DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ex councillor UC Choa Khalsa, Ch Khadam Hussain passed away

یونین کونسل چوآخالصہ کے سابق کونسلر چوہدری خادم حسین انتقال کر گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی07جنوری2022)—یونین کونسل چوآخالصہ کے سابق کونسلر چوہدری خادم حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں وکلا اساتذہ سمیت ہر طبقہ فکر نے شرکت کی مرحوم نے ہمیشہ چوآخالصہ کی سیاست میں بڑا فعال کردار ادا کیا

Klar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 07 January 2022) * Former Councillor of Union Council Choa Khalsa Chaudhry Khadim Hussain has passed away in his native village Morra Heeran. He always played a very active role in the politics of Choa Khalsa.

پنجاب حکومت نے کلرسیداں آراضی ریکارڈ سینٹر کے علاوہ پانچ دیگر بھی دیہی مرکز مال قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

The Punjab government has issued notification to set up five other rural centers besides Kallar Syedan Land Record Center.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی07جنوری2022)—پنجاب حکومت نے کلرسیداں آراضی ریکارڈ سینٹر کے علاوہ پانچ دیگر بھی دیہی مرکز مال قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جن میں چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دھمالی،شاہ باغ اور غزن آباد شامل ہیں۔چوآ خالصہ مرکز مال چند ماہ سے فعال ہے جبکہ آئندہ چند ایام میں دیگر چار مراکز کو بھی فعال کیا جا رہا ہے جس کے بعد کاشتکاروں زمینداروں جو فرد کے حصول اور انتقالات کی صورت میں کلرسیداں کی بجائے اپنے گھروں کے ہی نزدیک یہ سہولیات حاصل کر سکیں گے جس پر زمینداروں اور کاشتکاروں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیاہے۔

کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے عثمان بھٹی ایڈووکیٹ کی جانب سے پاکستان بار کونسل میں دائر اپیل منظور کر لی گئی

Pakistan Bar Council approves appeal filed by Usman Bhatti Advocate for Kallar Bar Association elections

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی07جنوری2022)—کلربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیئے عثمان بھٹی ایڈووکیٹ کی جانب سے پاکستان بار کونسل میں دائر اپیل منظور کر لی گئی سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ چیرمین الیکشن بورڈ،سابق صدور سید سبط الحسن شاہ نقوی،اور ملک عمران نثار کے علاوہ عثمان بھٹی اور ملک ساجد یٰسین ممبر الیکشن بورڈ ہوں گے جبکہ فرخ عارف بھٹی ممبر پنجاب بار کونسل کو آبزرور مقرر کیا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button