AJKDailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Consultative meeting held in Luton for the construction of a Masjid in Mohalla Channi, Kotli, AJK

کوٹلی کے محلہ چھنی میں زیر تعمیر مسجد کیلئے لوٹن میں کوٹلی بوائز کا مشاورتی اجلاس

لوٹن,لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،22نومبر2021ء)— کوٹلی کے محلہ چھنی میں زیر تعمیر مسجد کیلئے لوٹن میں کوٹلی بوائز کا مشاورتی اجلاس۔ کوٹلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کوٹلی کے احباب (کوٹلی بوائز) کا ایک مشاورتی اجلاس برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے نواحی شہر لوٹن میں منعقد ہوا۔ لوٹن کو مِنی کوٹلی بھی کہا جاتا ہے۔ لوٹن میں 21 نومبر 2021 ء بروز اتوار کو کوٹلی بوائز کے اجلاس کے دو سیشن منعقد ہوئے۔ پہلے دور کے اجلاس کی صدارت انوار الحق عباس نے کی۔ جبکہ دوسری میٹنگ شاہد فاضل بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دونوں ادوار محلہ چھنی (بلیاہ) کوٹلی آزاد کشمیر کی جامع مسجد کی نئی تعمیر و کشادگی سے متعلق وقف تھے۔ جس میں امام مسجد کیلئے بنانے کی تجویز بھی شامل تھی۔ پہلے سیشن میں مسجد کی نئی تعمیر پر غور و حوض کیا گیا۔ جبکہ دوسرے سیشن میں یہ طے پایا کہ وہاں کے عوام سے چندہ کی اپیل کی جائے۔ جبکہ خود بھی حسب توفیق اللہ کے گھر کی تعمیر کیلئے حصہ ڈالا جائے۔ مسجد بنانا جو کہ نیکی کا کام ہے اور کار ثواب ہے۔ دل کھول کر مدد کی جائے۔ اجلاس میں انوار الحق عباس اور شاہد فاضل بھٹی کے علاوہ حافظ امجد، ارشد محمود، صدیق، آکاش فاضل، شہزاد طفیل، اسامہ، انیس، شکیل جنجوعہ اور یاسر جنجوعہ شریک تھے۔ جبکہ نوید صدیق صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ منی کوٹلی لُوٹن میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے گئے ہوئے تمام مہمانوں اور شرکاء کیلئے پُرتکلف کھانے کا انتظام جناب ڈی سی شہزاد طفیل صاحب اور آکاش فاضل صاحب نے کیا ہوا تھا۔میزبانوں نے تمام مہمانوں کا قیمت وقت نکال کر یہاں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ ضیافت کے بعد اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

Luton, London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 22 November 2021) – Consultative meeting of Kotli Boys held in Luton for the masjid construction in Mohalla Channi of Kotli, AJK.

A consultative meeting of Kotli’s friends (Kotli Boys) from Azad Kashmir was held in Luton. Luton is also called Mini Kotli. Two sessions of the Kotli Boys Meeting were held on Sunday, November 21, 2021 in Luton.

The first round of the meeting was chaired by Anwar-ul-Haq Abbas. The second meeting was chaired by Shahid Fazil Bhatti. Both sessions of the meeting were dedicated to the new construction and opening of the Jamia Masjid of Mohalla Channi (Baliya) Kotli Azad Kashmir.

It also included a proposal to build a Masjid for the imam. In the first session, new construction of the masjid was considered. While in the second session it was decided to appeal for donations from the people there.

While contributing for the construction of the house of Allah according to his ability and to Build a masjid which is a work of goodness and a reward.

Apart from Anwar-ul-Haq Abbas and Shahid Fazal Bhatti, Hafiz Amjad, Arshad Mahmood, Siddique, Akash Fazal, Shehzad Tufail, Osama, Anis, Shakeel Janjua and Yasir Janjua were present in the meeting.

While Naveed Siddique Sahib participated specially. Mr. DC Shehzad Tufail Sahib and Mr. Akash Fazil Sahib arranged a sumptuous meal for all the guests and participants from different cities of UK in Luton. The hosts thanked all the guests for taking the time to visit here. The meeting ended after the banquet.

Show More

Related Articles

Back to top button