DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Work on Tehsil Sports Complex Kahuta “Alliyot” is in full swing at cost of over 10 Caror Rps

تحصیل سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ ”علیوٹ“ کا کام تیزرفتار سے جاری۔ (10) کروڑ (85) لاکھ کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم عمران ضمیر،7جنوری2022)تحصیل سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ ”علیوٹ“ کا کام تیزرفتار سے جاری۔ (10) کروڑ (85) لاکھ کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل سپورٹس کمپلیکس کہوٹہ کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ڈویثرنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر راولپنڈی محمد عمران نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ اظہر مامون، فنانس آفسیر کہوٹہ و لجپال فٹبال کلب کہوٹہ کے مایہ ناز فٹبالر احمد سعید قریشی، نوجوان کھلاڑی ملک زبیر آف چھنی اعوان، فٹبالر ہارون کھٹڑ، محمد طارق، بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس علیوٹ میں جدید سہولیات سے آراستہ (فٹ سال 6A SIDE -FOT SAUL) تعمیر کراسکے اردگرد چار وں اطراف 20فٹ اونچے سٹیل کے جنگلے اور پول جبکہ جمنازیم ہال میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، والی بال، مارشل آرٹس اور با ڈی بلڈنگ جم کی سہولیات کھلاڑیوں کو میسر ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی چار دیواری مکمل کر لی گئی ہے۔ جبکہ گیس پائپ لائن اور بجلی وغیرہ کی لائنوں کی شفٹنگ جلد ہو گی۔ یاد رہے کہ مذکورہ ”تحصیل سپورٹس کمپلیکس علیوٹ“ تحصیل کہوٹہ کے نوجوانوں کے لیئے صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابقہ کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈسٹر کٹ سپورٹس آفسیر راولپنڈی شمس توحید عباسی، اور سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کا عظیم تحفہ ہے۔ جسکا ڈائریکٹو صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی خصوصی کاوش سے چند ماہ قبل جاری ہوا ہے۔ تحصیل کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ سمیت تمام مذکورہ شخصیات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Kahuta: (Representative Pothwar.com Imran Zamir, January 07, 2022) Tehsil Sports Complex Kahuta “Alliyot” work is in full swing. The project will be completed in one and half years at a cost of (10) crore (85) lakhs. These views were expressed by Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, Divisional Sports Officer Rawalpindi Abdul Waheed Babar, District Sports Officer Rawalpindi Shams Tawheed Abbasi, Assistant Project Director Rawalpindi Muhammad Imran while talking to reporters on the occasion of his visit to Tehsil Sports Complex Kahuta. Member Bait-ul-Mal District Rawalpindi Raja Azhar Mamun, Finance Officer Kahuta and Lajpal Football Club Kahuta famous footballer Ahmed Saeed Qureshi, young player Malik Zubair of Chani Awan, footballer Haroon Khattar, Muhammad Tariq were also present on the occasion. He said that the Tehsil Sports Complex will be equipped with modern facilities and will be surrounded by 20 feet high steel fences and pool on all four sides. , Martial arts and bodybuilding gym facilities will be available to athletes. He further said that four walls of Tehsil Sports Complex have been completed. Shifting of gas pipeline and power lines will be done soon. It may be recalled that President of Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua, former Commissioner Rawalpindi Capt (retd) Muhammad Mahmood, District Cut Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi and former Assistant Commissioner for the youth of Tehsil Kahuta Tehsil Sports Complex. The directive was issued a few months ago with the special efforts of Provincial Parliamentary Secretary and MPA Raja Saghir Ahmed. The young players of Kahuta Tehsil have paid tremendous tributes to all the aforesaid personalities including Col (retd) Wasim Janjua.

ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئرسوسائٹی سے سابق ممبرضلع کونسل راجہ عامر مظہرکی ملاقات

Malik Kaleem Hussain Awan meets Raja Amir Mazhar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جنوری2022)
ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئرسوسائٹی سے سابق ممبرضلع کونسل راجہ عامر مظہرکی ملاقات۔ رفاعی کام کرانے،غربا و یتیموں کی مالی امداد کر نے پر خراج تحسین پیش کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرضلع کونسل وسابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے معروف سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئرسوسائٹی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی او ر انہوں نے ان کو اپنے خاندان، برادری کے افراد کے لیے اللہ پاک کی رضاء کی خاطر رفاعی کام کرانے،غربا و یتیموں کی مالی امداد کر نے پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ آپ جو کام کر رہے ہیں وہ خالص اللہ کو راضی کر نے والے کام ہیں جس سے اللہ پاک کی ذات پاک خوش ہوتی ہے۔

عمر صدیق گجر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت

Condemnation of the assassination attempt on Omar Siddique Gujjar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جنوری2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرض شناس ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر ایک نیک ایماندار اور مخلص انسان ہیں جو معاشرے سے جرائم کے خاتمے لیے لیے سر گرم ہیں
تحصیل کہوٹہ کی غیور عوام ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر جو ایک امن کا شہر تھا کچھ چند شر پسندوں کی وجہ سے بدنام ہو رہا ہے گذشتہ رات قبل ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر جو بزدلانہ قاتلانہ حملہ کیا گیا پر زور مذمت کرتا ہوں اور دعا گوہ ہے اللہ تعالیٰ ایس ایچ او عمر صدیق گجر کو سلامت رکھے اور ان کو اپنے مشن میں کامیاب کرے آمین۔

Show More

Related Articles

Back to top button