DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Robbery at AK Steel Warehouse near Elahi Wedding Hall in Kahuta

کہوٹہ شہر الہی شادی ہال کے قریب اے کے سٹیل گودام میں ڈکیتی کی واردات

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،06دسمبر2021)— کہوٹہ شہر الہی شادی ہال کے قریب اے کے سٹیل گودام میں ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز تقریبا ساڑھے چھ بجے شام، 4مسلح نقاب پوش جنکے پاس کلاشنکوفیں تھیں تین موٹر سائیکلوں اور ایک سوزکی پر آیا اور گن پوائنٹ پر اے کے مال کے مالک سے8لاکھ روپے چھین لیے اختر حسین کیانی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تین نقاب پوش موٹر سائیکلوں پر تھے اور ایک سوزوکی پر انھوں نے گن پوائنٹ پر آکر8لاکھ روپے چھین لیے اور رقم نہ دینے یا شور شرابہ کرنے پر پر گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں مین روڈ اور مصروف ترین کاروباری مراکز پر ایسی وارداتوں سے تاجر پریشان اطلاع ملتے ہی حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق موقع پر پہنچ گے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 06 December 2021) — A robbery had taken place at AK Steel warehouse near Elahi Shadi Hall in Kahuta city at around 6:30 pm yesterday, 4 armed masked men with Kalashnikovs on three motorcycles committed the robbery. The owner Akhtar Hussain Kayani was robbed of Rs 8 lakh on Gun Point. Or threaten to shoot at noisy drunks on the main road and busiest business centers.  Newly appointed SHO of Kahuta police station Omar Siddique assured whoever committed the robbery will be arrested.

کہوٹہ اور گردونواح میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

Severe shortage of gas supply in Kahuta region

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،06دسمبر2021)— کہوٹہ اور گردونواح میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا شام چھ بجے سے صبح نو بجے تک گیس غائب بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور محلہ گریڈ اسٹیشن، فاروق کالونی، ادوالہ و دیگر علاقوں میں گیس صرف رات کو دو تین گھنٹے ملتی ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ ایک سال ہونے کو ہے گیس کنکشن نہیں مل رہے جن لوگوں کی سروس لگی ہے انکے میٹر نہیں لگ رہے جن لوگوں نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے ہیں اُنکی سروس نہیں لگتی کہوٹہ شہرمیں جہاں ہر ادارے میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اسی طرح محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں بھی ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے پیسے دیے بغیر سروس لگنا یا میٹر لگنا انتہائی مشکل ہے۔ منتخب نمائندوں نے چار سال گزار دیے نہ ادارے ٹھیک ہوئے نہ ترقیاتی کام ہوئے آج بھی کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ منتخب نمائندے کوئی بھی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا مسلہ حل کیا جائے اور کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں نمائندے کردار ادا کریں۔

انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام جامعہ مسجد اویس قرنی کہوٹہ میں ایک عظیم الشان میلاد میلادِ

A grand Milad Milad at Jamia Masjid Owais Qarni Kahuta organized by International Quran Academy

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،06دسمبر2021)— انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام جامعہ مسجد اویس قرنی کہوٹہ میں ایک عظیم الشان میلاد میلادِ مصطفے بسلسلہ جشن غوث الوری و تقسیمِ ا سناد تجوید و قرات کا انعقاد کیا گیا۔محفل میں عالمِ نبیل فاضلٍ جلیل پیرِ طریقت رہبرِ شریعت پیر مفتی عارف حسین شاہ صاحب اویسی جنھوں نے خوبصورت خطاب فرمایا اور طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔پروگرام میں خصوصی خصوصی شرکت پیر سیدغوث علی شاہ جلالی اور الحاج پیر خادم حسین نے کی۔محفل کی صدارت پیر سید شبیر حسین شانے کی جبکہ مقامی علماء اکرام نے بھی شرکت فرما کر محفل کو زینت بخشی۔ پیر سید عارف حسین شاہ نے اس موقع پر شان نبی ﷺ، شان اہلبیت اور شان صحابہ کے حوالے سے مدلل خطاب کیا نقیب محفل اور نعت خوان حضرات نے آقا کریم ﷺ کے ہاں عقیدتوں اور محتوں کا اظہار کیا مقررین نے اس خوبصورت محفل کے قیام پر بانیِ محفل جناب قبلہ قاری زبیر حسین چشتی صاحب مہتمم انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی الترتیل کو مبارکباد۔

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی جانب سے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ۔

President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir hosted a reception in honor of Raja Saeed Ahmed Advocate Group

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر،06دسمبر2021)— صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی جانب سے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ۔گروپ کے وکلاء کی کثیر تعداد میں شرکت۔ وکلاء کی جانب سے نامزد امیدواران کی بھرپور حمایت اور الیکشن کمپین بھرپور طریقے سے چلانے کا فیصلہ دعائے خیر بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کی جانب سے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ اس موقع پر راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے وکلاء کی شرکت۔ اس موقع پر راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے تمام وکلاء نے نامزد امیدواران اعجاز عباسی ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، سرفراز قریشی ایڈووکیٹ امیدوار برائے نائب صدر اور چوہدری مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمپین بھرپور انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا اور دعائے خیر بھی کی گئی۔ جبکہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کی جانب سے شاندار ظہرانے پر راجہ عمران ضمیر کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button