HeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Former MPA Raja Muhammad Ali’s stormy visit to Kahuta Tehsil, Meeting with workers

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کا طوفانی دورہ۔کارکنوں، ورکروں سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2021)
سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا تحصیل کہوٹہ کا طوفانی دورہ۔کارکنوں، ورکروں سے ملاقات،بیماروں کی تیمہ داری،مختلف مقاما ت پر ہونے والے فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ شادی والے گھروں میں مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد علی نے یونین کونسل پنجاڑ کے گاوُں سمبل کے رہائشی موراص ستی کے جواں سالہ بیٹے ظہیر ستی کی وفات پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی،کہوٹہ شہر میں حکیم نعیم علی شمسی کے بھتیجے معروف نقیب محفل افضال شمسی کی وفات پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی،محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی نمبردار راجہ فیصل لیاقت کے چچازاد بھائی مرحوم راجہ کاشف بابر المعروف منا کی وفات پر مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی،محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی ممبر ایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی ساس، راجہ طارق عظیم کی خالہ، راجہ رومان سعید کی نانی صاحبہ کی وفات پر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی،محلہ شیخاں کہوٹہ کے رہائشی اور صدر شیخ برادری شیخ قاری محمد صدیق کی ہمشیرہ کی وفات پر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی، پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر صابر عباسی صاحب کی رہاشگاء پنجاڑ جا کر عیادت کی،یونین کونسل دکھالی کے گاوُں کلاہنہ راجگان کے رہائشی راجہ عابد کے بیٹے کی دعوت ولیمہ اور پوٹھوہار ویلفیر ٹرسٹ کہوٹہ کے صدر اور سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان کی بیٹی کی رخصتی کی تقریب میں شر کت کی اس موقع پر سعید افضل چوہان، عمران ضمیر جنجوعہ، رفاقت حسین، عاصی جنجوعہ اور حامد لطیف بھی ہمراہ موجود تھے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 November 2021)
Former MPA Raja Muhammad Ali’s stormy visit to Kahuta Tehsil. Meeting with workers . Former Special Assistant Chief Minister Punjab and PML-N Punjab Vice President Raja Muhammad Ali paid condolences on the death of Zaheer Sati, a young son of Mauras Sati, a resident of Sambal village of Union Council Panjar, who passed away yesterday and visited various places as well as meeting party workers.

یوسی لہڑی سے ن لیگی گروپ کی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سابق سینٹر و قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفرالحق سے ملاقات

UC Lehri delegation meets Raja Muhammad Zaffar ul Haq

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2021)
تحصیل کہوٹہ کی یوسی لہڑی سے ن لیگی گروپ کی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سابق سینٹر و قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفرالحق سے ملاقات ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو آمدہ بلدیاتی اور عام الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن و سابق سینٹر و قائد حزب اختلاف سینٹ راجہ محمد ظفرالحق اور سابق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد علی سے تحصیل کہوٹہ کی یوسی لہڑی سے ن لیگی گروپ نے ملاقات کی وفد میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن یو سی لہڑی راجہ فیاض یعقوب، ایڈووکیٹ راجہ احسان الحق،راجہ حق نواز، راجہ امتیاز یعقوب اور ماسٹر عظمت شامل تھے اس موقع پر ملاقات میں ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو آمدہ بلدیاتی اور عام الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے انقلاب ہاؤس ملاقات

Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi Meets Chairman Supreme Council Minhaj-ul-Quran International Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28نومبر2021)
چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے انقلاب ہاؤس ملاقات غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فروی ڈائلیسس کڈنی سنٹر، بلقیس ڈائگناسکٹر سنٹر اور الفتح ویمن وکیشنل ٹریننگ سنٹر دورے کی دعوت تفصیلات کے مطابق چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور خرم نواز گنڈا پور سے چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کی ملاقات اس موقع پر معروف تاجر سردار محمد الیاس، نثار ستی اور ارسلان اصغر کیانی بھی انکے ہمراہ تھے آصف ربانی قریشی نے اس موقع پر غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر، الفتح ویمن وکیشنل ٹرینگ سنٹر اور بلقیس ڈائگناسٹک سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آصف ربانی قریشی کی ان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے اور اللہ سے تجارت کرنے والا شخص کبھی خسارے میں نہیں رہ سکتا آصف ربانی قریشی نے کہوٹہ دورے کی دعوت دی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی کہ میں کہوٹہ آکر مریضوں کی عیادت کروں اور جدید تقاضوں کے مطابق بلکل مفت سہولیات اور اتنے وسیع ادارے کا وزٹ کروں۔

Show More

Related Articles

Back to top button