DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Organizing of PML-N completed in UC Choa Khalsa, Doberan Kallan, Nala Muslimana, Manyanda, Smot, Ghazanabbad

کلر سیداں کی یوسیز چوآخالصہ،دوبیرن کلاں، نلہ مسلماناں،منیاندہ،سموٹ،غزن آبادمیں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی01جنوری2022)—کلر سیداں کی یوسیز چوآخالصہ،دوبیرن کلاں، نلہ مسلماناں،منیاندہ،سموٹ،غزن آبادمیں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی۔چوآخالصہ سیصدر چوہدری وقاص احمدگجر، سینئر نائب صدر جمیل اختر،نائب صدرراشد کیانی،جنرل سیکرٹری راجہ ساجد۔دوبیرن کلاں سے صدر قاضی محمدندیم،سینئر نائب صدر راجہ محمد ولید، نائب صدر ظفر اقبال،جنرل سیکرٹری راجہ احترام الحق۔نلہ مسلماناں سے صدر راجہ نجابت علی،سینئر نائب صدرارشد محمود بھٹی، راجہ محمد ارشدکو نائب صدر،جنرل سیکرٹری راجہ محمد منیر جنجوعہ۔منیاند ہ سے صدر جمیل بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری سہیل احمد، نائب صدر راجہ گلستان فرشی،جنرل سیکرٹری ہارون الرشید۔سموٹ سے صدر چوہدری طارق پرویز، سینئر نائب صدر چوہدری فہد جمیل، نائب صدر راجہ محمد حفیظ، جنرل سیکرٹری محمد ہارون۔غزن آبادسے صدرماسٹر عبدالمجید، سینئر نائب صدر خان عثمان خان یوسفزئی، نائب صدر امین کیانی، جنرل سیکرٹری ملک محمد یوسف نامزد کر دیا گیا۔

www.pothwar.com ?Waqas Gujjar

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 01 January 2022) Organizing of PML-N was completed in UC Choa Khalsa, Doberan Kallan and Nala Muslimana. UC Choa Khalsa; President Chaudhry Waqas Ahmad Gujjar, Senior Vice President Jamil Akhtar, Vice President Rashid Kayani, General Secretary Raja Sajid.

From Doberan Kallan President Qazi Muhammad Nadeem, Senior Vice President Raja Muhammad Waleed, Vice President Zafar Iqbal, General Secretary Raja Ehteramul Haq.

From Nala Muslimana; President Raja Najabat Ali, Senior Vice president Mahmood Bhatti, vice president Raja Mohammad Arshad and  General Secretary Raja Mohammad Munir Janjua.

From Maniyanda to President Jamil Butt, Senior Vice President Chaudhry Sohail Ahmed, Vice President Raja Gulistan Farshi, General Secretary Haroon Al-Rasheed.

From Smot to President Chaudhry Tariq Pervez, Senior Vice President President Chaudhry Fahad Jameel, Vice President Raja Mohammad Hafeez, General Secretary Mohammad Haroon.

From Ghazanabbad, President Master Abdul Majeed, Senior Vice President Khan Usman Khan Yousafzai, Vice President Amin Kayani and General Secretary Malik Mohammad Yousuf were nominated.

گراٹہ سیداں (شاہ باغ) کے سید مرید عباس شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

Syed Murid Abbass Shah of Gharata Syedan killed in a fatal motorbike accident

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی01جنوری2022)—ٹریفک حادثہ میں 32 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔متوفی یونین کونسل غزن آباد کے سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ کا ماموں زاد بھائی تھا جنہیں جمعہ کی شب آبائی قبرستان گراٹہ سیداں (شاہ باغ) میں سپرد خاک کر دیا گیا۔32 سالہ سید مرید عباس شاہ اپنے موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہے تھے کہ مخالف سمیت سے آنے والے ٹرک کیساتھ جا ٹکرائے۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے جا گھسا جس کے نتیجے میں سید مرید عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔متوفی نے بیوہ سمیت ایک بیٹا اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

Ahmed Ali arrested by police for displaying fire arms on social media

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی01جنوری2022)—کلرسیداں پولیس کی کاروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم احمد علی کے قبضہ سے پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم نے کی۔سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے خبردار کیا کہ اسلحہ کی نمائش غیر قانونی فعل ہے، شہریوں میں خوف ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،

 

Post Office Jatha Hathial’s account holders advised to go and collect the money from Kallar Syedan.

پوسٹ آفس جٹھہ ہتھیال کی پھرتیاں،اپنے اکاؤنٹ ہولڈروں کو ادائیگی کرنے کی بجائے انہیں کلر سیداں کے سیونگ سنٹرز چیک جاری کر دئیے اور مشورہ دیا کہ وہ رقم کلر سیداں سے جا کر وصول کر لیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی01جنوری2022)—پوسٹ آفس جٹھہ ہتھیال کی پھرتیاں،اپنے اکاؤنٹ ہولڈروں کو ادائیگی کرنے کی بجائے انہیں کلر سیداں کے سیونگ سنٹرز چیک جاری کر دئیے اور مشورہ دیا کہ وہ رقم کلر سیداں سے جا کر وصول کر لیں۔محکمہ ڈاک کے اکاؤنٹ ہولڈروں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکخانے میں بیشتر ریٹائرڈ اور معمر افراد نے اکاؤنٹ کھول رکھے تھے جو کئی دہائیوں سے کام کر رہے تھے مگر اب محکمہ ڈاک نے ادائیگیاں کرنے کے بجائے تمام اکاؤنٹ ہولڈروں کو سیونگ سینٹرز کلر سیداں کے چیک جاری کرتے ہوئے انہیں اپنی رقوم کلر سیداں سے وصول کرنے کا مشورہ دیا ہے جو غریب پینشنرز اور معمر افراد کے ساتھ شدید زیادتی ہے۔اس نادر شاہی فرمان کے بعد جٹھہ ہتھیال چک بیلی خان کے لوگ اپنی جمع شدہ رقم وصول کرنے کے لیے کلر سیداں جائیں گے جس سے ان کے آنے جانے کے گاڑی کے اخراجات اصل رقم کے مساوی ہو جائیں گے اور اس سے ان کے ہاتھ کچھ رقم نہ آئے گی۔انہوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی رقوم کلر سیداں کے بجائے جٹھہ ہتھیال میں ہی ادا کی جائیں ورنہ وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

کلر سیداں شہر میں چیکنگ کے دوران مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر چاردکانداروں کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ

Kallar butchers fined for selling meat above set rates

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی01جنوری2022)— اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے کلر سیداں شہر میں چیکنگ کے دوران مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر چاردکانداروں شہباز خلجی،شباب بشیر،ارسلان بشیر، افتخار احمد اور تحسین کو ایک ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔چیکنگ کے موقع پر قصابوں نے نرخ نامے بھی مناسب جگہ پر آویزاں نہیں کر رکھے تھے۔اسپیشل مجسٹریٹ کے مطابق ویٹرنری سٹاف کی شکایت پر احمد رحمان نامی قصاب جو سلاٹر ہاؤس کی بجائے گلی میں اپنا جانور ذبحہ کر رہا تھا کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ادھر عوامی حلقوں کی جانب سے یہ شکایت بھی عام ہے کہ قصابوں نے جعلی مہریں بنا کر اپنے گھروں میں رکھی ہوئی ہیں اوروہ مضر صحت جانوروں کو سلاٹر ہاؤس میں لے جانے کی بجائے اپنے اپنے گھروں میں ذبح کر کے گوشت پر مہر لگا کر فروخت کیلئے بازار لے آ تے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button