DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Locals led by Capt (retd) Rauf Satti protest against non-receipt of water supply scheme

واٹر سپلائی سکیم نہ ملنے پرزبحہ خانہ چوک میں کیپٹن (ر) راؤف ستی کی قیادت میں اہل علاقہ کا شدید احتجاج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جنوری2022)
واٹر سپلائی سکیم نہ ملنے پرزبحہ خانہ چوک میں کیپٹن (ر) راؤف ستی کی قیادت میں اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔کہوٹہ کی80فیصد آباد ی صاف پانی اور دیگر سہولیات سے محروم ہے 64سال گز ر گئے کسی حکومت نے کہوٹہ شہر کے مسائل حل ناں کیے گریڈ اسٹیشن، دھپری، بلوہا، ادوالہ، فاروق کالونی دیگر اہل محلہ کی خواتین میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ کئی سالوں سے چند ٹینکیاں تعمیر کی گئی تھی مگر ان علاقوں کو کنیکشن ناں مل سکے جبکہ کہوٹہ شہرمیں غریب لوگ 800سے 1000روپے دے کر پانی کی ٹنیکیاں ڈلوالتے ہیں منتخب ممبران اسمبلی چار سال گزارنے کے باوجود ہمارا یہ مسلہ حل نہیں کیا احتجاجی مظاہر ے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر کیپٹن (ر) راؤف ستی نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنا ہوگا اگر واٹر سپلائی منصوبہ شروع ناں کیا گیا تو ہر ہفتے احتجا ج ہو گا اس موقع پر سنیئر صحافی اصغر کیانی نے کہا کہ ناں سابقہ حکومتوں نے کچھ کام کیا ناں موجودہ نمائندوں نے کام کیا ہے ایم سی کے کروڑوں روپے خرد برد ہو ئے اس سے عوام کو باآسانی پانی دیا جا سکتا تھا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کھنڈرات بن چکا ہے 11کروڑو پنڈی روڈ، 7کروڑ جیوڑہ روڈ کی ایک خطیر رقم کرپشن کی نظر ہوئے 26لاکھ سٹریٹ لائٹس کے خرد برد ہوئے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کی عوام نے ہمیشہ مری کے ممبران اسمبلی کو منتخب کیا اور انہوں نے ہم اہل علاقہ سے بے وفائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اہل علاقہ ممبران اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پانی والے مسلے کو فل الفور حل کر یں۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, January 1, 2022)
Locals in Zabha Khana Chowk led by Capt. (R) Rauf Satti protest against the non-availability of water supply scheme. 80% population of Kahuta is deprived of clean water and other facilities. Women of Grid Station, Dhapri, Baluha, Adwala, Farooq Colony and other neighbourhoods are forced to go miles away to fetch water. For many years a few tanks were built but these areas could not get a connection. Hundreds of people took part in the protests. Capt. (R) Rauf Satti said that they have to take to the streets for their rights. If the water supply project is not started then there will be protests every week. He said that water could be easily provided to the people. He said that Kahuta city has become a ruin. He said that the people of Kahuta have always elected the members of Murree Assembly and they have betrayed the people of the area. The people of the area demand the members of the assembly to resolve our water issue immediately.

موجودہ حکومت نے 4سال گزرنے کے باجوود کوئی بڑا منصوبہ ناں دیا ,عبد الحمید مغل

The present government has not given any major plan after 4 years, Abdul Hameed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جنوری2022)
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر اور وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد الحمید مغل نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے 4سال گزرنے کے باجوود کوئی بڑا منصوبہ ناں دیا الیکشن میں عوام سے کیا گیا ہر وعدہ جھوٹ کا پلندہ نکلا انہوں نے کہا ناں پنڈی کہوٹہ روڈ، ناں سہالہ ہیڈ بریج اورناں ٹورازم روڈ کا کام شروع ہواکہوٹہ سے باہر کی اہم سیاسی شخصیات جب کہوٹہ کی سٹرکوں سے نکلتے ہیں تو جو تعریفیں منتخب نمائندوں کی کرتے ہیں وہ سنانے کے قابل نہیں ہے راجہ عامر مظہر نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید ہیں کہوٹہ پنڈی روڈ ڈیفنس روڈ ہے مگر کسی بھی حکومت نے کچھ نہیں کیا ادارے کرپشن کا گڑھ بنے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے 40سال میرے والد محترم نے عوام کی خدمت کی ہے ان کے مشن کے آگے بڑھاتے ہوئے کروڑوروپے کے کام کرائے ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں پی پی پی اور ن لیگ کی حکومت رہی ن لیگ کے ایم این اے ملک کے وزیر اعظم بھی رہے 4سال ہو گئے ہیں تبدیلی سر کار کو بھی مگر ہماری عوام کا کوئی بھی مسلہ حل نہیں ہوا انہوں نے آمدہ انتخابات میں بھر پور حصہ لوں گا عوام نے تعاون کیا اورمجھے کامیاب کیا تو انشاء اللہ عوام کے تما م مسائل حل کروں گا۔

ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم

Aisal e swab dua observed for late father of Malik Kalim Hussain

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جنوری2022)
ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم۔کثیر تعداد میں علمائے دین،حفاظ کرام،سیاسی وسماجی شخصیات شخصیات کی شر کت تفصیل کے مطابق چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر اعوان آرگناہزیشن ملک کلیم حسین۔ خطیب حسین۔ نذیرحسین۔ حاجی ملک ابرار حسین اور حافظ اسماعیل کے والد محترم حاجی ملک گل حسین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام کیا گیا جس میں خطیب پاکستان مفتی سلیم شہزاد قریشی،ممتاز عالم دین مولانا عبدالمجید نقشبندی، مولانا حافظ ممتاز حسین،مولانا حافظ کفیل پنجتنی، مولانا حافظ صغیر احمد، مولانا حافظ فخر عباس، مولانا حافظ تاج بگہاروی، مولانا حافظ وقاص چشتی، مولانا حافظ توقیر احمد، مولانا حافظ ذوالفقار احمد،مولانا حافظ قیصر،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد المجید مغل،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، سابق نائب ناظم گلفام خان ایڈوکیٹ، ارسلان کیانی، صوبیدار ملک رشید،صوبیدار ملک اسراہیل، ملک ماسٹر معروف حسین،ملک ارشد محمود،صوبیدار ملک فاروق،صوبیدار ملک وزیر،ملک وسیم وارث،ملک حفیظ وارث،ملک اسرار الحق،ملک ثاقب، ملک حماد، ملک شافیر،ملک جواد،ملک عاشر،ملک علی، ملک مہتاب،ملک زین العابدین سمیت کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی اس موقع پر علماے دین قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی آخر میں تمام عالم اسلام بلخصوص مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گی اور تمام شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button