DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PPP party officials celebrate foundation day in Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں میں یوم تاسیس کی تقریب

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی خواب دیکھنے والے خود مٹ گئے مگر پیپلز پارٹی آج بھی ملک میں موجود ہے اور یہ قیامت تک قائم رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نوید مغل،محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والوں نے کروڑوں لوگوں کو خط غربت سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ان نالائقوں کے دور میں ملک آگے جانے جانے کی بجائے پیچھے چلا گیا یہ اگر پانچ برس اقتدار میں رہے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پی پی پی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز بٹ نے کہا کہ پوری قوم ذوالفقار علی بھٹو کی مرہون منت ہے جنہوں نے ملک کو پہلا جمہوری آئین دیا زرعی اصلاحات کیں ایٹمی قوت بنایا شملہ معائدہ کے تحت نوے ہزار قیدیوں کی رھائی ممکن بنائی،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،پورٹ قاسم قائم کیں اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جس کی سزا پیپلز پارٹی آج بھی بھگت رہی ہے اور پھر آخر میں بھٹو نے اپنی جان بھی قربان کردی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم خود کو پی ٹی آئی کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں پارٹی کے بنیادی کارکن چوہدری روشن دین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 01 December 2021) * PPP Rawalpindi District President Chaudhry Zaheer Mehmood has said that those who dreamed of eliminating PPP have vanished but PPP is still present in the country. And it will last till the Day of Resurrection. He expressed these views while addressing a foundation day function at Kallar Syedan on Tuesday. Naveed Mughal, Muhammad Fayyaz Kayani, Atif Ijaz and others were also present on the occasion. In the time of these incompetents leaders, instead of moving forward, the country has gone backwards. Muhammad Ijaz Butt, General Secretary, PPP Tehsil Kalrasidan, said that the entire nation is indebted to Zulfiqar Ali Bhutto, who gave the country its first democratic constitution, made agrarian reforms a nuclear power, made possible the release of 90,000 prisoners under the Shimla Agreement. He established Iqbal Open University, Port Qasim and declared Qadianis as a non-Muslim minority whose punishment is being meted out to PPP even today and then finally Bhutto sacrificed his life. He said that now is the time for the whole nation. Arrange special prayers to protect yourself from the evils of PTI. A cake was also cut on this occasion also offered Fateha for the Chaudhry Roshan Din.

معز زعدالت کی جانب سے سمن تعمیل کروانے کیلئے جانے والے تعمیل کنندہ پر تین افراد کا حملہ

Three bailiff sent by court in village Sahot Hayal left beaten

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)—معز زعدالت کی جانب سے سمن تعمیل کروانے کیلئے جانے والے تعمیل کنندہ پر تین افراد کا حملہ،گالم گلوچ کرتے ہوئے گھسیٹنا شروع کر دیا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اورہاتھ میں پکڑے بیگ میں موجود تمام سمن نوٹس چھین لئے اور پھاڑ کر سڑک پر پھینک دہئے۔پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ثاقب حسین نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میں سول کورٹ کلر سیداں کی عدالت میں بطور تعمیل کنندہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔گزشتہ روز،دن گیارہ بجے کے قریب تعمیلات کے سلسلہ میں سہوٹ حیال کے علاقہ میں گیا تو میرے پاس ٹوٹل 14 سمن نوٹس موجود تھے۔دیوانی مقدمہ بعنوان محمد وقاص بنام سجاد حیدر وغیرہ کے سمنات کی تعمیل کے سلسلہ میں جب مدعا علیہ عبدالغفور کے گھر پہنچا اور سمن وصول کرنے کو کہا تو وہ سمن کے مندرجات پڑھنے کے بعد غصے میں آ گیا اور مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں۔جب میں نے بتایا کہ میں عدالت کی جانب سے تعمیل کنندہ ہوں اور سمنات کی تعمیلات کے سلسلہ میں آیا ہوں تو وہ مزید غصے میں آ گیا اور دیگر دو افراد جن کے نام بعد میں عرفان اور تیمور معلوم ہوئے ہیں کو بھی بلا لیا جنہوں نے آتے ہی مجھے گلے سے پکڑ کر مارنااور گھسیٹنا شروع کر دیا جس سے میرے کپڑے پھٹ گئے۔اس دوران میرے ہاتھ میں موجود بیگ جس میں سمن نوٹس پڑے ہوئے تھے کو نکال لیا اور انہیں پھاڑ کر سڑک پر پھینک دیا اور میں نے بھاگ کر جان بچائی۔

شادی شدہ لڑکی گھر سے غائب ہو گئی اور جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئی

The married girl disappeared from the house and gold jewellery and cash also missing

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)—شادی شدہ لڑکی گھر سے غائب ہو گئی اور جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔پولیس نے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔شہزاد سرور سکنہ گھنگھوٹی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت 8 بجے دن، میں اپنی بہن مسماۃ (س)کو لینے اس کے گھر نارہ مٹور گیا۔گھر سے جاتے ہوئے میری بیوی،میری والدہ اور والد بھی گھر پر موجود تھے۔بہن کے گھر پہنچا تو میرے والد نے مجھے کال کر کے بتایا کہ میں مویشیوں کیلئے گھاس لینے کے لئے گیا اور واپس آیا تو تمہاری بیوی گھر پر موجود نہ تھی جس کے بارے میں گاؤں اور رشتہ داروں میں بھی جا کر پتہ کیا مگر اس کا سراغ نہ مل سکا۔میں نے کوٹلی میں واقع سسرالیوں سے بھی پوچھا مگر انہوں نے بھی منفی میں جواب دیا۔گھر آ کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ میری بیوی طلائی زیورات اور چالیس ہزار روپے کی نقدی بھی ہمراہ لے گئی ہے۔

محمد ظفیر بھٹی کے اعزاز میں کلرسیداں میں دعوت عشائیہ

Reception held for M Zafir Bhatti in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)—پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد فیاض کیانی نے برطانوی شہر چشم کے سابق میئر محمد ظفیر بھٹی کے اعزاز میں کلرسیداں میں دعوت عشائیہ دی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلر کے صدر محمد اعجاز بٹ،سردار صلاح الدین احمد،سید سبط الحسن شاہ ایڈووکیٹ، زین العابدین عباس،عاطف اعجاز،دانش بٹ،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل،ماسٹر محمد غالب،بابو حسن اختر،نعمان ظفر،جاوید اقبال،پرویز وکی،ملک ندیم،ابرار بھٹی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ملزم فیصل رفیق سکنہ ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی کو جدید ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس آوٹ کر کے گرفتار کر لیا

Accused Faisal Rafique, resident of Dhok Chaudhrian, Rawalpindi, was traced out and arrested with the help of modern tracking technology

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے ڈیڑھ ماہ قبل کلر سیداں چوآ روڈ روڈ پر واقع موبائل شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم فیصل رفیق سکنہ ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی کو جدید ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس آوٹ کر کے گرفتار کر لیا اور مقامی عدالت میں پیش کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل روانہ کر دیا ہے۔

و شیخ نعیم حفیظ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی

Sheikh Naeem Hafeez passed away in Sagri

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)—مانکیالہ میں نوائے وقت کے نامہ نگار شیخ شجاع الرحمان کے خالو شیخ نعیم حفیظ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیرکیانی،قاسم کیانی،راجہ جاوید اشرف،راجہ محمد آفتاب اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01دسمبر2021)—چیئرمین یوسیز چوہدری شفقت محمود،سید راحت علی شاہ کے علاوہ شیخ قمرالاسلام،مسعود بھٹی،جاوید اقبال نے گاؤں ٹکال جا کر معروف زمیندار چوہدری امتیاز حسین سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button