DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Citizens are being given relief directly from the platform of Revenue Public Service Court. AC Ramsha Javed Awan

شہریوں کو ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پلیٹ فارم سے براہ راست ریلیف دیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,03فروری2022)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ شہریوں کو ریونیو عوامی خدمت کچہری کے پلیٹ فارم سے براہ راست ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ایک چھت تلے تحصیلدار سمیت پٹواری تک ریونیو آفسران عوامی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر فوری داد رسی کر رہے ہے جو موجودہ حکومت کا ایک انقلامی قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوسرے روز شہریوں کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر حکومتی ویژن اور اسپرٹ کے مطابق فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔سروسز کی فراہمی میں شفافیت لانا ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلین کو حکومت کی جانب سے ریونیوسروسز کی ایک چھت تلے فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد سے سائلین کے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر عوام سے کہا کہ وہ فرد اجراء،انتقال اورڈومیسائل کے سلسلے میں کوئی بھی مسٗلہ درپیش ہو تو کھلی کچہری میں آ کر بیان کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل سنے اور ون ونڈو آپریشن کے تحت عوامی
مسائل و شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔تحصیلدار کلر سیداں محمود احمد بھٹی،نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا،قانون گو صوفی محمد بشیر سمیت پٹواریوں اور سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 February 2022) – Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramsha Javed Awan has said that relief is being given to the citizens directly from the platform of Revenue Public Service Court. Revenue officials, including Tehsildars and Patwaris, are immediately responding to the petitions of citizens in the public court under one roof, which is a revolutionary step of the present government. She said that on the direction of Punjab Chief Minister Usman Bazdar, immediate action is being taken on the complaints received in open court in accordance with the vision and spirit of the government.  The purpose of the monthly Revenue Public Service Courts is to enable the government to provide revenue services to the public under one roof. On the occasion, the Assistant Commissioner listened to the public issues related to revenue and under the one-window operation,
Orders were issued on the spot for redressal of grievances and problems. A large number of Patwaris and public including Tehsildar Kallar Syedan ​​Mahmood Ahmed Bhatti, Deputy Tehsildar Mansoor Ahmed Mirza, and Sufi Muhammad Bashir were present.

اسٹیٹ بنک بل کی منظوری آئندہ نسلوں کو گروی رکھنے کے مترادف ہے,چوہدری خورشید زمان

Future generations will face mortgages with state bank bill approval, Chaudhry Khurshid Zaman

www.pothwar.com / Ex MNA Khurshid Zaman

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,03فروری2022)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ اسٹیٹ بنک بل کی منظوری آئندہ نسلوں کو گروی رکھنے کے مترادف ہے میں اگر رکن پارلیمنٹ ہوتا تو آج سپریم کورٹ ضرور جاتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری اشتیاق حسین،توقیراسلم،تنویر شیرازی بھی موجود تھیانہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج اسٹیٹ بنک کے بارے میں جو غلطی کی یہی کوتاہی مغل حکمرانوں نے بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کو ریکوری کا اختیار دے کرکی تھی جس کے صرف سو سال بعد یہی ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستان پر قابض یو چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ افسوس اسی بات کا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کسی نہ کسی طرح انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے زیراثر ہیں اب ریاست کا قومی بنک عمران خان جو جوابدہ نہیں ہے روپے اور ڈالر کے نرخ بھی عالمی مالیاتی ادارہ طے کرے گا پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بنک بل منظور کرکے اپنی نسلوں سے دشمنی کی ہے اب ہماری معیشت عالمی مالیاتی ادارے چلائیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان باتیں چین روس ترکی کی کرتے ہیں مگرپالیسیاں امریکہ کی نافذ کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ منصفانہ انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا اب کسی کے بس جی بات نہیں رہی ہے پی ٹی آئی عوامی حمایت سے محروم ہو چکی ہے یوتھیئے نوازشریف دشمنی میں عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

گھر سے بجلی کا میٹر چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against two persons for stealing electricity meter from a house

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,03فروری2022)—گھر سے بجلی کا میٹر چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔لبنی ارشد سکنہ ڈھوک حکم داد راولپنڈی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں برطانوی شہری ہوں اور راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرے آبائی گھر واقع چھنی بیول روڈ کلر سیداں میں راشد حسین کے نام پر بجلی کا میٹر نصب تھا جس کا باقاعدگی سے ہر مہینے بل ادا کر رہی تھی کو گزشتہ روز محمد عثمان اور محمد ظہیر نے چوری کرلیا جبکہ اپنے نام کا میٹر جس کا ایڈریس چوآ روڈ کلر سیداں ہے کو غیر قانونی طریقے سے ہمارے مکان پر نصب کر دیا ہے جس کی تصدیق ایس ڈی او واپڈا کلر سیداں نے بھی کی ہے۔

راجہ تجمل حسین کی دعوت ولیمہ تل خالصہ میں ہوئی

Wallima of Raja Tajamal Hussain celebrated in village Tal Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,03فروری2022)—سابق کونسلر ریٹائرڈ میجر اعبدالرزاق کے فرزند راجہ تجمل حسین کی دعوت ولیمہ تل خالصہ میں ہوئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خوشیدزمان،ملک شیر افگن،چوہدری اشتیاق حسین،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،الحاج خالد رضا،صاحبزادہ بدر منیر،راجہ امیر داد،ملک ضمیراور دیگر نے شرکت کی۔

انچ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی تھانہ کلر سیداں پولیس کچہری سہولت سنٹر میں تعینات پولیس کانسٹیبل کے اندھے قتل کا سراغ نہ لگا

Police fail to track murder of police constable Mohin Asif of village Bhatta

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,03فروری2022)— پانچ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی تھانہ کلر سیداں پولیس کچہری سہولت سنٹر میں تعینات پولیس کانسٹیبل کے اندھے قتل کا سراغ نہ لگا سکی جس کی وجہ سے اس کے لواحقین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھاٹہ کے رہائشی پولیس کانسٹیبل معین آصف کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش اس کے سسرالی گاؤں چنالی کے قریب سے ملی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کے والد محمد آصف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا تھا جس کا ابھی تک سراغ نہیں لگ سکا۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس ڈیڈھ ماہ قبل بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے خاوند محمد حنیف کو بھی ابھی تک گرفتار نہ کر سکی۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد حنیف وقوعہ کے فورا بعد روپوش ہو گیا تھا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,03فروری2022)—سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ محمد فیاض،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویر شیرازی نے لونی جندراں جا کر محمد طارق منہاس سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم چوہدری اللہ دتہ منہاس کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

 

Show More

Related Articles

Back to top button