Azad Pattan bridge

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06فروری2022)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ اپنی آزادی اورحق خود اردیت رائے کے لیے دیا۔5فروری ہی نہیں بلکہ ہر دن کشمیری بھائیوں کے لیے پاکستانی عوام یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظمیں کہاں ہیں کیا انکو نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے کیے جانے والا ظلم نظر نہیں آتا کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری آزادی حاصل کر کے دم لیں گے اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ اہے اقوام متحدہ بھارت پر دباؤ ڈال کر پیش کردہ قرار دادوں پر عمل در آمد کروائے ان خیالات کا اظہار ہولاڑپل اور آزاد پتن پل پاکستانی اور کشمیری عوام کی جانب سے 5فروری کے حوالے سے منعقدہ رتقریب جس میں ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کیا جبکہ تقریب میں مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد تھے تقریب میں سیکرٹری سید شہزاد شاہ، سیکرٹری راجہ شفیق احمد، سیکرٹری ذوالفقار علی ہاشمی سمیت کشمیر انتظامیہ عوام اور پاکستانی عوام نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔مقررین نے اس موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی قانونی حثیت کو بحال کیا جائے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی تیسری برسی اور صوفی ایوب مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

Prayer for the Third Anniversary of Haji Raja Gulshan Zameer and of Sufi Ayub

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06فروری2022)
بابائے صحافت حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی تیسری برسی اور صوفی ایوب مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات بلدیاتی نمائندوں علمائے کرام اور معززین علاقہ کی بھرپور شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سخی سبزواری بادشاہ دربار میں صدر پریس کلب کہوٹہ راٍجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام ا پنے والد محترم بابائے صحافت حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی تیسری برسی اور صوفی ایوب مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں علمائے کرام ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی، علامہ عبداللہ عباسی، مولانا ظہور اعوان نقیبی،حافظ محمد یونس جبکہ سیاسی سماجی شخصیت سابق چیئر مین یوسی نڑڑ بلال یامین ستی، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،سابق ممبرا ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق احمد،سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ قمر یعقوب،پروفیسر حبیب گوہر،عہدیداران پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی،سعید افضل چوہان،حاجی عبدالرشید،ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ، افتخار احمد غوری، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مقررین و علمائے کرام نے گفتگو کرتے ہوئے حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور صوفی ایوب مرحوم کی صحافتی سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا انھوں نے کہا کہ صوفی ایوب مرحوم اور حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم نے نہ صرف ضلع راولپنڈی بلکہ ڈویژن بھر میں صحافی خدمات سر انجام دیں انھوں نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑی انکے مشن کو انکے صاحبزادے راجہ عمران ضمیر احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں جبکہ آخر میں ہر دو شخصیات کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

انشاء اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا۔راجہ ارشد محمود

Inshallah Occupied Kashmir will be free very soon. Raja Arshad Mahmood

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06فروری2022)
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لیں کشمیرکی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھے گے کشمیر یوں کے ساتھ ہونے ظلم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاہیں گے ہر سال کی طرع اس سال بھی پاکستان کے عوام پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے نام سے مظاہرے کرکے کشمیر اپنے بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول تک انشاء اللہ پاکستانی حکومت، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا خطے میں پائیدار امن کا قیام مسلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں مضمر ہے اور عالمی برادری اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کا اٹوٹ حصہ ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت انہیں ایک دوسرے جدا نہیں کرسکتی انشاء اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا۔

پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی منشیات فروش گرفتار

Police crack down on drug dealers Drug dealer arrested

www.pothwar.com / Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،06فروری2022) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی منشیات فروش گرفتار چرس بر آمد 9C کا مقدمہ درج۔ملزم کی جانب سے نوجوان سٹوڈنٹس کو منشیات کا عادی بنانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی ایس ایچ او عمر صدیق گجر کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ذوالقرنین ساکن چھنی کو گرفتار کر کے 1400 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے کہا کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے گی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button