DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Driver pulls out gun and aims at traffic warden

گاڑی روکنے کے اشارے پر ڈرائیور طیش میں آ گیا اور پسٹل نکال کر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن پر تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22نومبر2021)—گاڑی روکنے کے اشارے پر ڈرائیور طیش میں آ گیا اور پسٹل نکال کر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن پر تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور اسلحہ لہراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ٹریفک وارڈن عاصم مقصود نے استعغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔ٹریفک وارڈنز عاصم مقصود نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ میں ٹریفک وارڈنز عادل منیر اور بدر الزمان کے ہمراہ بروز اتوار قریب دن گیارہ بجے کلر سیداں شہر میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسی دوران ایک کیری ڈبہ جس کے شیشے کالے تھے کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے رکنے کی بجائے انتہائی غفلت اور لاپروائی سے گاڑی کو بھگانے کی کوشش کی جس کو بامشکل تعاقب کر کے روک لیا گیا جس پر ڈرائیور طیش میں آ گیا اور اور گاڑی میں رکھے اسلحہ آتشیں پسٹل 30 بور نکال کر مجھ پر تان لیا اور کہا کہ میرا نام حق نواز ہے اور میں موضع ڈریال کا رہائشی ہوں،تمہیں میری گاڑی کو روکنے کی جرات کیسے ہوئی،میں تمہیں جان سے مار دونگاجس پر ٹریفک وارڈنز عادل منیر اور بدرالزمان نے مداخلت کر کے میری جان بخشی کروائی جس کے بعد ڈرائیور اسلحہ لہراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 22 November 2021) Asim  Maqsood, a traffic warden, filed a complaint and sent it to the police station. Traffic warden Asim ​​was on duty in the city when at the same time a carry with black windows he signaled to stop, but the driver got angry and pulled out a 30 bore firearm from his car and said that my name is Haq Nawaz and I am a resident of Mouza Dariyal, how dare you stop my car, I told you I will kill you. Traffic wardens Adil Munir and Badralzaman intervened to kool the raging driver. The raging driver waved his weapon, got into the car, and fled.

موٹی چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کریانہ سٹور کے مالک کو پانچ ہزار روپے جرمانہ

Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramisha Javed Awan fined grocery store owner Rs 5,000 for selling sugar at exorbitant prices.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22نومبر2021)—موٹی چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کریانہ سٹور کے مالک کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ دو سبزی و فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر 2500 روپے جرمانے کی چٹیں تھما دیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو شکایت وصول ہوئی تھی کہ کلر سیداں میں واقع ایک کریانہ سٹور پر چینی 150 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جس پر انہوں نے فرضی گاہک بھیج کر جب خریداری کروائی تو شکایت درست ثابت ہوئی جس پر دکاندار کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔دریں اثناء اے سی نے مہنگے داموں سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے پر دو دکانداروں سے 2500 سو روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔

صداقت علی عباسی نے یوسی گف اور بشندوٹ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے متعدد منصوبوں کا کام شروع کر دیا گیا

Sadaqat Ali Abbasi started work on various projects in UC Guff and Bishondot with development funds of crores of rupees

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22نومبر2021)—رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے یوسی گف اور بشندوٹ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے متعدد منصوبوں کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے فنانس سیکرٹری چوہدری ناصر جاوید کلیال نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کاوشوں سے چھپر تا ڈھوک مستریاں لنک روڈ کیلئے آڑھائی کڑور،مدینہ ٹاؤن تا ڈھیرہ خالصہ آڑھائی کلومیٹر کیلئے دو کروڑ،چھنی کوڑیامیں ساڑھے تین کلو میٹر فاصلے کیلئے ساڑھے تین کروڑ جبکہ بمہ گنگال میں گلیات کی تعمیر کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔اسی طرح یوسی بشندوٹ میں بھاٹہ تا پھوڑی،آباد پور تاراضی لنک روڈ اور متعدد گلیات کیلئے چار کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے جن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے حلقہ جاتی انتخابات میں ”ریفارمرز پینل ”سے ٹیچر نمبردار عدنان عباس 367ووٹ حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہو گئے

In the constituency elections of Punjab Teachers Union Markaz Choa Khalsa, Adnan Abbas got 367 votes from the “Reformers Panel” and was re-elected President.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22نومبر2021)—پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآ خالصہ کے حلقہ جاتی انتخابات میں ”ریفارمرز پینل ”سے ٹیچر نمبردار عدنان عباس 367ووٹ حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل ” فارمرز پینل” کے صدارتی امیدوار ٹیچر عبدالرؤف نے 310 ووٹ حاصل کئے۔گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ میں مرد و خواتین اساتذہ کے الگ الگ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جہاں پولنگ انتہائی پر امن طریقے سے منعقد ہوئی۔پریذائیڈنگ آفیسر ساجد عباسی کے مطابق ریفارمرز پینل سے صدارتی امیدوار نمبردار عدنان عباس نے 367 جبکہ ان کے مخالف امیدوار ٹیچر عبدالرؤف وینس نے 310 ووٹیں حاصل کیں اس طرح ٹیچر عدنان عباس 57 ووٹوں کی برتری سے ایک بار پھر مرکز چوآ خالصہ کے صدر منتخب ہو گئے۔یہاں ووٹروں کی کل تعداد 746 تھی جن میں سے 03ووٹیں مسترد کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں مرکز سے ٹیچر چوہدری عبدالوحید اور مدثر احمد خالد پہلے ہی بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔ان کے مقابلے میں کسی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

نعمان اختر رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima ceremony of Noman Akhtar celebrated with family and friends

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22نومبر2021)—مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق کونسلر یوسی کلر سیداں شاہد جمیل عباسی کے بھانجے نعمان اختر رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں رکن بلدیہ کلر سیداں شیخ حسن ریاض،ملک اکمل اسحاق،راجہ جاوید کیانی، ٹریفک وارڈنز محمد عمر ظریف سمیت سیاسی سماجی و کاروباری حلقوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button