DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; City Police Officer Rawalpindi Sajid Kayani holds open court in Gujar Khan, large number of locals participate

‏سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کا گوجرخان میں کھلی کچہری کا انعقاد، اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

گوجرخان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—‏سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کا گوجرخان میں کھلی کچہری کا انعقاد، اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ہمارا مشن ہے کہ آپ کو اچھا کام کر کے دکھائیں، جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کی خدمت و سہولت کے لئے تمام وسائل بروۓ کا لائے جارہے ہیں۔ سی پی او

سی پی او نے شہریوں کی 30 سے زائد درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقعہ پر احکامات دئیے، 03 شہریوں کی درخواست پر ڈی ایس پی گوجرخان کو فوری مقدمات درج کر کے کاپی شہریوں کے گھر پر فراہم کرنے کی ہدایت،قتل اور دھوکہ دہی کے دو مقدمات میں ایس ایچ او گوجرخان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کی دہلیز پر مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے، سی پی او ساجد کیانی,شہریوں کے تعاون اور جرائم کی نشاندہی سے پولیسنگ کو بہتر بنائیں گے، سی پی او ساجد کیانی,سی پی او کا منشیات کے ناسور کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم، کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف بھی کاروائ ہو گی،

Gujar Khan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 January 2022) – City Police Officer Rawalpindi Sajid Kayani held an open meeting in Gujar Khan, with the participation of a large number of locals. Our mission is to show you what is good, to root out crime and to bring all the resources to the service and convenience of the citizens. A large number of locals attended the meeting.

 

Show More

Related Articles

Back to top button