DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Student Raja Hasnain Bhatti killed in a fatal accident in Habib Chauk

تین روز قبل گوجرخان روڈ نزد بھڈانہ حبیب چوک کے مقام پر روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والا مقامی کالج میں زیر تعلیم طالب علم راجہ حسنین بھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

گوجر خان؛راجہ طارق ایوب،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام :: تین روز قبل موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا مقامی کالج میں زیر تعلیم سال اول کا طالب علم 17 سالہ نوجوان راجہ حسنین بھٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ۔ تین دن قبل موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو ا تھا سر میں گہری چوٹ لگی اسلام آباد کے ہسپتال میں تین دن بے ہوش رہنے کے بعدبے ہوشی ہی کی حالت میں دار فانی سے کوچ کر گیا ۔نوجوان راجہ حسنین راچڈل مانچسٹر راجہ واجد حسین,سلاو سے نزاکت بھٹی کا بھتیجا تھا نمازِ جنازہ بروز بدھ دِن 12:30 بجے حبیب چوک (گوجرخان) میں ادا کی گئی۔

Gujar Khan : A 17-year-old first year student of a local college, Raja Hasnain Bhatti, who was seriously injured in a motorcycle accident three days ago, succumbed to his injuries. Three days ago, he was seriously injured in a motorcycle accident and suffered a serious head injury. After being unconscious for three days in a hospital in Islamabad, he passed away in a state of unconsciousness. Raja Hasnain Bhatti was nephew of  Nazakat Bhatti of Slough and Raja Wajid Hussain of Rochdale. Funeral prayers were offered on Wednesday at 12:30 PM at Habib Chowk (Gujar Khan).

Show More

Related Articles

Back to top button