DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Bewal, Gujar Khan; Master M Fayyaz Bhatti retired from the Education Department after completing his tenure

مدرس محمد فیاض بھٹی مدتِ ملازمت پوری کرکے محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہو گئے

بیول,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ،28نومبر2021)—مدرس محمد فیاض بھٹی مدتِ ملازمت پوری کرکے محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہو گئے۔ آپ نہ صرف ایک کہنہ مشق ٹیچر بلکہ بہترین منتظم بھی تھے‘ پرنسپل نثار احمد مجددی۔ محکمہ تعلیم میں طویل عرصہ خدمات سر انجام دے کر باعزت طور پر ریٹائر ہونے والے استاد جناب محمد فیاض بھٹی کو گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول بیول کی جانب سے الوداعی پارٹی دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹیچر راجہ شہزاد احمد نے کہا کہ ماسٹر فیاض بھٹی سے جب سے میری شناسائی ہوئی میں نے انہیں ایک ذمہ دار اور محنتی ٹیچر کی طرح کام کرتے ہوئے پایا۔ ریاضی انگلش اور بائیو جیسے مضامین کی تدریس آپ کی ترجیح ہوتی تھی۔ آخر میں ادارہ ھذا کے پرنسپل نثار احمد مجددی نے کہا کہ ماسٹر فیاض بھٹی نہ صرف اچھے ٹیچر ہیں بلکہ آپ بہترین منتظم بھی ہیں۔ گزشتہ دو سال سے جتنا بھی ادارے کی بہتری اور تزئین و آرائش کا کام ہوا ہے وہ آپ کی زیرِنگرانی ہوا۔ ادارہ ان کی خدمات کے سلسلے میں آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

Bewal, Gujar Khan: ( Pothwar.com, November 28, 2021) * Master Muhammad Fayyaz Bhatti retired from the Education Department after completing his tenure. He was not only a seasoned teacher but also an excellent administrator, ”said Principal Nisar Ahmad Mujaddidi. Mr. Muhammad Fayyaz Bhatti, an honorable retired after a long service in the Education Department, he was given a farewell party at Government Boys Secondary School Bewal. Speaking on the occasion, Senior Teacher Raja Shehzad Ahmed said that ever since I was introduced to Master Fayyaz Bhatti, I have found him working like a responsible and hardworking teacher. Teaching subjects like Mathematics, English and Bio was his priority. In the end, Nisar Ahmad Mujadidi, the principal of this institution said that Master Fayyaz Bhatti is not only a good teacher but he is also the best administrator. All the work that has been done for the betterment and renovation of the institution during the last two years has been under his supervision. The organization pays tribute to Muhammad Fayyaz for his contribution.

بیول میں شوکت وارثی سویٹس اینڈ بیکرز کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا

Inauguration ceremony of Shaukat sweet and bakers held in Bewal

بیول,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ،28نومبر2021)— بیول میں شوکت وارثی سویٹس اینڈ بیکرز کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی، منیجر نیشنل بنک بیول راجہ عبدالجبار بھٹی اور علاقے کی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شوکت وارثی کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button