DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PML-N Workers and officials hold protest at Parliament house to protest against mini budget

منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ۔حلقہ پی پی سیون سے بھی ن لیگی رہنماؤں، کارکنان، ورکروں کی شرکت۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری2022)
منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ۔حلقہ پی پی سیون سے بھی ن لیگی رہنماؤں، کارکنان، ورکروں کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزگذشتہ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادسے منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے سیکرٹری اطلاعات راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، صدر پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر بھٹی، سابق چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ظہور عباسی، سابق چیئرمین یونین کونسل سروٹ چیئرمین راجہ شوکت، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،ن لیگی رہنما ء ظریف راجاسمیت دیگر کثیر تعداد میں ن لیگی کارکنان نے شر کت کی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 January 2022)
Protests in front of Parliament House against mini budget and inflation, Former MPA Raja Muhammad Ali, former Chairman Union Council Maniyanda Chaudhry Sadaqat Hussain, PML-N Constituency PP-7 Information Secretary Raja Sakhawat Ali Advocate, President Pothwar Welfare Trust Malik Munir Awan, candidate for Chairman UC Nala Muslims Tanveer Bhatti, former Chairman Union Council Panjar Zahoor Abbasi, former Chairman Union Council Sarot Chairman Raja Shaukat, PML-N Kahuta City President Dr Muhammad Arif Qureshi, PML-N leader Zarif Rajas and a large number of other PML-N workers participated in the protest.

اساتذہ کے کام جلد از جلد اوربہترین طریقے سے نمٹانے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم روبینہ راوف اور فد ا حسین شاہ کا شکر یہ

Deputy District Education Officer Madam Rubina Rauf and Fida Hussain Shah praised for handling the work of teachers as soon as possible

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری2022)
نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی راجہ تیمور اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کے کام جلد از جلد اوربہترین طریقے سے نمٹانے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم روبینہ راوف اور فد ا حسین شاہ کا شکر یہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) تحصیل راولپنڈی کے تمام عملے کی طرف سے اساتذہ کے کاموں کے حوالے سے بہت تیز اور اچھا ریسپانسس سامنے آ رہا ہے خواتین اساتذہ کی سروس بکس پے فیکسیشن اور بقایا جات کے بیلز پر بروقت کام ہو رہا ہے اور کوئی بھی کام تاخیر کا شکار نہیں ہو رہا جس پر ہم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم روبینہ راوف اور ان کے دفتر کے تمام کلیریکل سٹاف، اے ای او بلخصوص سنیئر نائب صدر ایپکاء پنجاب اور سپرٹینڈنٹ دفتر ہذاسید فدا حسین نقوی کے انتہائی مشکور ہیں کہ جو اساتذہ کرام کے دفتر کاموں کو ترجہی بنیادوں پر نمٹا رہے ہیں۔

ایس پی صدر ملک طارق محبوب کی تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری سائلین کی شکایات پر فوری ایکشن

SP President Malik Tariq Mehboob’s open court in Kahuta police station immediate action on complaints

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمرا ن ضمیر،15جنوری2022)—ایس پی صدر ملک طارق محبوب کی تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری سائلین کی شکایات پر فوری ایکشن۔ جبکہ شرکاء نے کھلی کچہری میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق گجر کی منشیات فروشوں، اشتہاریوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرکے منشیات کے بڑے اور بد نام زمانہ اڈے ”کھڈیوٹ“ میں جراٗ ت اور دلیری سے زبردست کاروائی کر کے منشیات فروشوں کی گرفتار ی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ایس پی صدر ملک طارق محبوب نے کہا کہ پولیس افسران عوام کے خادم ہیں۔ آپ کی دہلیز پر مسائل سنیں گے۔ شکایات کرنے والوں میں گھکڑاد مال کی رہائشی زایہ بی بی اور عبدالا سلام نے زمینی مسائل بارے شکائت کی جبکہ ندیم بٹ نے کہا کہ میرے بیٹے اور بیٹی کو قتل کیا گیا۔ ڈاکٹر مجیب اللہ ستی نے تھانہ میں نفری کی کمی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل پیش کیئے۔ جبکہ صابر حسین نے کہا کہ میری بچی کو اغواکیا گیا۔ وقاص سکنہ ہوتھلہ نے کہا کہ تھانہ کہوٹہ کے ایریا میں پولیس چوکیاں بنائی جائیں۔ اس موقع پر ایس پی صدر ملک طارق محبوب نے سائلین کی شکایات سنیں اور کہا کہ میں خود ان معاملات کو چیک کر کے جلد دوبارہ دورہ کرونگا۔ ایس پی صدر ملک محبوب نے سائلین کو اپنا فون نمبربھی دیا۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق گجر نے تلاوت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button