DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Doctors and staff are rude to patients in the emergency room of THQ Hospital Kahuta

ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی ایمرجنسی میں آئے روز مریضوں سے ڈاکٹر ز اور سٹاف کی بد تمیزی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17نومبر2021)
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی ایمرجنسی میں آئے روز مریضوں سے ڈاکٹر ز اور سٹاف کی بد تمیزی جدید بلڈنگ اور دیگر انتظامات کے باوجود سٹاف مریضوں کے ساتھ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے اور وارڈ میں لڑائی جھگڑے کی وارداتیں ہو رہی ہیں گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے راہنما ولید کیانی اور راجہ کاشف رات12بجے کے قریب ایک مریضہ کو لے کر آئے جو شدید بیمار تھی مگر اسوقت ڈیوٹی پر نرس انتہائی غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کیا اور جب ڈاکٹرسے شکایات کی گئی تو انھوں نے بھی نرس کی حمایت کی اور لڑائی جھگڑے پر اُتر آئے اس دوران ولید کیانی نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو کال کر کے بتایا جس پر انھوں نے ایکشن لینے کی یقین دہانی کروائی اور ایم ایس کہوٹہ س رابطہ بھی کیا ولید کیانی و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ایسے اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے اس واقع کی انکوائری کی جائے جبکہ ایم ایس کہوٹہ سے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ مریضوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا میں اس معاملے کی انکوائری کر رہی ہوں اور اگر ایسا ہوا تو کاروائی ہو گی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 November 2021)
In spite of modern buildings and other arrangements, there are incidents of staff using indecent language with patients and fights in the ward. I Youth Wing leaders Waleed Kayani and Raja Kashif brought a patient who was seriously ill around 12 o’clock at night but the nurse on duty at that time showed very immoral behaviour and when complaints were made to the doctor they also supported the nurse and started the fight, Waleed Kayani called MNA Sadaqat Ali Abbasi and told him to take action. He also contacted MS Kahuta, Waleed Kayani and others demanded from the higher authorities that Action should be taken against such officials in Tehsil Headquarters Hospital. The incident should be investigated. When contacted by MS Kahuta,  said that immoral treatment of patients will not be tolerated, I am investigating this matter and if its true then there would be action.

عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ستاون کا تحصیل آفس کہوٹہ کا دورہ

Abdul Majeed Mughal Candidate for National Assembly Constituency NA57 Visits Tehsil Office Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17نومبر2021)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ستاون کا تحصیل آفس کہوٹہ کا دورہ۔محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواریوں سے بھی ملاقات کی تحصیل آفس کہوٹہ کی بلڈنگ کی از سر نورنگ و روغن کر نے اور تمام پٹواریوں کو ایک ہی جگہ بیٹھنے والے فیصلے کوسراہا اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی کو ششوں کاوشوں کا سراہا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ستاون نے تحصیل آفس کہوٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر محکمہ پٹواری ملک امام بخش، پٹوار ی راجہ محمد فیصل، گر دآور ملک اللہ یار،محمد فہد، منتظم خان، صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔ عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ستاون تحصیل آفس کے تمام کمروں کو بخور دیکھا بلڈنگ کی تزین و آرائش کے دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، ملک امام بخش، پٹوار ی راجہ محمد فیصل، گر دآور ملک اللہ یارکی کو ششوں کاوشوں کا سراہا انہوں نے تحصیل آفس کی150سوسالہ بلڈنگ کو دیکھا اور اس وقت کے کاریگروں کی ایمانداری کی تعریف کی کہ آج ڈیڈھ صدی گزر گی اور ایک پتھر بھی اپنی جگہ سے نہیں سر کا عبدالمجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این ستاون نے تحصیل آفس کے تزین و آرائیش کے لیے مزید تعاون کر نے کا یقین دیلایا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17نومبر2021)
چیئرمین راجہ ندیم احمدکا چوہدری یاسر چمن کی والدہ مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت مر حومہ کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔گذشتہ روز گوجرخان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری یاسر چمن کی والدہ مرحومہ کی وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے ان کی رہائش گا ہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button