DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police arrests Mari gang leader, 02 accomplices involved in motorcycle theft also arrested

کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ماری گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2021)
کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ماری گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سےچوری شدہ 08موٹر سائیکلز برآمد،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمار عرف ماری جبکہ ساتھیوں میں عنادل اورعلی رضا شامل ہیں،ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے کا انکشاف کیا، ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کہوٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او کہوٹہ اور ان کی ٹیم نے کی،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس ڈی پی اوکہوٹہ ایس پی صدر کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی پرایس ڈی پی او کہوٹہ، ایس ایچ او کہوٹہ اور ٹیم کوشاباش شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 30 November 2021)
In a major operation of Kahuta police, the ringleader of Mari gang involved in motorcycle theft was arrested along with 02 accomplices. 08 stolen motorcycles were recovered from the accused. SHO Kahuta and his team under the supervision of SDPO Kahuta took action against the accused. The accused will be punished by challaning them with solid evidence.

راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی خوشدامن کی دعائے قل

Dua e Qul observed foe late mother in law of Raja Saeed Ahmed Advocate

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2021)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر ایم سی کہوٹہ و معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی خوشدامن کی دعائے قل۔ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سمیت بلدیاتی نمائندوں، وکلاء، صحافیوں اور معززین علاقہ نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر ایم سی کہوٹہ و معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی خوشدامن کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا جس میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، صاحبزادہ عمیر ہاشم، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ، چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، ممبر ان ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبد القیوم، راجہ محمد فیصل، سید ذرین شاہ، ممتاز عالم دین مولانا عبد الصبور سیفی، حافظ غلام یونس، مولانا حافظ ظہور نقیبی، مولانا عبداللہ عابد، مولانا قاری عثمان عثمانی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،پٹواری راجہ محمد فیصل، راجہ طارق عظیم، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، چیئرمین بیت المال راجہ اظہر، راجہ قمر یعقوب، راجہ ندیم رشید، یوتھ کونسلر راجہ حسنین جنجوعہ، یوتھ کونسلر ملک عثمان اقبال،راحتشام جنجوعہ ایڈوکیٹ، راجہ عبد اللہ ابراہیم جنجوعہ ایڈوکیٹ، راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ، چوہدری نسیم الدین ایڈوکیٹ، راجہ افشار محبوب ایڈوکیٹ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی آخر اجتماعی طور پر مرحومہ کے لیے دعا ئے مغفرت کی گئی۔

راجہ محمد سلیم وفات پا گئے۔مر حوم کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ کے دربار میں ادا کیا گیا

Raja M Salim passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2021)
ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل کے سسر،راجہ وقاص، راجہ باسط کے والد محترم اور ہیڈ ماسٹر ظہیر کے بھائی راجہ محمد سلیم وفات پا گئے۔مر حوم کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ کے دربار میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین،ممبر ان ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، عبد الحمید قریشی، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبد القیوم، راجہ محمد فیصل، سید ذرین شاہ، ممتاز عالم دین مولانا عبد الصبور سیفی، حافظ غلام یونس، مولانا حافظ ظہور نقیبی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،پٹواری راجہ محمد فیصل، یوتھ کونسلر راجہ حسنین جنجوعہ،راجہ طارق عظیم، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،ن لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال،راجہ رومان سعید، کبیر احمد جنجوعہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2021)
چیئرمین راجہ ندیم احمد کا پنڈ بھینسو ظہور کیانی (یو۔کے) کے والد مرحوم اور نلہ مسلماناں والے چوہدری محمد ریاض کی وفات پر فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل نلہ مسلماناں کے گاؤں پنڈ بھینسووالے ظہور کیانی (یو۔کے) کے والد مرحوم کی وفات پراورنلہ مسلماناں والے چوہدری محمد ریاض المعروف ڈاکٹر کی وفات پران کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button