DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PTI leaders Raja Waheed Ahmed Khan, Khurshid Ahmed Satti and other hold press conferences

پی ٹی آئی قائدین راجہ وحید احمد خان،خورشید احمد ستی اور دیگر پریس کانفرنس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03فروری2022)
پی ٹی آئی قائدین راجہ وحید احمد خان،خورشید احمد ستی اور دیگر پریس کانفرنس وزیر اعظم عمران خان کا ویژن تھا کہ عوام کو ریلیف ملے صحت کارڈ کی سہولت مہیا کر کے عمران خان نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کر دیا ہر بالغ شخص اور اُسکی فیملی 10لاکھ تک کا علاج کروا سکے گی یہ بہت بڑا اقدام ہے دوروز قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جنکو کہوٹہ کے عوام نے چھ مرتبہ وؤٹ دیکر کامیاب کیا اور وزیر اعظم بنایا انھوں نے ٹور ازم ہائی وے منصوبہ جو کہ اس علاقے کے لیے ایک گیم چینجر ہے کی مخالفت کر کے صرف ایک تحصیل کی نمائندگی کی اُن کی موجودگی میں اُنکے مشیر خاص حافظ عثمان عباسی نے پریس کانفرنس میں جو کہا ہم اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں تیس سالوں میں وہ خود تو کوئی میگا پراجیکٹ دے نہ سکے اب جبکہ ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی ایز اور چیئر مین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ کی کاوشوں سے اربوں روبے کا ٹورازم کا منصوبہ شروع ہوا تو انھوں نے کہوٹہ کے عوام کی مخالفت کی حالانکہ انکو چاروں تحصیلوں کے لوگوں نے وؤٹ دیے عوام علاقہ ان سے ضرور حساب لیں گے ان خیالات کا اظہا چند روز قبل شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کی طرف سے مری میں کی گئی پریس کانفرنس کے جواب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ خورشید ستی، کرنل (ر) ظفر عباسی، راجہ الطاف حسین،راجہ ارشد آف بھورہ حیال، راجہ سعید احمد آف گڑھیٹ، سردار مظہر اقبال،ترجمانMNAسکندر ستی،مرزا صداقت حسین،طاہر ارشاد ستی و دیگر نے کیا راجہ خورشید ستی و دیگر نے کہا کہ 11سال سے پارٹی میں ہیں اُن لوگوں کے لیے شرم کی بات ہے جو جھنڈا مسلم لیگ کا اُتھاتے ہیں اور فنڈز پی ٹی آئی سے لیتے ہیں انھوں نے کہا کہ ٹوورازم ہائی وے منصوبکہ مکمل ہوگا کہوٹہ شہر کو جدید بنائیں گے مارچ تک کہوٹہ آڑی سیداں روڈ پر کام شروع ہوگا راجہ وحید نے کہا کہ شاہد عباسی نے35سالوں میں 50کروڑ کا منصوبہ بتا دیں اگر کچھ دے نہیں سکتے تو2ارب کے منصوبے کو متنازعہ نہ بنائیں اس موقع پر یوتھ ونگ کے راہنما ناصر نذیر ستی،ولید کیانی، سردار ایم رضا، قیصر قریشی، عابد کیانی ودیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکروں میں عمران خان نے تنقیر کرنے کا حوصلہ بھی دیا اور آپس میں پیار بھی آج تحصیل کہوٹہ و سٹی کی قیادت ایک پیج پر ہے۔

Mator, Kahuta (Rep. Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 03 February 2022)
PTI leaders Raja Waheed Ahmed Khan, Khursheed Ahmed Satti and other held press conference. The Pti leaders said that a family will be able to get treatment up to Rs 1 million on health card,  Former city president PTI Raja Waheed Ahmed, former president of PTI Tehsil Kahuta Raja Khurshid Satti, Col (retd) Zafar Abbasi addressing a crowded press conference in response to a press conference held by Abbasi in Murree. Raja Altaf Hussain, Raja Arshad of Bhura Hayal, Raja Saeed Ahmed of Garheet, Sardar Mazhar Iqbal, MNA spokesman Sikandar Satti, Mirza Sadaqat Hussain, Tahir Irshad Satti and others said that Raja Khursheed Satti and others said that they It is a shame for those who raise the flag of Muslim League and take funds from PTI. He said that the tourism highway project will be completed and modernization of Kahuta city will be done. Speakers said that Imran Khan also encouraged PTI workers to criticize and love each other.

راجہ محمد ظفر الحق کہوٹہ کی آن و شان ہیں,ڈاکٹر محمد عارف قریشی

Raja Muhammad Zafar-ul-Haq is the pride of Kahuta, Dr Muhammad Arif Qureshi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03فروری2022)
مسلم لیگ ن لیگ کہوٹہ ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن وجنرل سیکرٹری موتمر عالم اسلام راجہ محمد ظفر الحق کہوٹہ کی آن و شان ہیں بے داغ ماضی شرافت و صداقت کی سیاست راجہ محمد ظفر الحق کی پہچان ہیں ان کی صاف ستھری سیاست کی مثالیں مخالفین بھی دیتے ہیں اللہ پاک راجہ محمد ظفر الحق کو صحت عطا فرماہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن لیگ کہوٹہ ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجا ظفرالحق گزشتہ پچاس سال سے پاکستان سیاست کا حصہ ہیں اس دوران میں وہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے ان کی بے داغ سیاست کی مثال دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق پاکستان کی سیاست کا روشن ستارہ ہیں انہوں نے جس طرع کی سیاست کی ہے وہ ملک کے تمام سیاستدانوں کے لیے مشعل رہ ہے اللہ پاک محترم راجہ محمد ظفر الحق کو صحت یابی والی عمر خضری عطا فرماہیں۔

پی ٹی آئی حکومت نے کہوٹہ کی عوام سوائے لالی پاپ کے اور کچھ نہیں دیا,عدیل افضل

The PTI government has given nothing to the people of Kahuta except lolli pop, Adeel Afzal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03فروری2022)
نوجوان سیاسی و کاروبای شخصیت عدیل افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کہوٹہ کی عوام سوائے لالی پاپ کے اور کچھ نہیں دیا۔4سال کی حکومت گر ز گئی مگر سوائے لارے لپوں کے کوئی بھی عملی کام نہیں کیا کہوٹہ پنڈی روڈ اور بائی پاس کا منصوبہ ختم کر نا کہوٹہ اور آزاد کشمیر کی عوام کے ساتھ سب سے بڑھی زیادتی ہے بڑ ھے بڑھے دعوئے کر نے والے کے ترقیاتی کاموں کی کلی کھل گئی ہے عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہے انشاء اللہ آنے والے حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو ان بڑھے بڑھے دعوئے کیے تھے کہ ہم یہ کر یں گے ہم وہ کر یں گے مگر انہوں نے سوائے عوام کو لارے لپوں کے عوام کو کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ ٹور ازم روڈ کے حوالے سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے کبھی بتایا جاتا ہے کہ ویہ فلاں جگہ سے شروع ہو گئی کبھی کہتے ہیں فلاں جگہ سے شروع ہو گئی مگر حقیقت میں کچھ بھی نہیں ہے حلقے کی عوام کو پتہ ہے کہ حلقے بھر میں جو بھی تر قیاتی کام ہوئے ہیں اور سٹر کیں تعمیر ہوئی ہیں وہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئے موجودہ حکومت نے تو سوائے لالی پاپ کے اور کچھ نہیں دیا۔

سید ندیم وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ گذشتہ رات 1بجے ان کے آبائی گاؤں ڈیرہ مشتاق شاہ میں ادا کیا گیا

Syed Nadeem passed away in Dera Mushtaq Shah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،03فروری2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ والے آغا سید مشتاق حسین نقوی کا بھتیجا اور سید نجم الحسن نقوی کا بھائی سید ندیم وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ گذشتہ رات 1بجے ان کے آبائی گاؤں ڈیرہ مشتاق شاہ میں ادا کیا گیا ان کی نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات، سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم،سابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل،کبیر احمد جنجوعہ نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مر حوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button